09/08/2026
📢 فرسٹ ائیر آن لائن داخلے 2026
گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول خار باجوڑ
طلبہ کے قیمتی وقت کی بچت اور ٹرانسپورٹ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، خار ماڈل نے اس سال فرسٹ ائیر کے لیے آن لائن داخلے کا اعلان کیا ہے 🎓
داخلے کی آخری تاریخ: 15 اگست 2026
ویب سائٹ: http://gmhsskharbajaur.com
✅ آن لائن داخلے کا طریقہ کار - سٹپ بائی سٹپ
1. ویب سائٹ وزٹ کریں
براؤزر میں خار ماڈل کی آفیشل ویب سائٹ اوپن کریں:
http://gmhsskharbajaur.com
2. Apply Now پر کلک کریں
ہوم پیج پر موجود "Apply Now" کے بٹن پر کلک کریں۔
3. Apply Online سلیکٹ کریں
اس کے بعد "Apply Online" اور "Track Application" کا آپشن آئے گا۔ "Apply Online" پر کلک کریں۔
4. نئی درخواست شروع کریں
"Online Apply" پر کلک کریں۔
پھر اپنی ذاتی معلومات درج کریں۔
اپنی تصویر اپلوڈ کریں اور "Continue" پر کلک کریں۔
5. میٹرک رزلٹ کی تفصیلات
میٹرک رزلٹ کی تفصیلات درج کر کے "Continue" پر کلک کریں۔
6. تعلیمی تفصیلات
سیشن اور فیکلٹی منتخب کریں: پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس یا ہیومینیٹیز۔
کسی ایک گروپ کو سیلیکٹ کر کے "Continue" پر کلک کریں۔
7. پروسیسنگ فیس
جاز کیش یا ایزی پیسہ سے پروسیسنگ فیس متعلقہ نمبر پر جمع کرکے آئی ڈی نمبر درج کریں اور سلپ کی تصویر یا سکرین شارٹ اپلوڈ کریں۔
8. فارم جمع کروائیں
آخر میں فارم چیک کریں۔ اگر کوئی غلطی نہ ہو تو "Submit Application" پر کلک کر دیں۔
9. درخواست کا سٹیٹس
فارم Submit کرنے کے بعد آپ کی درخواست کا سٹیٹس "Pending" شو ہوگا۔ اور فارم ڈاونلوڈ نہیں ہوگا۔
میٹرک ریکارڈ اور فیس ریکارڈ کی ویریفکیشن کے بعد سٹیٹس "Approved" ہو جائے گا۔
اپروول کے بعد آپ کا فارم ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا۔ جو میرٹ میں آنے کے بعد آپ انٹرویو کے لیے ساتھ لائیں گے۔
نوٹ:
انٹرویو کے لیے ڈاونلوڈ داخلہ فارم، میٹرک ڈی ایم سی، فارم ب، ڈومیسائل اور تصاویر ساتھ لانا لازمی ہے۔
اگر ایک سے زیادہ گروپ/فیکلٹی کے لیے اپلائی کرنا ہو۔ تو ہر فیکلٹی کے لیے جدا جدا آن لائن فارم جمع کرائیں۔
اگر سٹیٹس کافی دنوں تک Pending رہے تو ادارے کے ایڈمیشن آفس سے رابطہ کریں۔
🏫 خار ماڈل سکول اینڈ کالج
"معیاری تعلیم - روشن مستقبل"
محدود نشستیں