Butt Law Associates

Butt Law Associates Your Legal and Tax Partner- Butt Law Associates: Navigating Regulations, Protecting Rights, Ensuring Compliance.

حکومت ‏پاکستان نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ یا اس سے کم سالانہ فر...
05/06/2026

حکومت ‏پاکستان نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 20 کروڑ یا اس سے کم سالانہ فروخت والے دکاندار اس سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں جس کے تحت دکاندار اپنی آمدن پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کریں گے۔ دکاندار ودہولڈنگ ٹیکس بھی ایڈجسٹ کر اسکیں گے البتہ یہ شرط لاگو ہوگی کہ گوشوارہ جمع کراتے وقت کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانے ہوں گے۔

سکیم کا حصہ بننے والے دکاندار کو ایف بی آر کی طرف سے رجسٹریشن پلیٹ ملے گی جو وہ اپنی دکان کے باہر آویزاں کرے گا۔ اس پلیٹ کی موجودگی میں کوئی ٹیکس اہلکار جانچ پڑتال کے لیے دکان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

Persons not reuired to file Income Tax Return
28/05/2026

Persons not reuired to file Income Tax Return

🐐✨ Eid Ul Adha Mubarak 2026 ✨🐐Wishing you a beautiful Eid filled with love, laughter, peace, and endless blessings. May ...
27/05/2026

🐐✨ Eid Ul Adha Mubarak 2026 ✨🐐
Wishing you a beautiful Eid filled with love, laughter, peace, and endless blessings. May Allah accept your sacrifices and bless you with success and happiness throughout the year. 🌙🤍

🕋 Hajj Mubarak 🕋لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَMay Allah accept the prayers, sacrifices, and عبادات of all Hujjaj and ble...
26/05/2026

🕋 Hajj Mubarak 🕋

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ

May Allah accept the prayers, sacrifices, and عبادات of all Hujjaj and bless everyone with peace, forgiveness, and countless blessings. 🤍

✨ Hajj Mubarak

www.buttlawassociates.com

اگر یہ سمارٹ سسٹم منظور ہوگیا تو کچھ بھی چھپانا آسان نہیں ہوگا... ٹیکس ریٹرن 2026 ڈرافٹ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن 2026 کیل...
12/05/2026

اگر یہ سمارٹ سسٹم منظور ہوگیا تو کچھ بھی چھپانا آسان نہیں ہوگا... ٹیکس ریٹرن 2026 ڈرافٹ
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن 2026 کیلئے جو نیا مجوزہ ڈرافٹ تیار کیا ہے، وہ صرف ایک عام اپڈیٹ نہیں بلکہ پورے ٹیکس سسٹم کو بدلنے کی کوشش لگ رہا ہے۔ پہلے مختلف لوگوں اور کاروباروں کیلئے الگ الگ ریٹرن فارم ہوتے تھے، جیسے ٹریڈرز، مینوفیکچررز، SMEs، نان ریزیڈنٹس وغیرہ۔ لیکن اب ایف بی آر تقریباً سب کو ایک ہی مرکزی سسٹم میں لانا چاہتا ہے۔ بظاہر یہ تبدیلی آسانی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں اس کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تمام معلومات کو ایک جگہ اکٹھا کر کے زیادہ مؤثر نگرانی کرنا ہے۔

سب سے بڑی تبدیلی “Withholding Summary Dashboard” ہے۔ اب ریٹرن فائل کرتے وقت سب سے پہلے وہ معلومات سامنے آئیں گی جو ایف بی آر کے پاس پہلے سے موجود ہیں۔ یعنی بینک ٹرانزیکشنز، پراپرٹی خرید و فروخت، ودہولڈنگ ٹیکس، حتیٰ کہ کچھ سیلز ٹیکس ریکارڈ بھی۔ پہلے لوگ اپنی معلومات خود درج کرتے تھے، مگر اب سسٹم پہلے ہی کافی چیزیں جانتا ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی جائیداد، آمدن یا ٹرانزیکشن ظاہر نہ کی تو اسے چھپانا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز، انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا سے کمانے والے افراد بھی ایف بی آر کی خاص توجہ میں آ گئے ہیں۔ نئے ریٹرن میں پہلی بار “Social Media Content Income” کا الگ سیکشن شامل کیا گیا ہے۔ اس میں پوسٹس کی تعداد، ویوز، کمائی اور دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ ڈیجیٹل اکانومی اب باقاعدہ ٹیکس نیٹ کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

پراپرٹی سے متعلق نظام بھی پہلے سے کافی سخت اور جدید بنایا جا رہا ہے۔ اب صرف ایک سادہ انٹری کافی نہیں ہوگی بلکہ ہر پراپرٹی کی مکمل تفصیل دینی پڑے گی، جیسے مکمل ایڈریس، پراپرٹی کی نوعیت، خریداری کی تاریخ، رقبہ اور فروخت کی معلومات۔ اگر ایف بی آر کے ریکارڈ میں کسی پراپرٹی پر ٹیکس کٹ چکا ہو لیکن وہ ریٹرن میں ظاہر نہ کی گئی ہو تو سسٹم خود وارننگ دے گا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب جائیداد کے معاملات پر سخت ڈیٹا میچنگ ہونے والی ہے۔

تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ پہلے صرف مجموعی تنخواہ درج کی جاتی تھی، مگر اب ہر employer کی الگ تفصیل دینی ہوگی۔ اگر کسی نے سال کے دوران نوکری بدلی ہو یا ایک سے زیادہ اداروں میں کام کیا ہو تو سب کی الگ انٹری کرنا پڑے گی۔ اس سے ایف بی آر کیلئے مختلف اداروں سے موصول ہونے والا ڈیٹا چیک کرنا آسان ہو جائے گا۔

اسی طرح غیر ملکی اثاثوں اور آمدن سے متعلق بھی بڑا فرق آیا ہے۔ پہلے اس کیلئے الگ declaration فائل کرنا پڑتی تھی، مگر اب تمام foreign assets اور liabilities کو مین ریٹرن کے اندر ہی شامل کر دیا گیا ہے۔ یعنی بیرونِ ملک جائیداد، سرمایہ یا بینک بیلنس سب ایک ہی ریٹرن میں ظاہر کرنا ہوگا۔

چھوٹے کاروباروں کیلئے شاید یہ تبدیلی کچھ مشکل ثابت ہو، کیونکہ ٹریڈر، SME اور مینوفیکچرر جیسے سادہ ریٹرنز ختم کیے جا رہے ہیں۔ پہلے ان کیلئے نسبتاً آسان فارم موجود تھے، لیکن اب انہیں مکمل unified ریٹرن سسٹم استعمال کرنا ہوگا، جس سے compliance کا بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ایف بی آر اب ایک ایسے سسٹم کی طرف جا رہا ہے جہاں ہر چیز زیادہ digital، connected اور automated ہوگی۔ مقصد یہی لگتا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی معاشی سرگرمیوں، پراپرٹی، بینکنگ اور آن لائن آمدن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لا کر cross-check کیا جا سکے۔ نئے نظام میں معلومات چھپانا یا غلط تفصیلات دینا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گا۔

07/05/2026

07/05/2026

Finally a big relief for property owners in Pakistan 👍

Today Section 7E of the Income Tax Ordinance, 2001 declared ultra vires to the Constitution of Pakistan 1973 by the Federal Constitutional Court of Pakistan.

29/04/2026

Agar aap kisi PVT Limited ya SMC company ke owner ya director hain toh yeh zaroor parhen.
SECP ne tamam companies ko 𝗙𝗼𝗿𝗺-𝟭𝟵 (𝗨𝗕𝗢 𝗗𝗲𝗰𝗹𝗮𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻) file karne ka hukum diya hai aur deadline sirf 𝟯𝟬 𝗔𝗽𝗿𝗶𝗹, 𝟮𝟬𝟮𝟲 hai. Yeh ek mandatory legal form hai jisme aapki company ki asli ownership ka record diya jata hai.
Agar yeh filing miss ho gayi toh directors par 𝗥𝘀. 𝟭𝟬 𝗹𝗮𝗸𝗵 aur company par 𝗥𝘀. 𝟭 𝗰𝗿𝗼𝗿𝗲 tak ka jurmana lag sakta hai. Upar se SECP ki qanooni karwai alag.
Hum BUTT Law Associates mein aapka yeh kaam sambhal sakte hain. Aaj hi rabta karein.

𝗕𝘂𝘁𝘁 𝗟𝗮𝘄 𝗔𝘀𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝘁𝗲𝘀
� 0306-6880838
[email protected]
� Suite No. 1/1A, 2nd Floor, Sadiq Plaza, The Mall Road, Lahore

29/04/2026

تین کڑوے سبق جو جتنی جلدی ہو سکے سیکھ لینے چاہئیں

1. پیسے کی اہمیت۔
پیسے کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ صرف محبت سے زندگی گزر سکتی ہے، وہ حقیقت میں دوسروں کے سہارے زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

2. خود پر توجہ۔
آپ کو اپنے اوپر خود ہی توجہ دینی ہوگی۔ کسی دوسرے کا آپ پر توجہ دینا ایک طرح کا احسان ہوتا ہے، اور آپ کو اپنی خود مختاری کے لئے خود ہی اپنی دیکھ بھال کرنی ہوگی۔

3. ذہن کا کھولنا۔
بند ذہن کو جتنی جلدی کھول لیں گے، اُتنا ہی فائدہ ہے۔ قدرت انسان سے تین اہم کام چاہتی ہے، اور کھلا ذہن ان میں سے ایک ہے۔ اس سے آپ کو نئے مواقع اور تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ان تین سبقوں کو جلدی سیکھ کر آپ زندگی میں کامیابی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

28/04/2026

Agar aap kisi PVT Limited ya SMC company ke owner ya director hain toh yeh zaroor parhen.
SECP ne tamam companies ko 𝗙𝗼𝗿𝗺-𝟭𝟵 (𝗨𝗕𝗢 𝗗𝗲𝗰𝗹𝗮𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻) file karne ka hukum diya hai aur deadline sirf 𝟯𝟬 𝗔𝗽𝗿𝗶𝗹, 𝟮𝟬𝟮𝟲 hai. Yeh ek mandatory legal form hai jisme aapki company ki asli ownership ka record diya jata hai.
Agar yeh filing miss ho gayi toh directors par 𝗥𝘀. 𝟭𝟬 𝗹𝗮𝗸𝗵 aur company par 𝗥𝘀. 𝟭 𝗰𝗿𝗼𝗿𝗲 tak ka jurmana lag sakta hai. Upar se SECP ki qanooni karwai alag.
Hum BUTT Law Associates mein aapka yeh kaam sambhal sakte hain. Aaj hi rabta karein.

𝗕𝘂𝘁𝘁 𝗟𝗮𝘄 𝗔𝘀𝘀𝗼𝗰𝗶𝗮𝘁𝗲𝘀
📞 0306-6880838
📧 [email protected]
📍 Suite No. 1/1A, 2nd Floor, Sadiq Plaza, The Mall Road, Lahore

Address

Office No. 1-1A, 2nd Floor, Sadiq Plaza 69-The Mall Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Butt Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Butt Law Associates:

Share