28/08/2026
اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنا آسان، ایس ای سی پی کا نیا ڈیجیٹل فریم ورک
ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کو تیز اور آسان بنانے کے لیے نیا ڈیجیٹل انویسٹر آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔ نئے فریم ورک سے دستاویزات اور بار بار کی تصدیق کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ بروکرز کے لیے سرمایہ کاروں کا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔