01/10/2019
نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر کے چیف ایگزیکٹیو بلال ملک نے کلاسک پراپرٹی کے دفتر کا افتتاح کر دیا
گجرات(رضوان لیاقت قادری)نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر کے چیف ایگزیکٹیو بلال ملک نے کلاسک پراپرٹی کے دفتر کا افتتاح کر دیا،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گجرات کی سب سے بڑی ہاوسنگ کالونی نیو میٹرو سٹی سرائے عالمگیر کے چیف ایگزیکٹیو بلال ملک نے چوہدری غلام عباس کو نیو میٹرو سٹی کیمپلکس میں دفتر الاٹ کر دیا اس موقع پر نیو میٹرو سٹی کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری غلام عباس،امام اللہ،میاں عمران نے اُن کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر نیو میٹرو سٹی کے چیف ایگزیکٹیو بلال ملک نے کہا، نیو میٹرو سٹی کے قیام سے مقامی ترقی میں انقلا ب آئے گا،بے روزگاری کم ہو گی اور ضلع گجرات میر پور، منڈی بہاؤالدین،جہلم کے لو گوں کو ایک جدید سہولتوں سے آراستہ رہائشی ماحول میسر ہوگا،ملک بلال بشیرکے ہمراہ زروان مسعود ڈائریکٹر ڈی ایس ایم ڈویلپر،اور ملک فرح شہزاد چیئرمین ڈی ایس ایم ڈو یلپر موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔