Overseas Hiring and travels

Overseas Hiring and travels Deals in work visas, visit visas , Business visas and Azad visas for UAE , Malaysia, Qatar, Saudia

‏یوکے نے پانچ پاکستانی بینکوں پر جعل سازی کی وجہ سے پابندی عائد کر دی ہے۔ اب انکی بینک سٹیٹمنٹ پر سٹڈی ویزہ یا کوئی ویزہ...
03/03/2025

‏یوکے نے پانچ پاکستانی بینکوں پر جعل سازی کی وجہ سے پابندی عائد کر دی ہے۔ اب انکی بینک سٹیٹمنٹ پر سٹڈی ویزہ یا کوئی ویزہ لگنا مشکل ہو گیا ہے۔
نیشنل بینک
مسلم کمرشل بینک
یو بی ایل
فیصل بینک
الائیڈ بینک

31/01/2025

خبردار! کینیڈا ورک ویزہ فراڈ ویڈیو لنک کے ذریعے اپروول

چند دن پہلے ایک ممبر اپنی کینیڈا ویزہ اپروول چیک کروانے لایا اور اپروول ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اسے کینیڈین ویب سائٹ سے اپلیکیشن لاگ ان آئی ڈی کے ذریعے بھیجی گئی۔ مین ایجنٹ انڈیا سے تھا اور گروپ کے ذریعے ہی سب سے ڈیل ہوئی تھی۔

پھر الامارات سے ایک بھائی صاحب بھی اپنے بھائی جو پاکستان میں بیٹھا ہوا تھا اس کی ویڈیو اپروول چیک کروانے لائے، اس کے بعد دو ممبران اور کینیڈا ورک ویزہ اپروول ویڈیو لنک سے چیک کروانے لائے۔

مختصر! سب ممبران کو تفصیل سے سمجھایا کہ یہ فراڈ ہے، مگر کوئی بھی ماننے کے لئے تیار نہیں تھا مزید انہوں نے ایک ائرلائینز کی ٹکٹ بھیجی کہ ان کا بندہ سنگاپور سے 7 اکتوبر کو اسلام آباد آ رہا ہے وہ ہمارے پاسپورٹ کنیڈین ایمبیسی میں جمع کروائے گا! میں نے ٹکٹ چیک کی جو ویلڈ تھی پھر اس اس ٹکٹ کے مطابق ممبران کو سمجھایا مگر وہ یہ جوا کھیلنا چاہتے تھے۔

پھر 3 دن پہلے ایک اور ممبر Rehan Farooq اپنی کینیڈین ویزہ اپروول چیک کروانے لایا جس پر اسے بھی تفصیل سے سمجھا دیا، جبکہ یہ انڈین ایجنٹ کو Binance کے ذریعے رقم چکا تھا۔ آج صبح اس ممبر Rehan Farooq کا انبکس میں ابھی میسج دکھا اور اسے کال کرنے پر معلوم ہوا اس نے میری رائے پر عمل کرتے Binance کے ذریعے بھیجی گئی رقم پر انہیں رپورٹ کر دی جس سے Binance نے اس کی رقم اسے واپس لوٹا دی اور انڈین ایجنٹ کا اکاونٹ بلاک کر دیا ہے، اس کے بعد انڈین ایجنٹ نے بھی اسے فون کیا کہ میں آپ کی رقم واپس دے دیتا ہوں اپنی رپورٹ واپس لے لو۔

’روزگار کا لالچ‘، تھائی لینڈ پہنچتے ہی پاکستانی شہری اغواادیب یوسفزئی - اردو نیوز، لاہور - جمعہ 4 اکتوبر 2024 6:04’وہ مج...
15/10/2024

’روزگار کا لالچ‘، تھائی لینڈ پہنچتے ہی پاکستانی شہری اغوا

ادیب یوسفزئی - اردو نیوز، لاہور - جمعہ 4 اکتوبر 2024 6:04

’وہ مجھ سے ملنے آیا تھا۔ میں نے بیٹے کو کہا کہ شادی کروا دیتے ہیں لیکن وہ بضد تھا کہ اسے مزید دو 2 سال دیے جائیں جیسے ہی وہ زندگی کی دوڑ میں سنبھل جائے گا تو شادی کر لے گا لیکن آج یہ قیامت ٹوٹ پڑی کہ اسے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا ہے۔‘

یہ الفاظ ہیں پنجاب کے شہر حافظ آباد کے رہائشی امجد چوہدری کے، جن کے 24 سالہ بیٹے شاذب امجد کو تھائی لینڈ میں اغوا کیا گیا ہے۔

شاذب امجد بدھ کی شب سوا ایک بجے پاکستان سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئے اور بدھ کی صبح 8 بجے وہ بنکاک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔

امجد چوہدری نے اردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’میرا بیٹا جب صبح پہنچا تو اس نے مجھے وٹس ایپ پر کال کی اور بتایا کہ وہ خیریت سے پہنچ گیا ہے۔‘

ان کے مطابق بیٹے نے انہیں بتایا کہ وہ ایئرپورٹ سے ٹیکسی بک کروا کر نکل رہا ہے۔ ’بیٹے کے خیریت سے پہنچنے کی اطلاع کے بعد میں آرام سے سو گیا۔‘

امجد چوہدری کے مطابق ان کے دونوں بیٹے دبئی میں مقیم تھے۔ شاذب امجد بھی دبئی میں اپنے بھائی کے ساتھ کام کرتا تھا۔ دونوں بھائیوں نے دبئی میں ایک کمپنی لانچ کی اور اسی کمپنی کو اپنا ذریعہ معاش بنایا۔

امجد چوہدری نے بتایا کہ ’شاذب ایک ماہ قبل مجھ سے ملنے آیا اور اس دوران میرے ساتھ ہی رہا۔ گذشتہ دنوں اس نے بتایا کہ وہ دبئی واپس جانے سے قبل تھائی لینڈ جانا چاہتا ہے تاکہ وہاں کے حالات کا جائزہ لے سکے۔ دراصل وہ وہاں بھی کاروبار کا سوچ رہا تھا۔‘

بدھ کے روز دوپہر 3 بجے کے بعد امجد چوہدری کو دبئی سے بیٹے نے کال کی اور شاذب کے متعلق دریافت کیا جس کے بعد امجد چوہدری کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔ ان کے بقول ’میرے دوسرے بیٹے نے فون پر بتایا کہ شاذب کی کوئی فون کال یا میسج نہیں آیا ہے؟ میں نے صبح آنے والی کال کا بتایا تو وہ کہنے لگا کہ شاذب کو تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا ہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔ یہ انتہائی اذیت ناک خبر تھی۔‘

ان کے مطابق دبئی میں مقیم بیٹے نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ایئرپورٹ سے شاذب نے ٹیکسی بک کی اور اسی ٹیکسی ڈرائیور نے وہاں گینگ کے ساتھ مل کر اسے اغوا کیا۔

امجد چوہدری نے مزید بتایا ’دبئی میں میرے بیٹے کو شاذب کے نمبر سے ایک لوکیشن موصول ہوئی اور پھر کال آئی۔ دوسری جانب شاذب بات کر رہا تھا جس نے بتایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔‘

ان کے مطابق شاذب نے اپنے بھائی کو جلدی میں بتایا کہ وہ کسی ایسے علاقے میں ہیں جو اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ ’شاذب نے بتایا کہ اس نے وہاں ایک سائن بورڈ دیکھا جس پر میانمار کا نام لکھا تھا۔ اغوا کار اس پر مسلسل تشدد کر رہے ہیں اور انہیں انگلش یا کوئی دوسری زبان بولنا نہیں آتی۔‘

امجد چوہدری کے مطابق ’اغوا کاروں نے جیسے تیسے میرے بیٹے کو سمجھایا کہ وہ انہیں 50 ہزار ڈالرز تاوان دے کر رہائی پا سکتے ہیں۔ وہ میرے بیٹے کو کسی قسم کا میسج یا وائس میسج بھیجنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ واٹس ایپ پر صرف وائس کال ہی کر سکتے ہیں۔‘

امجد چوہدری نے مقامی سیاسی شخصیات سمیت وفاق میں ایک وزیر کو بھی مطلع کیا جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ’کچھ کریں گے۔‘

ان کے مطابق شاذب کو اغوا کاروں نے سمجھایا کہ اگر وہ تاوان نہیں دیں گے تو یا تو اسے آگے فروخت کر دیا جائے گا یا پھر اس سے بغیر معاوضے کے مشقت والا کام لیا جائے گا۔

امجد چوہدری نے پریشانی کی حالت میں ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں وہ روتے ہوئے اپنے بیٹے سے متعلق بتا رہے ہیں اور حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس کے بیٹے کو اغواء کاروں سے بچایا جائے۔

شاذب امجد نے اپنے بھائی کو جو لوکیشن سینڈ کی ہے وہ میانمار اور تھائی لینڈ کے بارڈر پر موجود ایک متنازع علاقہ ہے۔ لوکیشن کے مطابق یہ تھائی لینڈ کے مغربی ضلع پاپ پرا نامی علاقے کے قریب ہے جہاں باغی ملیشیا کا راج ہے اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر واقعات روزمرہ کی بنیاد رونما ہوتے ہیں۔

شاذب امجد کے اغوا سے متعلق اردو نیوز نے دفتر خارجہ کو آگاہ کیا تو دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں مغوی کے خاندان کو سب سے پہلے میانمار میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

تھائی لینڈ میں اغوا اور پھر میانمار لے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل رواں برس سندھ کے شہر حیدر آباد کے تین نوجوانوں کو میانمار میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

ماضی میں دفتر خارجہ نے اردو نیوز کو میانمار میں پاکستانیوں کو اغوا کرنے کے واقعات پر جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں میں موجود ایسے کئی گینگز علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ’یہ گروپ مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو روزگار کا لالچ دیتے ہیں اور پھر انہیں اغوا کر لیا جاتا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے میانمار میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی جائے۔‘

!!اگر آپ بیرونِ ممالک آنا چاہتے ہیں تو اسکے مختلف طریقے ہیں اور یہ اس پر منحصر ہے کہ آپکی عمر، تعلیم، خاندانی صورتحال او...
05/07/2023

!!

اگر آپ بیرونِ ممالک آنا چاہتے ہیں تو اسکے مختلف طریقے ہیں اور یہ اس پر منحصر ہے کہ آپکی عمر، تعلیم، خاندانی صورتحال اور پیشہ کیا ہے۔

یہاں بات کرتے ہیں تعلیم یافتہ افراد کی جنکے پاس سائنس یا بزنس کی ڈگریاں ہیں۔
ایسے افراد بیرونِ ملک اعلی تعلیم کے حصول کے سلسلے میں سٹوڈنٹ ویزا پر آ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ، برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا ، چین اور ملیشیا کی کئی یونیورسٹیاں ہیں جہاں کم قیمت میں، سکالرشپ یا مفت میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس حوالے سے کئی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں ماسٹرز اور پینایچ ڈی لیول کے پروگران ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔چند ایسی ویب سائٹس جہاں ماسٹرز کے پروگرام مختلف ممالک کی مختلف یونیورسٹیوں میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں وہ یہ ہیں:
mastersportal.com‎
(ماسٹرز کے پروگرامز کے حوالے سے)

phdportal.com‎
(پی ایچ ڈی کے پروگرمز کے حوالے سے)

یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ ان دو ویب سائٹس پر اپ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف طرح کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے پروگرامز دیکھ سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ بہت سے یورپی ممالک میں تعلیم مفت ہے تاہم ان ممالک میں سمسٹر فیس لی جاتی یے جوفی سمسٹر چند سو یور ہوتی ہے یعنی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کے درمیان۔ البتہ اس سمسٹر فیس سے اپکو مفت پبلک ٹرانسپورٹ، لائیبریری اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ فیس تعلیمی اخراجات کی مد میں نہیں لی جاتی۔
جن یورپی ممالک میں تعلیم کم قیمت یا کم و بیش مفت ہے ان میں جرمنی سرِ فہرست ہے۔

اسکے علاوہ چیک ری پبلک، امفن لینڈ ، ناروے، آسٹریا وغیرہ میں بھی سمسٹر فیس نہیات کم ہے۔ جرمنی یورپ کا آبادی اور وسائل کے اعتبار سے بڑا ملک ہے اور یہاں مخلتف شعبہ جات میں دنیا کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیاں موجود ہیں ۔ جرمنی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے پروگرامز اور سکالرشپس آپ اس ویب سائٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔

daad.de/de/studieren-u…‎

فرانس میں انگریزی میں تعلیمی ڈگریوں کے پروگرام اس ویب سائٹ پر:

usa.campusfrance.org/programs-taugh…‎

سویڈن میں اس ویب سائٹ پر:

studyinsweden.se/plan-your-stud…‎

ناروے میں اس ویب سائٹ پر:

studyinnorway.no/study-opportun…‎

امریکہ میں اس ویب سائٹ پر:
findamasters.com/masters-degree…‎

کینڈیا میں اس ویب سائٹ پر:
educanada.ca/study-plan-etu…‎

اور ایسے ہی دوسرے ممالک میں انکے آفیشل پلیٹفارمز پر۔

ساینس کے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک کم و بیش جاب کی طرح ہوتی ہے۔ اس حوالے سے آپکو یورپ اور امریکہ میں مختلف ٹاپکس پر پی ایچ ڈی پوزیشنز اور پوسٹ ڈاک کے لیے اپلائی کرنا پڑتا ہے۔

ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپکو مخلتف پی ایچ ڈی پوزینشز ٹاپکس کے اعتبار سے ملیں گی وہ یہ ہے:

euraxess.ec.europa.eu/jobs/search‎

اسکے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک کی پوزینشز مخلتف جاب پورٹلز پر ایڈورٹائز ہوتی ہیں۔ آپ ان جاب پورٹلز پر جا کر Phd یا Postdoctoral لکھیں تو ایسی کیی پوزیشنز آئیں گی جنکی شرائط پر اگر آپ پورا اُترتے ہیں تو ان پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

مخلتف جاب پورٹلز یہاں پر:

resources.workable.com/tutorial/job-s…‎

اگر آپ کینڈیا، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ وغیرہ امیگریشن باہتے ہیں تو اس کے لیے ان ممالک کی ویب سائٹس یہ ہیں:

کینیڈا
canada.ca/en/services/im…‎

آسٹریلیا
immi.homeaffairs.gov.au‎

نیوی ذی لینڈ

immigration.govt.nz‎

خدارا ایجنٹوں اور انسانی سمگلروں کے ہاتھوں ذلیل ہو کر مت آئیں۔ آپ اگر پڑھے لکھے ہیں تو انٹرنیٹ پر باہر کے

COMMON REASON FOR DUBAI VISA REJECTIONAuthor- Dubai Visa,  15-06-2020Are you wondering why your Dubai Visa  was refused ...
19/06/2023

COMMON REASON FOR DUBAI VISA REJECTION

Author- Dubai Visa, 15-06-2020

Are you wondering why your Dubai Visa was refused after you applied? Refusing a visa can be absolutely devastating if all of your hopes and dreams have been wrapped up in this decision. A small mistake can hinder the visa approval process and result in your Dubai visa application being rejected. Travel plans are spoiled and hopes of reuniting with distant friends and relatives are ruined.

Dubai is such a country that always appreciates security and laws. So, if you wish to visit Dubai make this thing very sure in your mind that you strictly follow the emirate's rules and regulations along with the Dubai visa rules. Dubai is a follower of higher visa etiquette and its policy. However, it takes less time for its visa authentication process but still, this emirate is so strict when it comes to national security.

So, before visiting Dubai, must the visa requirements needs otherwise you’ll also be the one whose Dubai visa rejected due to several reasons. This article is all about to inform you about the common reasons for Dubai visa rejection.

COMMON REASONS FOR DUBAI VISA REJECTION.

1. Incomplete applications
Requests with incomplete or incorrect information, less valid passports, damaged passports, outstanding documents, a mismatch between the arrival date on the form and the travel date on the flight ticket and such errors can lead to rejection. In addition, deviations in the information on the application form compared to the information on the passport can also lead to the refusal of the visa.

2. Solo travellers
A woman under the age of 25 travelling alone may have a delay in approval or even a visa refusal. Dubai follows a strict law that women under the age of 25 are not allowed to travel without parents, relatives or legal guardians.

3. Overnight stay on your last Dubai visa
If a visa applicant stays too long during his previous stay in Dubai, this may lead to delays or rejections. People often visit Dubai for tourist reasons and stay in Dubai even after their visa expires. This is considered ageing, which is associated with fines and consequences.

What happens if you continue to be in Dubai after the grace period and are unable to pay excessive fees? The following can happen:
Your name will be blacklisted
Immigration threatens
You could go to prison for up to 3 months
You may receive a deportation order

4. Handwritten passports
Handwritten passports are no longer accepted only in Dubai, but in every other country in the world. Applicants with the same name and date of birth may face a delay in processing the visa or even a rejection with a lot of verification.

5. Application errors
If the documents you submit for the visa contain typographical errors or errors in the number (s), name, spelling, codes and other important details such as date of birth, passport issuance and expiry date, you may be refused.

6. No prior cancellation of a Dubai visa
If you previously had a residential visa and did not cancel the country when you finally left, the authorities will reject your application for a tourist visa. In this case, a person's previous residence visa must be released to the UAE Immigration Service.

7. Previous visa application without entering the country
If you have previously applied for a Dubai visa but have not travelled. There are also people with a potential employer who have applied for a work visa for them but have not entered the country within the period of validity of the visa. In this case, the previous visa upon immigration should first be approved by a PRO or agency before they can apply for another.

8. Passport occupation
The Dubai visa can be refused if the named profession is “unskilled” according to the criteria. The UAE authorities are known to deny farmers, workers and the like a visa.

9. Previous crime
Applicants with criminal offences, misconduct, fraud or the like recorded in the UAE will be refused immigration to the UAE. The United Arab Emirates and the Gulf States follow a common blacklist to prevent criminals from entering.

10. Similar identity in the family
If you are travelling with your family and several people in your family have similar names or dates of birth in the family, you may have to face a visa refusal or delay. For example, if a family of five submits their records together and two people have the same name or date of birth, they may need to clarify this before getting approval.

There may be other factors that may result in denial of a Dubai visa, but many fall under the parameters mentioned above. If you want to hope that this rejection is lifted or a second application approved, you can do the following to avoid rejection:

Make sure your passport is valid for at least 6 months while applying for a Dubai visa.
Make sure that all fields are filled incorrectly. Avoid factual or spelling mistakes.
All documents you submit should be valid.
Make sure that your previous visa is not valid before applying for a new Dubai visa.

The final decision regarding the approval and rejection of your Dubai visa rests with the Dubai Immigration. If you are unsure about the visa application process, it is best to rely on a travel agent to take the necessary measures. They are professionals who have the right training and knowledge to help you apply for a visa.

Are you looking for UAE 30 days or 60 days visa, So what r you waiting forExplore Dubai with stress free travel, contact...
19/06/2023

Are you looking for UAE 30 days or 60 days visa,
So what r you waiting for
Explore Dubai with stress free travel, contact us for wonderful promo package.

Documents Required:
1. Scanned Passport (1st & 2nd page)
2. Scanned CNIC (Front & Back)
3. White Background Picture
Processing Time: UpTo 6 working days
Special Discounts for Children:
Price for : 48/96 hours and 30 Days = 16,500 PKR
Price for 60 Days = 22,500 PKR contact for details 03134938293

02/06/2023

Australia most beautiful bridge in world

Address

3rd Floor , Madina Heights, Maulana Shaukat Ali Road
Lahore

Telephone

+923134938293

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas Hiring and travels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Overseas Hiring and travels:

Share