Punjnad Vanda

Punjnad Vanda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Punjnad Vanda, Brand, Lahore.

حرص وھوس لالچ وھوشیاری اور ظلم کے سارے ضابطے صرف اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلۓ معصوم و مجبور بے زبان مخلوق کو دھوکہ دیکر اپ...
11/02/2020

حرص وھوس لالچ وھوشیاری اور ظلم کے سارے ضابطے صرف اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلۓ معصوم و مجبور بے زبان مخلوق کو دھوکہ دیکر اپنی عقلمندی پر ناز کرنے والے
ذرا اس معصوم سے چہرے پر بکھری اداسی اور اس مظلوم کی بھوک کا ھی احساس کرلیتے
حالانکہ یہ اسی کا حق ھے اور حقدار اپنے حق سے محروم انسان کی درندگی پر شاکی ھے
پھر کہتے ھیں برکت نھیں کام نھیں چلتا نقصان میں جارھا ھے بزنس ۔ جب حقدار کے حق پہ ڈاکہ ڈالو گے تو اس کی آہ نے تمھارا بیڑہ تو
غرق کرنا ھے

  سے 3ماہ قبل بچہ ماں کے پیٹ کے اندر بہت تیزی سے وزن کرتا ھے جس کے لئے اس کو اضافی خوراک خوراک کی ضرورت ھوتی مگر کسان دو...
11/02/2020


سے 3ماہ قبل بچہ ماں کے پیٹ کے اندر بہت تیزی سے وزن کرتا ھے جس کے لئے اس کو اضافی خوراک خوراک کی ضرورت ھوتی مگر کسان دودھ نہ دینے کی وجہ سے #ونڈہ پر خرچ نہیں کرتے
مگر اس سے سٹیج پر خوراک پر خرچ کرنا ضروری ھے جس طرح زرعی فصل پر کھاد ڈال کر ھی منافع دوگنا ھوتا اور پیداوار دوگنی ھوتی مگر خرچ پہلے کرنا ضروری ھوتا ھے اس لئے گھبن جانور کی بچہ دینے سے 3 ماہ قبل اس پر جیب سے خرچ کرنا بہت ضروری ھے اس طرح سے 5 کلو تک دودھ زیادہ ھو جاتا ھے آزما کر دیکھیں
جانور بچے کے بعد بھی کمزور نہیں ھوتا بچہ بھی وزن میں 2/3 کلو زیادہ اور صحت مند پیدا ھوتا ھے

11/02/2020
01/02/2020

بھینس کے تھنوں کو برابر کرنے کا نسخہ
ایک لیموں لیکر اسکا رس نکال لیں ڈیڑھ پاو تیل تل 50گرام میٹھا سوڈا 50گرام کھانے والا نمک مکس کرکے دیں یہ ایک خوراک ھے 2 دن کے وقفے سے سیم خوراک چار سے پانچ بار استعمال کروائیں اللہ تبارک و تعالی خیر و برکت عطا کیساتھ کرم و فضل والے معاملے فرمائیں آمین

31/01/2020

Punjnad Pakistan top Feed

منقول.جانوروں میں پایا جانے والا عام سا مسئلہ وائی بادی زہرباد:-زہرباد یا،وائی بادی فارمرز کی بولی جانے والی سب سے پرانی...
28/01/2020

منقول.
جانوروں میں پایا جانے والا عام سا مسئلہ وائی بادی زہرباد:-

زہرباد یا،وائی بادی فارمرز کی بولی جانے والی سب سے پرانی اور سب سے عام اصطلاح ہے لیکن یہ پاکستان کے فارمرز کی تمام بیماریوں میں سے چوتھی بڑی بیماری ہے۔ وائی بادی خواراک کے زہر وغیرہ کی وجہ سے جسم میں ہونے والے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔
عام طور پر زہر باد دو طرح کا ہوتا ہے 1۔ میٹھا زہر باد 2۔کوڑا یا کڑوا یا گرم زہر باد۔

کڑوا / کوڑا/گرم زہرباد:-
کوڑے زہر باد کی کچھ اہم نشانیوں میں جسم کے کسی حصے پر ورم یا سوجن کا ظاہر ہونا، پیپ یا پانی سے بھرے دانوں کا نکلنا، یا جسم کے باہر والے حصے پر گلٹیاں سی بن جانا یا محسوس ہونا، حوانے کی سوجن، ورم سوزش بھی بعض اوقات کوڑے /گرم زہر باد کی وجہ سے ہوتی ہے۔

میٹھا زہرباد:-
جسم کے اندرونی حصوں یا خون میں زہر باد کا پیدا ہونا جس کے اثرات باہری جسم پر ظاہر نہیں ہوتے فارمرز کی زبان میں اسے میٹھا زہرباد کہا جاتا ہے۔ زہرباد کی یہ قسم زیادہ تر جانور کے نظام انہظام میں ہونے والی خرابیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اسکی نشانیوں میں سے اہم نشانیاں جانور کی آنکھوں سے سفید مواد کا خارج ہونا، آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کے گرد مواد کا جمع ہونا، منہ سے بدبو آنا، پیشاب سے بدبو آنا، دودھ سے بدبو آنا، بھینسوں میں کھال کا لال سے رنگ کا ہوجانا، منہ سے ہلکی ہلکی رالیں ٹپکانا، اس کے علاوہ وائی بادی کے شکار جانور کے منہ اور جسم پر فارم میں پائی جانے والی مکھیاں زیادہ تعداد میں بیٹھتی ہیں جو اس مرض کی خاص نشانی ہے۔

وجوہات:-
میٹھا یا کڑوا زہرباد ہونے کی وجوہات میں سے اہم جانور کی خوراک میں اچانک تبدیلی، بادی چیزوں کا استعمال، نمکیات کی کمی، فیڈ میں موجود زہریلے مادوں کے اثرات یا وٹامنز، منرلز،پروٹین اور کابوہائیڈریٹس کی کمی یا زیادتی اسکی اہم وجوہات میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ کھارے یا نمکین پانی کا استعمال، جانور کا ایک ہی جگہ بندھا،رہنا، چلنے پھرنے سے ہونے والی ورزش کا نا ہونا بھی فاسد مادوں کے جسم میں جمع ہونے کا باعث بن کر زہر باد کی وجہ بن جاتا ہے۔

علاج:-
اگر زہر باد جسم کے حصوں پر ظاہر ہوں اور پیشاب یا گوبر کے راستے سے نا نکلتے ہوں تو ملکی ویٹ سیرپ (Milkyvet syrup) پیلا دینے سے جانور کا پیشاب کھل جاتا ہے اور فاسد مادے پیشاب کےراستے باہر نکل جاتے ہیں۔ یہ ملکی ویٹ سیرپ حوانے وغیرہ کی بادی کی وجہ سے سوزش میں بھی کارگر ہے بڑے جانوروں کو 240ml سیرپ ایک ٹائم خالص پیلانا ہے

نسخہ نمبر2:-
کوڑہ یا کٹکی 60 گرام، کالی جیری 60 گرام، بڑی الائچی 30 گرام، سونڈھ 60 گرام، کالانمک 120 گرام، تمباہ یا کڑوی تمبی 250 گرام، چرائتہ 60 گرام، کالی مرچ 60 گرام، نیلا تھوتگا 1 گرام، ایلوویرا یا کنوار گندل 250 گرام، ایشواگندھا پتے 120 گرام، زنک سلفیٹ 3 گرام، وٹامن سی گولیاں 8۔
ان ساری چیزوں کو اچھی طرح پیس کر مکس کر کہ دو خوراکیں بنا لیں اور صبح وشام 1،1 خوراک 5۔ 3 دن تک دینے سےزہرباد کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہے۔ اسکے علاوہ اس دوران مکئی کا دلیہ، مکئی کا چارہ، مکئی کا سائیلیج اور روٹی کے ٹکڑوں سے پرہیز کرائیں۔

نسخہ نمبر3:-
کوڑھ 600 گرام ، چرائتہ 1 کلو، شاہترہ 1 کلو ، نیم کے پتے 1کلو۔
ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس کر مکس کر لیں اور 10 خوراکیں بنا لیں۔ روز 1 خوراک 10 دن تک کھلانے سے بھی زہرباد کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔

اس پوسٹ کا مقصد علامات کی مدد سے زہرباد یا وائی بادی کی بروقت تشخیص کر کہ بہت سی غیر ضروری ادویات اور اینٹی بائیوٹک سے بچائو کو ممکن بنانا ہے۔

گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہماری پروڈکٹ "گروفاسٹ 23 نمبر" استعمال کریں
04/12/2019

گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہماری پروڈکٹ "گروفاسٹ 23 نمبر" استعمال کریں

وزیر اعظم پاکستان کی کٹا بھینس بچاو اور کٹا فربہ سکیم کا آغاز کر دیا گیا جن کی درخواستیں جانوروں کے ہسپتالوں میں یکم نوم...
06/11/2019

وزیر اعظم پاکستان کی کٹا بھینس بچاو اور کٹا فربہ سکیم کا آغاز کر دیا گیا جن کی درخواستیں جانوروں کے ہسپتالوں میں یکم نومبر سے لے کر 10نومبر 2019تک وصول کی جائیں گی خواہشمند حضرات متعلقہ ہسپتال رابطہ کر سکتے ہیں

شکر 40 روپے پاؤ۔۔۔۔ یعنی چینی سے دوگنا ریٹ۔۔۔۔ ترقی پسند کسان نما زمیندارو۔۔۔ سوچو۔۔۔۔ اور بازار سے با رعایت بیچ کر کروڑ...
24/10/2019

شکر 40 روپے پاؤ۔۔۔۔
یعنی چینی سے دوگنا ریٹ۔۔۔۔
ترقی پسند کسان نما زمیندارو۔۔۔
سوچو۔۔۔۔ اور بازار سے با رعایت بیچ کر کروڑ پتی بنو
گنا فروخت 170 روپے کی پرچی لے کر 130 روپے 6 مہینے بعد وصول کرکے اگلے سال پھر ٹرالے لیکر شوگر ملوں کے سامنے ذلیل ہونے والے کسانو۔۔۔۔۔ سوچو۔۔۔۔
مارکیٹ ۔۔۔۔ ڈائریکٹ مارکیٹ ۔۔۔۔ کیسے کرنی ہے۔۔۔؟؟
اپنے ویلنے لگاؤ۔۔۔۔ اپنی پیکنگ بناؤ۔۔۔۔ اپنے بچوں کو اپنے ڈیرے پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کرنے پر لگاؤ۔۔۔۔ !!
اپنے گھروں کو۔۔۔ اپنے ڈیروں کو۔۔۔ اپنے کھیتوں کو۔۔۔ زرعی انڈسٹری میں تبدیل کرو۔۔۔ !! آڑھتیوں، مل مافیا، بروکر اور سرمایہ دار طبقہ کے جال سے نکلنے کی تدبیر کرو۔۔۔۔
اپنی فصلوں کر سٹور کرنا، پراسس کرنا، ذیلی مصنوعات نکالنا اور خود مارکیٹ میں فروخت کرنا سیکھو۔۔۔
آنکھیں کھولو۔۔۔۔
اپنا گُڑ شکر بناؤ۔۔۔۔
دیسی کھنڈ مہم چلاؤ۔۔۔۔ !!

10/10/2019

بکرے بکریوں کے ہاضمے اور بادی کو ختم کرنے کیلئے
بہترین رزلٹس کا حامل دیسی نسخہ نوٹ کر لیں
پیاز ایک پاؤ،
لہسن ایک پاؤ
ادرک ایک پاؤ
پودینہ ایک پاؤ، گرمیوں میں آدھا کلو
دھنیا ایک پاؤ
سونف آدھا پاؤ،
اچّھی طرح کُوٹ لیا جاۓ تمام مندرجہ بالا اشیاء کو۔

گرمیوں میں انار دانہ بھی شامل ہو گا۔

میٹھا سوڈا سو گرام
کالا نمک سو گرام
سفید نمک سو گرام

اِن سب کو کُوٹی ہوئی اشیاء میں ملا کر مصالحہ فرِیج میں رکھ لیں۔
ہفتے میں دو بار، فی بکری پچاس گرام کم از کم۔

حاملہ بکری کو پیاز کے بغیر دیجیئے گا۔
بشکریہ کامران لائلپوری

15/09/2019

بهینسوں یا گائیوں میں دودھ کم دینے کے اسباب اور دیسی علاج :
۱. بهینس یا گائے کو کوئی خوف یا ڈر.
۲.بهینس یا گائے کا بچہ مرجانے سے دودھ کی کمی.
۳. بهینس یا گائے کو دور سے خرید کر لانے کی سفری تکلیف.
۴. بهینس یا گائے کی ایک باڑے سے دوسرے باڑے میں تبدیلی.
۵. اینٹی بایوٹک انجیکشن یا دوائی دینے سے بهی دودھ میں کمی آجاتی ہے یا کوئی اور سبب لیکن تهنوں می کسی قسم کی خرابی نہیں ہونی چاہئے.
دیسی نسخے :
۱. گیها کدو یا لوکی دو کلو روزانہ اُبال کر تهنڈا کر لیں اور دوپہر کے وقت جانور کو کهلائیں دس دن تک انشا الله دودهہ کی کمی کو پورا کرکے اصل لیول پر آجائے گی.
۲. سفید زیرہ ، سونف ، کلونجی ، ستاوری اور گُڑ سے بنی برائون شگر ۴۰۰ گرام ہر ایک چیز کے یعنی کُل وزن ہو جائے گا ۲۰۰۰ گرام . ان کو آپس میں گرائینڈ کرلیں اور چاول کا پانی جو چاول پکانے سے بنتا ہے اس میں ملا کر جانور کو دوپہر کے وقت کهلائیں. یہ نسخہ دودھ بڑهانے کے بهی کام آتا ہے.

Address

Lahore
54000

Telephone

+923004720630

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjnad Vanda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category