Aftab Alam

Aftab Alam Minister for Law, Parliamentary Affairs and Human Rights Khyber Pakhtunkhwa | MPA PK-90 Kohat | President PTI Kohat

03/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کندھ کوٹ کے مقام پر عوام سے خطاب

03/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سندھ کشمور کے مقام پر کارکنان سے خطاب۔

03/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سندھ مرید شاخ کے مقام پر کارکنان سے خطاب۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم کی پشاور سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں Public Day کے موقع پر عوام سے خصوصی ملاقاتیں۔صوبائی وز...
03/09/2026

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم کی پشاور سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں Public Day کے موقع پر عوام سے خصوصی ملاقاتیں۔

صوبائی وزیر نے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستیں براہِ راست سنیں، اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔

03/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سندھ پنجاب بارڈر، کموں شہید کے مقام پر کارکنان سے خطاب۔

سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص خطیر وسائل کے مؤثر استعمال اور مکمل ڈیٹا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے احساس سوشل پروٹیکشن اتھ...
03/09/2026

سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص خطیر وسائل کے مؤثر استعمال اور مکمل ڈیٹا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے احساس سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی زیر صدارت کابینہ کی تشکیل کردہ قانون ساز کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا، جس میں مجوزہ خیبر پختونخوا احساس سوشل پروٹیکشن اینڈ ریزیلینس اتھارٹی ایکٹ 2026 کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود، وومن ایمپاورمنٹ و سپیشل ایجوکیشن ملک لیاقت علی خان، ایڈووکیٹ آفس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری محکمہ قانون، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، محکمہ سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کے لیے مختص خطیر مالی وسائل، ان کے مؤثر اور شفاف استعمال، مستحق افراد تک معاونت کی فراہمی اور اس حوالے سے مکمل اور مستند ڈیٹا کی دستیابی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم — عزم، وفا اور نظریے کے ساتھ عمران خان کے قافلے میں۔ 🇵🇰💚حق اور انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی...
02/09/2026

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم — عزم، وفا اور نظریے کے ساتھ عمران خان کے قافلے میں۔ 🇵🇰💚
حق اور انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، منزل نیا پاکستان! ✊

27 ستمبر — لانگ مارچ
نکلو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے۔ 🇵🇰

02/09/2026

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی زیر صدارت کابینہ کی تشکیل کردہ قانون ساز کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا، جس میں صوبے میں قانون سازی سے متعلق مختلف اہم امور اور مسودات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود وومن ایمپاورمنٹ و سپیشل ایجوکیشن ملک لیاقت علی خان، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری محکمہ قانون،سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول،سی ایم آفس کے حکام، بورڈ آف ریونیو، سماجی بہبود،پی ایس آر اے، محکمہ انڈسٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر، جامع اور عوامی مفاد سے ہم آہنگ بنانے کے لیے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مجوزہ خیبر پختونخوا احساس سوشل پروٹیکشن اینڈ ریزیلینس اتھارٹی ایکٹ 2026 کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، مستحق اور کمزور طبقات کے لیے معاونت کے دائرہ کار کو بہتر بنانے اور قدرتی و دیگر بحرانوں کے دوران عوامی سطح پر لچک اور بحالی کی صلاحیت کو مضبوط بنانے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیا۔
اجلاس میں لینڈ ایکوزیشن بل 2026 بھی زیر غور آیا۔ کمیٹی نے اراضی کے حصول کے عمل سے متعلق قانونی طریقہ کار، متاثرہ مالکان کے حقوق، شفافیت اور عوامی منصوبوں کے لیے اراضی کے حصول کے دوران تمام متعلقہ فریقین کے جائز مفادات کے تحفظ سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

کمیٹی نے تمباکو سیس اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ سے متعلق ڈرافٹ بل پر بھی تفصیلی غور کیا۔ اجلاس میں صوبائی محصولات، مالی حقوق اور صوبے کے وسائل سے متعلق قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر توجہ دی گئی کہ مجوزہ قانون سازی آئینی تقاضوں، صوبائی مفاد اور قابلِ عمل مالیاتی طریقہ کار سے ہم آہنگ ہو۔

اسی طرح خیبر پختونخوا رجسٹریشن آف گودامز ایکٹ اینڈ رولز 2026 کے ڈرافٹ پر بھی غور کیا گیا۔ مجوزہ قانون سازی کے ذریعے گوداموں کی رجسٹریشن، نگرانی اور متعلقہ انتظامی و قانونی معاملات کو باقاعدہ بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تاکہ گوداموں سے متعلق نظام میں شفافیت، جواب دہی اور مؤثر انتظام کو فروغ دیا جا سکے۔

کمیٹی نے خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2017 میں ترمیم کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کی مؤثر نگرانی، ریگولیٹری نظام میں بہتری، طلبہ و والدین کے مفادات کے تحفظ اور نجی شعبے میں معیاری تعلیم کے فروغ سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قانون سازی کو جدید تقاضوں، عوامی ضروریات اور آئینی و قانونی اصولوں سے ہم آہنگ بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مجوزہ قانون کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اس کی قانونی حیثیت، عملی افادیت اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکموں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی قابلِ عمل تجاویز کو بھی قانون سازی کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر قانون سازی ہی مضبوط انتظامی نظام، عوام کے حقوق کے تحفظ اور صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کی بنیاد ہے، اس لیے قانون ساز کمیٹی کے فورم پر ہر مسودے کا جامع اور غیر جانب دارانہ قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی زیر صدارت کابینہ کی تشکیل کردہ قانون ساز کمیٹی ک...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا 3 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے سندھ کے عوام کے نام خصوصی پیغام!

میں اپنے غیور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں۔ جس طرح آپ سب کے علم میں ہے کہ 3 ستمبر سے 7 ستمبر تک میرا سندھ کا دورہ ہے، جہاں ہم 27 ستمبر کے حوالے سے اسٹریٹ موومنٹ کریں گے۔

سندھ کی دھرتی پر آباد اپنے تمام غیور عوام سے میری اپیل ہے کہ اس اسٹریٹ موومنٹ میں بھرپور شرکت کریں اور 27 ستمبر کی جدوجہد کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ پہنچوں گا اور 7 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان موجود رہ کر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کروں گا۔

آپ سب اپنے تنظیمی عہدیداران اور مقامی قیادت سے رابطے میں رہیں اور اس اہم جدوجہد میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

ان شاء اللہ، 3 ستمبر کو سندھ میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aftab Alam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aftab Alam:

Shortcuts

Share