Proud Supporter of PML-N 💚
Supporter of Malik Ahmad Khan
Faith • Unity • Service 🇵🇰
Pakistan Zindabad ❤️
15/08/2026
الحمدللہ! گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص میں 14 اگست، جشنِ آزادی کے موقع پر عظیم الشان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چوہدری عبدالمجید تحصیلدار، میاں عبدالرحیم خالد، چوہدری ہارون اسماعیل، چوہدری عمران طور، میاں محمد اسحاق رحمانی، ملک اصحن نظیر بلوچ، چوہدری محمد عرفان مقصود، وسیم ابراہیم اور دیگر معزز شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کھیلوں اور عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کی کاوشوں پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی ملک رشید احمد خان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ تقریب میں پاک فوج زندہ باد 🇵🇰 کے نعرے بھی لگائے گئے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ! اکتوبر میں “بیادِ بابا جی ملک محمد علی خان میموریل کبڈی ٹورنامنٹ” کا انعقاد کیا جائے گا، جو ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس شاندار ٹورنامنٹ میں ملک کے نامور کبڈی کھلاڑی بھرپور حصہ لیں گے۔
عوامی خدمت کمیٹی — کھیل، خدمت اور عوامی خوشی کا سفر جاری رہے گا انشاللہ🇵🇰
Be the first to know and let us send you an email when K For Khudian Khas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.