MAEQ STORE

MAEQ STORE MAEQ STORE is providing opportunity to buy good quality products in reasonable price ,just place your order and get it at your doorstep.

05/10/2023

I HAVE MANY TEACHERS BUT HAZRAT MUHAMMAD صلی اللہ علیہ والہ وسلم IS MY BEST TEACHER

05/10/2023

‏ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے معلم و مربی حضرت محمد ﷺ کو سلام پیش کرتے ہیں۔❤
*احسان اللہ قمر صدر جمعیت اساتذہ ضلع لاہور

15/08/2023

لیڈر بھی دیکھے
واعظ بھی سنے
مبلغ بھی دیکھے
داعی بھی دیکھے
موٹیویشنل سپیکرز بھی سنے

مگر
تیری خوشبو نہیں ملتی ، تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو دہر میں کوئی ، تیرے جیسا نہیں ملتا
سیدی ،محبوبی ،مخدومی و مرشدی مولاۓ کائنات
محمد کریم رؤف رحیم ﷺ

14/08/2023

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

14/08/2023

جشن آزادی مبارک!
جب اس انگارہ خاکی میں ہوتا ہے یقیں پیدا
تو کر لیتا ہے یہ با ل و پر روح الامیں پیدا
حضرت اقبال

29/07/2023

ملتے تو ہیں سرو قد سجیلے جواں بہت
مگرسراپا انسانیت کوئی انساں نہیں ملتا

ہیں بہت ریا کے پیکر ، رگِ جاں لٹانے کے دعویدار
مگر صاحبِ حسینیت کو ئی انساں نہیں ملتا
شاعر: احسان اللہ قمر

27/07/2023

یہ ایک یونیورسٹی کا رونا نہیں ہے😭😭😭😭😭😭
حالیہ اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے واقعے کی بابت آج سنا ۔ لیکن اس سے قبل گرین چینل کی ایک جھلک دیکھی ۔ اتفاق دیکھیے کہ ایک ڈرامہ چل رہا تھا " کالج گیٹ " ۔ ہمیں دلچسپی ہوئی کہ شاید کچھ اچھا ہو لیکن پانچ منٹ اس ڈرامے کو دیکھنا محال ہوگیا ۔
اس قدر واہیات انداز و خیال کہ میں نے کئی مرتبہ آنکھیں مل مل کے دیکھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہی کا چینل ہے ۔ کہیں میری آنکھیں دھوکہ تو نہیں کھا رہیں ۔

ڈرامے میں مختلف قسم کے طلباء دکھائے گئے ۔ جن کا لباس انتہائی واہیات ۔ ایک بچہ واش روم میں باتھ ٹب میں لیٹا ڈرگ لیتا ہوا دکھائی دیا ۔ نیچے ڈرگ کے مضر اثرات پہ انگریزی میں لکھا نوٹ موجود تھا ۔
ڈرامے کے ڈائیلاگ جس کلچر اور معاشرت کے عکاس تھے اسک سوچ کر بھی رونگٹے کھڑے ہورہے ہیں ۔
کالج میں جب تک لڑکیوں کے گروپ میں لڑکوں کو موجود نہ دکھایا جائے تب تک کالج کا مطلب پورا نہیں ہوتا ۔ یعنی اس بات کو نارملائز کر دینا کہ تعلیمی اداروں میں لڑکے لڑکیوں کو اکٹھا دکھانا جیسے یہ تعلیمی ادارے کی صحت کے لیے ازحد ضروری ہے ۔
استاد کا کلاس میں آنا اور لڑکیوں کے نمبر لے کر جاتا دکھانا اور طالب علم کا جملہ سر ہمارے نمبر بھی لے جائیں ۔
یہ دکھانا کہ نمبرز ایک سینئیر اسٹوڈنٹ نےلیے ہیں اور وہ باقی لڑکوں میں بانٹ رہا ہے یہ تیری یہ میری والی تقسیم ۔
استانی صاحبہ کا کہنا کہ پڑھائی تو ہوتی رہے گی آج موسیقی جو کائناتی زبان ہے اس کو سنا جائے ۔
یہ دکھانا کہ بچہ موسیقی میں نام کمانا چاہتا ہے لیکن والدین راستے کی رکاوٹ ہیں ۔
تمھیں اپنے خواب جینے چاہیئیں کا پیغام ۔ کہ والدین کون ہیں جو بچے کو سیدھا راستہ دکھائیں ۔
لڑکیوں کی ماں کا والد سے یہ کہنا کہ وہ اب جوان ہیں اپنے مسئلے خود حل کر سکتی ہیں ۔

جب کالج یونیورسٹیاں اس قسم کی خرافات کا گـڑھ دکھائی جائیں گی نوجوانانِ قوم کے ذہن میں تعلیم کے نام پہ خرافات بھرنا ۔ نمبروں کو دنیا کی ترقی کا باعث بنانا ۔ چاہے غیر مردوں کو رجھا کے حاصل کیے جائیں چاہے نقل کرکے ۔
تعلیم اقدار اور تربیت سے خالی ہے ۔ اخلاق ادب آداب انسانیت کا قتل کر دیا گیاہے ۔ رہی سہی کسر اس قسم کو اسکینڈل پوری کر رہے ہیں ۔
بچیوں کو پرائیویٹ تعلیم دلوادیں لیکن کسی قیمت پر غیر مردوں کے حوالے نہ کریں ۔ کو ایجوکیشن کے نام پہ غلاظت کے اڈوں کو بند کر دیا جائے ۔
کچھ ہی سالوں میں پیسے کو زندگی کا حاصل بنا کے دماغوں میں اس زہر کو ایسے انڈیلا گیا کہ نس نس میں بس یہی زہر سرایت کر گیا ۔ نیک شریف النفس شوہر یا نیک بیوی آج کے زمانے میں بدھو اور بے وقوف لگتے ہیں کیونکہ حرام کی لت نے معاشرے کو ڈبو کے رکھ دیا ہے ۔
خدارا کو ایجوکیشن کا بائیکاٹ کیجیے ۔ اور یسے غلیظ ڈراموں کا بھی جو مسلسل زہر گھول رہے ہیں ۔

سمیرا امام

18/07/2023
14/07/2023

ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

PLZ watch and subscribe the channel
13/12/2022

PLZ watch and subscribe the channel

Quran is the health of soul and body| قرآنِ مجید شفا ہے | Patients must not be disappointed|Quran is the health of soul and body قرآنِ مجید شفا ہے Patient...

Address

Kahna Nau Lahore
Lahore
54000

Telephone

+923075043506

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAEQ STORE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MAEQ STORE:

Share