Digital World

Digital World Welcome to Digital World, your ultimate destination for expert guidance on online tools & marketing

فرض کریںآپ رات کو اے آئی آٹومیشن چلا کر سو گئے۔ آپ نے اس کو پچاس بندوں کے نمبرز کی لسٹ دی تھی۔اے آئی نے ان سب کو خود سے ...
28/02/2025

فرض کریں
آپ رات کو اے آئی آٹومیشن چلا کر سو گئے۔ آپ نے اس کو پچاس بندوں کے نمبرز کی لسٹ دی تھی۔

اے آئی نے ان سب کو خود سے کال کر کے خود سے بات بھی کی اور ان سے آرڈر لیا اور ایک گوگل شیٹ میں تمام آرڈرز کو مینج کر کے لکھ بھی دیا۔ اور آپ نے اپنی گوگل شیٹ کو TCS کے سسٹم کے ساتھ انٹیگریٹ کیا ہوا تھا۔ اس نے سلپ بنا کر آپ کے پرنٹر کو کمانڈ دے کو وہ پرنٹ بھی کر لی۔

کچھ لوگوں نے آپ سے میٹنگ کرنے کا بولا تو اے آئی نے آپ کا کلینڈر چیک کر کے آپ کے کام کے ٹائم پر آپ کے لئے میٹنگ سیٹ کرکے کلینڈر بھی اپڈیٹ کر دیا۔

آپ صبح اٹھے تو آرڈرز کے پرنٹ نکلے ہوئے تھے۔ آپ نے اٹھائے اور وہ سامان اٹھا کر پیک کیا اور روانہ کیا۔
پھر کلینڈر نے ریمائنڈ کروایا کہ آپ کی فلاں ٹائم پر میٹنگ سیٹ ہے۔ آپ نے ان سے بات کرنی ہے۔ تو آپ نے ان سے میٹنگ کی اور مزید آرڈرز مل گئے۔

پھر آپ نے وائس کمانڈ دی اے آئی کو کہ فلاں بندے نے یہ آرڈر دیا۔ پھر اے آئی حرکت میں آئی اور پرنٹ نکالنے تک کا کام خود سے کیا اور آپ نے وہ پارسل بھی ڈلیور کر دیئے۔

اور رات کو مزید نمبرز دے کر سو گئے۔

نوٹ:
یہ جتنا آپ نے فرض کیا وہ سب اس وقت ممکن ہے۔

04/08/2024
فیوچر میں اپ میٹا اے ائی کو وائس میسج بھی کر سکیں گے یعنی اچھی طرح ہائی ہیلو کر سکیں گے میٹا اے ائی کے ساتھ
03/08/2024

فیوچر میں اپ میٹا اے ائی کو وائس میسج بھی کر سکیں گے یعنی اچھی طرح ہائی ہیلو کر سکیں گے میٹا اے ائی کے ساتھ

یوٹیوب پر کامیاب ہونے کے لیے دو تین چیزیں ہیں لیکن اج میں ایک چیز کی بات کرنے لگا ہوں باقی پھر کبھی صحیح۔تھمب نیل اپ یوٹ...
01/08/2024

یوٹیوب پر کامیاب ہونے کے لیے دو تین چیزیں ہیں لیکن اج میں ایک چیز کی بات کرنے لگا ہوں باقی پھر کبھی صحیح۔

تھمب نیل
اپ یوٹیوب اوپن کرتے ہیں اپ کے سامنے مختلف تصاویر اتی ہیں ویڈیوز کے اوپر لگی ہوتی ہیں ان تصاویر کو دیکھتے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ ویڈیو میں کیا ہے ان کو تھمب نیل کہتے ہیں۔

تھمب نیل اپ کا بہت اچھا ہونا چاہیے۔۔
ایک اچھے
تھمب نیل سے اپ کا کلک تھرو ریٹ زیادہ ہو جائے گا۔
نارمل تین سے چار ہوتا ہے۔باقی جتنا اچھا تھمب نیل ہوگا اتنا زیادہ کلیک تھرو ریٹ ہوگا۔
اس سے مراد یہ ہے کہ کتنے لوگوں کے سامنے اپ کی ویڈیو گئی ہے تو کتنے لوگوں نے کلک کیا ہے۔
کتنے لوگوں کے سامنے ویڈیو پہنچی ہے اسے کہتے ہیں امپریشن
اور جتنے لوگوں نے کلک کیا ہے اسے کہتے ہیں سی ٹی ار اور دوسرے الفاظ میں کلک تھرو ریٹ۔
مس چائے بیسٹ کو تو اپ شاید جانتے ہو۔یوٹیوب کا سب سے بڑا کرییٹر ہے۔اس کا تقریبا 307 ملین فالوور ہے اور ایک ملین میں 10 لاکھ ہوتے ہیں۔باقی اسکی ارننگ اپ خود لگا سکتے ہیں۔
ان کی ایک ویڈیو پہ ملین سے زیادہ سبسکرائبر ان کو مل جاتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو نے اپنے بتایا تھا کہ یہ تین تھمب نیل کا تقریبا 10 ہزار ڈالر دیتے ہیں بنانے والے کو۔
اب اپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا اس کی اہمیت کا تھمب نیل کی

سوشل میڈیا کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لوگ VPN لگا کر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں یاد رکھیں اپنی کوئی بھی بینک ایپلیکیشن ل...
20/07/2024

سوشل میڈیا کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لوگ VPN لگا کر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں یاد رکھیں اپنی کوئی بھی بینک ایپلیکیشن لاگ ان مت کریں ورنہ آپ کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے اور آپکا بینک اکاؤنٹ ہیکرز فوراً خالی کر سکتے ہیں آپکی تصاویر ویڈیوز بھی چرا سکتے ہیں

16/07/2024

آج ہم آپ کو ان 5 چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو کبھی بھی گوگل پر سرچ نہیں کرنی چاہئیں۔ 😮🔍

انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق گوگل صارفین مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں:

1. **بم بنانے کی ترکیب** 💣❌
جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

2. **بیماری کی علامات** 🩺😷
اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو تو انہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

3. **کینسر** 🧬🚫
بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

4. **اپنا نام** 🕵️‍♂️🖥️
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آجائیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔

5. **خطرناک جانور** 🦁🐍
دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔ کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل کی مدد نہ لیں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔


مردوں کو اب سستی و کاہلی چھوڑنی ہوگی ورنہ گھر میں آپ سے زیادہ روبوٹ کی قدر ہوگی.ایلون مسک کے بنائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے...
12/07/2024

مردوں کو اب سستی و کاہلی چھوڑنی ہوگی ورنہ گھر میں آپ سے زیادہ روبوٹ کی قدر ہوگی.

ایلون مسک کے بنائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار شدہ انسانی روبوٹ " اپٹمس " کے آنے سے پہلے ایک نیا روبوٹ Human Plus کے نام سے آ چکا پے۔ اس روبوٹ کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ 40 گھنٹے تک آپ کا مشاہدہ کرکے ہو بہو آپ کی نقل اتار کر وہی کام کرنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔۔ اب وہ کام جو پورا دن ہر روز ایک ہی طریقے پر بار بار کیے جاتے ہیں وہ یہ روبوٹ کرے گا۔

البتہ ایلون مسک نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا کے بنائے انسانی روبوٹ " اپٹمس " کو بہت ہی ایڈوانس لیول پر لائے گا اور اس کو ہر کسی کیلئے قابل خرید بنانے کیلئے یہ روبوٹ 25 سے 30 ہزار کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

تو جناب اپنی بیگم کے ساتھ کچن میں کام کروانا اور گھر کے کام سیکھ لیں ورنہ بیگم کی نظر میں روبوٹ کی قدر آپ سے زیادہ ہوگی 😉😉


ایلکس شدید درد میں ہے۔۔۔۔۔ یہ ایک 12 سالہ بچہ ہے جس کی نشوونما ٹھیک نہیں ہورہی اور پھر وہ اپنے جسم کا توازن کھو دیتا ہے۔...
11/07/2024

ایلکس شدید درد میں ہے۔۔۔۔۔ یہ ایک 12 سالہ بچہ ہے جس کی نشوونما ٹھیک نہیں ہورہی اور پھر وہ اپنے جسم کا توازن کھو دیتا ہے۔ اب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل بھی نہیں سکتا۔ وہ اپنے پاؤں کو گھسیٹ کر چلنے لگا ہے۔ اس کی ماں 17 ڈاکٹروں کو چیک اپ کروا چکی ہے مگر اس کی بیماری کا پتہ نہیں چل سکا۔

ایک دن ایلکس کی ماں نے اس کی ساری رپورٹس ، بلڈ ٹیسٹ اور MRI وغیرہ وغیرہ Chat GPT پر اپ لوڈ کردئیے اور پوچھا کہ میرے بچے کو کیا بیماری ہے؟ Chat GPT نے جو نتیجہ دیا وہ حیران کن تھا اور اس سے میڈیکل کی دنیا میں نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ چیٹ جی پی ٹی نے جواب دیا کہ بچے کو tethered cord syndrome ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں کچھ ٹشوز حرام مغز کے پاس جمع ہو کر انسانی جسم میں خرابی پیدا کرتے ہیں۔

17 ڈاکٹروں کے در سے مایوس ماں کو جب بیماری کا پتہ چلا تو اس نے فوراً متعلقہ ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ ماں نے جب ڈاکٹر کو چیٹ جی پی ٹی کا دیا گیا جواب بتایا تو اس نے تحقیق کے بعد تصدیق کی کہ بچے کو وہی بیماری ہے اور اس بیماری کا ڈاکٹرز جلد پتہ نہیں لگا سکتے تھے۔ مگر چیٹ جی پی ٹی نے چند لمحوں میں پتہ لگا لی تھی۔ اس بچے کا آپریشن کیا گیا اور حرام مغز کو ہٹا دیا گیا اور وہ بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔

یہ خبر دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو ایک اور سوشل میڈیا صارف نے شئیر کیا کہ اس کے پالتو جانور کی بیماری بھی ڈاکٹرز تشخیص نہیں کر پارہے تھے تو Chat GPT 4 نے اس کی بیماری بالکل درست تشخیص کرلی تھی اور اب اس کا جانور بھی بالکل ٹھیک ہے۔


*واٹس ایپ اپڈیٹ*اب آپ اپنی یہ کسی کی بھی وائس میسیج کو واٹس ایپ پر میسیج یعنی ٹیکسٹ میں چینج کر سکیں گے۔
10/07/2024

*واٹس ایپ اپڈیٹ*

اب آپ اپنی یہ کسی کی بھی وائس میسیج کو واٹس ایپ پر
میسیج یعنی ٹیکسٹ میں چینج کر سکیں گے۔

مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔مثلاً ✔️ Lifestyle Ads.ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی ...
01/07/2024

مارکیٹنگ کی دنیا میں اشتہارات کی مختلف اقسام ہیں۔۔

مثلاً

✔️ Lifestyle Ads.

ان اشتہارات میں آپ اپنی پروڈکٹ کا روزمرہ زندگی میں استعمال دکھاسکتے ہیں۔۔مثلا آپ کی پروڈکٹ ایک صابن ہے تو اشتہار میں صبح اٹھ کر یا واش روم سے نکلنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہوۓ دکھایا جاسکتا ہے۔۔

✔️ Problem Solution Ads.

ان اشتہارات میں آپ پہلے پرابلم دکھائیں گے پھر اس کا حل آپ کی پروڈکٹ ہے یہ بتائیں گے۔۔مثلا آپ کا صابن جراثیم کش ہے۔۔تو پہلے ہاتھوں پر لگے جراثیم اور ان کے سبب پھیلنے والی بیماریاں دکھانی ہوں گی۔۔اس کے بعد اس صابن سے ہاتھ دھو کر ان جراثیم کو پانی کے ذریعے بہتے ہوۓ دکھایا جائے گا۔۔۔

✔️ Review Ads.

ان اشتہارات میں آپ پوسٹس کے ذریعے صارفین کے مثبت تاثرات اور مثبت ریویوز دکھائیں گے۔۔۔جیسے کسی نے لکھ کر ریویوز دیے ہوں یا پھر ایک پوسٹ بنا کر اس پر لکھا جاسکتا ہے کہ کتنے فیصد لوگ آپ کی اس پروڈکٹ سے مطمئن ہیں اور اسے ریکمنڈ کرتے ہیں۔۔

✔️UGC Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ مختلف لوگ استعمال کرتے ہوۓ جو ویڈیوز/تصاویر بناتے ہیں۔۔ان کو دکھایا جاتا ہے۔۔مثلا ایک نائٹ کریم / سکن کئیر پروڈکٹس یوز کرتے ہوۓ یا پھر صابن سے ہاتھ دھوتے ہوۓ، ہئیر آئل لگاتے ہوۓ، ڈریس اپ ہونے کے بعد کی ویڈیوز وغیرہ جو اکثر لوگ بنا کر اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتے ہیں۔۔یہ حقیقی کسٹمرز کی طرف سے بنائ گئ ویڈیوز یا تصاویر ہوتی ہیں۔۔

✔️Call Out Ads.

ان اشتہارات میں آپ کی پروڈکٹ کو درمیان میں دکھا کر آس پاس تیر/انڈیکیٹر کے ذریعے اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد لکھے جاتے ہیں جو کہ بڑے پرکشش دکھائ دیتے ہیں۔۔ساتھ آپ کوئ ڈسکاؤنٹ آفر بھی لکھ سکتے ہیں۔۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی ٹائپ کا اشتہار بنا کر اسے استعمال میں لاتے ہیں تو یقیناً آپ کو بے حد فائدہ ہوگا ان شاءاللہ

نوٹ: کوئ بھی تحریر جو آپ کے لیے مفید ہو آپ کے کام آسکتی ہو اسے اپنے سرکل میں بھی شئیر کردیا کریں کہ ہوسکتا ہے کسی اور کا فائدہ ہوجاۓ اور آپ کے پاس بھی ڈیٹا محفوظ رہ جاتا ہے۔۔

سلامت رہیں

ڈیجیٹل ورلڈ

تو بات کچھ یوں ہیں کہ Ai video generative یعنی Sora کو عام لوگوں کیلئے دستیابی میں تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین 🇨🇳 کی ...
30/06/2024

تو بات کچھ یوں ہیں کہ Ai video generative یعنی Sora کو عام لوگوں کیلئے دستیابی میں تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین 🇨🇳 کی ایک کمپنی نے KLING جیسا زبردست Ai Model لانچ کردیا۔ جس نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ Kling کی Ai generated videos کی کوالٹی کی بات کی جائے تو یہ Sora 🇺🇲 کے مقابلے میں 3D Technology کی مدد سے ویڈیو 1080 px اور 30fps میں بناتا ہے اور جہاں Sora اس سال کے آخر میں دستیابی میں ساتھ 1 منٹ کی ویڈیو فراہم کرے گا۔۔۔ یہ چین کا Ai Model ابتداء ہی سے 2 منٹ تک کی ویڈیو بنا کر دے رہا ہے۔ فی الحال یہ چین میں ہی دستیاب ہے اور کچھ عرصے بعد باقی دنیا کیلئے دستیاب ہوگا ( کم از کم Sora سے پہلے۔۔۔۔ 🙂 )

چین 🇨🇳 کے Artificial intelligence میں آتے ہی Chat GPT بنانے والی کمپنی Open Ai 🇺🇲 نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لا دی ہے۔ خبر ہے کہ Open Ai روبوٹ بنانے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ چین 🇨🇳 سے مقابلہ بازی میں انہوں نے نہ صرف مزید research robot کیلئے انجینئیرز کو بھرتی کرنا تیز کردیا ہے بلکہ چین کی پیش قدمی کے خوف سے تیزی سے Ai robot بنانے کیلئے دوسری کمپنیوں سے اشتراک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ Open Ai 🇺🇲 نہیں چاہتا کہ Sora کی تاخیر سے چین 🇨🇳 کی Ai Video Model میں کامیابی کے بعد 🇺🇲 کی سستی کے باعث چین روبوٹ کے میدان میں بھی بازی لے جائے۔

پورٹ فولیو کیا بلا ہے؟ 🤔آسان ترین الفاظ میں بات سمجھانے کی کوشش کروں گا۔۔۔ امید ہے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور ہو گا۔۔۔۔🎗️ ...
29/06/2024

پورٹ فولیو کیا بلا ہے؟ 🤔

آسان ترین الفاظ میں بات سمجھانے کی کوشش کروں گا۔۔۔ امید ہے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور ہو گا۔۔۔۔🎗️

⭕پورٹ فولیو کیا ہے؟؟
آپ ایک لوگو ڈیزائنر ہیں۔۔۔ میں ایک پوسٹ کرتا ہوں کہ مجھے لوگو ڈیزائنر چاہیے۔۔۔ 20 لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ میں بنا کر دے سکتا ہوں ۔۔۔۔ اب مجھے کیا پتہ کہ ان میں سے کون اچھا کام کرتا ہے اور کون محض ٹائم پاس کے لیے آیا ہے؟؟؟
میں ان سے ان کا پچھلا کام مانگوں گا۔۔۔ کہ بھئی مجھے دکھاؤ تم نے پہلے بھی کبھی کوئی لوگو بنایا ہے؟؟
اب یہ جو میں نے ان سے ان کا پچھلا کام یعنی ان کے کام کے سیمپلز مانگے، اسے پورٹ فولیو کہتے ہیں۔۔۔

⭕پورٹ فولیو کیوں ضروری ہے؟؟؟

اگر پورٹ فولیو دکھانے والا رواج نہ ہوتا، تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ کون کیسا کام کرتا ہے،🧐 کیونکہ آج کل تو ہر وہ بندہ بھی کہہ رہا ہوتا ہے کہ میں لوگو ڈیزائنر ہوں جس نے کبھی لوگو ڈیزائن ہی نہیں کیا ہوتا😑 ۔۔۔ سو پورٹ فولیو اس لیے بہت ضروری ہے کہ آپ سامنے والے بندے کو اپنا کام دکھا سکیں کہ میں ایسا کام کر سکتا ہوں یا کر سکتی ہوں ۔۔۔ ✌️

⭕پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے؟ اور پورٹ فولیو بنانے کے کیا طریقے ہیں؟؟؟

کچھ طریقے بتا رہا ہوں جن سے آپ اپنا پورٹ فولیو اچھے طریقے سے پیش کر سکتے ہیں🎗️

💡سب سے آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سیمپلز Drive میں اپلوڈ کر لیں😌
(جو تصویر یا ویڈیو یا وائس یا ڈاکیومنٹ drive میں اپلوڈ کرنا ہو، اس کے share کے اپشن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ کے پاس واٹس ایپ، فیس بک، ڈرائیو، اور مزید کچھ آپشنز ائیں گے، ان میں سے ڈرائیو کو سیلیکٹ کریں، اور اپلوڈ کر دیں ۔۔۔ پھر اپنی ڈرائیو کی ایپ میں جائیں، وہاں جس فولڈر میں اپلوڈ کیا ہے، اس کے سائیڈ پر تین ڈاٹس پر کلک کریں، Manage access کے آپشن پر جائیں، وہاں general access میں anyone with the link کر دیں۔
پھر دوبارہ انہی تین ڈاٹس پر کلک کریں اور copy link کر لیں۔۔۔۔ اب وہ لنک اپنے پاس سیو کر لیں اور جب بھی کسی کو پورٹ فولیو سینڈ کرنا ہو، آپ انہیں وہ لنک سینڈ کر سکتے ہیں۔) 👍

• اگر آپ گرافکس ڈیزائنر ہیں تو اپنے ڈیزائنز تصاویر کی صورت میں ڈرائیور میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
• اگر آپ رائٹر ہیں تو اپنے رائٹنگ کے سیمپلز word file میں ڈال کر ان کو documents کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
• اگر آپ ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو اپنے سیمپلز ویڈیو کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
• اگر آپ وائس اوور آرٹسٹ ہیں تو اپنے سیمپلز وائس کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔

💡اگلا طریقہ ہے Behance, dribble اور ان جیسی مزید ویبسائٹس پر اپنا پورٹ فولیو بنانے کا

اس کے لیے آپ یوٹیوب پر سرچ کریں گے کہ Behance پر یا Dribble پر یا ان جیسی مزید ویبسائٹس کے نام بھی آپ یوٹیوب پر سرچ کر سکتے ہیں، ان پر پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے، تو آپ کو کافی ویڈیوز مل جائیں گی جن میں مکمل طور پر گائیڈ کیا ہوا ہو گا کہ کیسے آپ ان ویبسائٹس پر اپنا بہترین قسم کا پورٹ فولیو تیار کر سکتے ہیں۔۔۔۔ ✌️

• اگر آپ گرافِکس ڈیزائنر ہیں یا ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت اچھا آپشن ہے۔۔۔۔ 👍

💡ایک اور طریقہ ہے Canva پر اپنی پورٹ فولیو ویبسائٹ بنانے کا۔۔۔۔ 😌
یہ تب ہو سکتا ہے جب آپ نے canva pro خریدا ہوا ہو اور اس ٹیم کے ایڈمن سے بھی آپ کا رابطہ ممکن ہو۔۔۔ کیونکہ آپ ویبسائٹ بنا تو لیں گے لیکن اسے publish ایڈمن ہی کر سکتا ہے۔۔۔
سو canva پر جائیں، ویبسائٹ کا آپشن چنیں، اور بنی بنائی ٹیمپلیٹس میں سے اپنی پسند کی ٹیمپلیٹ میں اپنے سیمپلز ڈالیں، اور اپنی پورٹ فولیو ویبسائٹ تیار کر لیں۔۔۔۔ ایڈمن سے بات کریں، وہ ویبسائٹ پبلش کرے گا اور آپ کو لنک دے دے گا ۔۔ آپ نے جہاں بھی پورٹ فولیو دکھانا ہو، آپ وہ لنک دے سکتے ہیں۔۔۔۔ ✌️

💡اس کے علاوہ آپ اپنی، خود کی، ذاتی، پرسنل ویب سائٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔۔۔ وہ کام آپ بڑے لیول پر پہنچ کے کر سکتے ہیں۔🥱

💡اور ایک مزیدار طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہی اپنا پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں۔۔۔۔ 😋
کیسے؟؟؟
• اگر آپ رائٹر ہیں تو تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بہترین written content ڈالنا شروع کر دیں۔۔۔
• اگر گرافکس ڈیزائنر ہیں تو بہترین گرافکس اپلوڈ کریں۔۔۔۔
• اگر وائس اوور آرٹسٹ ہیں تو ویڈیو کی فارم میں اپنے سیمپلز اپلوڈ کریں ۔۔۔۔
• اگر ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو تمام اکاؤنٹس پر آپ اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ کے سیمپلز بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
• اگر مارکیٹر ہیں تو اپنے اکاؤنٹس کے لیے ایسی بہترین مارکیٹنگ کریں کہ دیکھنے والا دیکھتے ہی آپ کے کام کو داد دے۔۔۔۔

ایسے آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنا پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں۔۔۔۔

میں نے کوشش کی ہے ہر چیز اچھے سے بتاؤں لیکن اگر ابھی بھی نہ سمجھ آیا ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں یا یوٹیوب پر اپنے سوال سے متعلق سرچ کر سکتے ہیں آپ کو جواب ضرور مل جائے گا۔۔۔۔ 😊

کبھی بھی ایسے ہی اپنے کام کا انبار اگلے کے انباکس میں نہ لگا دیا کریں 🤦طریقے سے پورٹ فولیو پیش کریں گے تو کلائنٹ کو اچھا بھی لگے گا۔۔۔ 😊
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو کامیاب کریں آمین ✨
اور ساتھ میں مجھے بھی 😁✌️ آمین آمین ✨😂







Address

Kohat
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share