Tour with ARFI

Tour with ARFI MLG Tours is a Tour company like a family to explore the nature.

/🌲 تین روزہ مانشی ٹاپ، شاراں فاریسٹ ، شوگراں، پائے میڈوز ٹریکنگ ٹور📅 مورخہ: 05،06،07 ستمبر 2025🚌 اسلام آباد سے اسلام آبا...
07/08/2025

/🌲 تین روزہ مانشی ٹاپ، شاراں فاریسٹ ، شوگراں، پائے میڈوز ٹریکنگ ٹور

📅 مورخہ: 05،06،07 ستمبر 2025
🚌 اسلام آباد سے اسلام آباد تک
💸 فی کس پیکج: 16500 روپے
💑 کپل پیکج: 36000 روپے

🏕️ پیکج میں شامل سہولیات:
1. دو راتوں کی کیمپنگ (3 افراد کے لیے فی ٹینٹ)
2. دو دن کا ڈنر
3. تین دن کا ناشتہ
4. مکمل اے سی ٹرانسپورٹ
5. جیپ سفاری (پارس تا شاراں) اور (شوگراں سری پائے)
6. بون فائر
7. پروفیشنل گائیڈ
8. ہائیکنگ / ٹریکنگ ایکٹیویٹیز

⛰️🏞️ سیروتفریح کے مقامات
1۔ شاراں فاریسٹ
2۔ شاراں آبشار
3۔ مانشی ٹاپ
4۔ کیوائی آبشار
5۔ شوگراں
6۔ پائے میڈوز
7۔ دریائے کنہار

🗓️ ٹور پلان:

پہلا دن:
• اسلام آباد ڈائیو ٹرمینل سے صبح 5 بجے روانگی
• بالاکوٹ میں ناشتہ
• پارس سے جیپ کے ذریعے شاراں کیمپ ایریا روانگی
• شاراں آبشار کا ٹریک
• واپسی کیمپ، رات کا کھانا، بون فائر اور قیام

دوسرا دن:
• صبح ناشتہ
• مانشی ٹاپ کی ٹریکنگ
• جنگل ایکسپلور
• رات کا کھانا، بون فائر اور قیام

تیسرا دن:
• صبح کی سیر
• ناشتہ
• پارس واپسی جیپ پر
*شوگراں سری پائے (جیپ سفاری)
• کیوائی آبشار اور دریائے کنہار پر مختصر قیام
• اسلام آباد واپسی

🎒 ضروری سامان:
* اصل شناختی کارڈ
• ٹریکنگ بوٹ
• ہائیکنگ اسٹک
• برساتی
• ڈرائی فروٹ
• پانی کی بوتل

📲 رابطہ کریں اور ابھی سیٹ بُک کروائیں:

📞 0334-7789033
📞 0304-8774447
📞 0334-1069455

📘 page
https://www.facebook.com/mlgtours


#پاکستان

01/08/2025

ایم ایل جی ٹورز کے سنگ اسلام آباد کے مہمانوں نے شاراں فاریسٹ، درشی فاریسٹ اور مانشی ٹاپ کا فیملی ٹرپ کیا، جناب تیمور حیدر صاحب کے تاثرات پیش خدمت ہیں،
ہمارے ہر دل عزیز ڈرائیور چاچا خالد محمود بھی ہمراہ ہیں۔
ہمارے ساتھ کسٹمائزڈ ٹرپس کے لیے رابطہ کریں ۔
📱03347789033

01/08/2025
چلیے پہاڑوں پہ ٹیم MLG کے سنگ
12/07/2025

چلیے پہاڑوں پہ
ٹیم MLG کے سنگ

مرشد پربتوں نانگا پربت کا دیس ہے فیری میڈوز، جہاں پہاڑوں کے سب رنگ موجود ہیں جو برفوں کا بسیرا ہے اور پریوں کا کوہ قاف، ...
09/04/2024

مرشد پربتوں نانگا پربت کا دیس ہے فیری میڈوز، جہاں پہاڑوں کے سب رنگ موجود ہیں جو برفوں کا بسیرا ہے اور پریوں کا کوہ قاف، ویسے تو ہر جگہ ہی بہار اپنی بہار دکھاتی ہے لیکن بات ہو پہاڑوں کی بہار کی تو فیری میڈوز کی بہار کے کیا کہنے،
اس عید پہ آئیے ہمارے ساتھ فیری میڈوز اور دیکھیے بہاروں کے رنگ MLG Tours کے سنگ، لاہور سے عید کے دوسرے جبکہ اسلام آباد سے عید کے تیسرے دن روانگی،
فیری میڈوز پانچ روزہ ٹرپ
مزید تفصیلات کےلیے رابطہ کریں،
عمرفاروق عارفی
03347789033

  وادی گریز ضلع نیلم میں ہلمت گاؤں سے بیس منٹ کی مسافت پہ مصنوعی آبشار جس کے پانی گرنے کی آواز آج بھی کانوں کو سرور بخشت...
28/07/2023


وادی گریز ضلع نیلم میں ہلمت گاؤں سے بیس منٹ کی مسافت پہ مصنوعی آبشار جس کے پانی گرنے کی آواز آج بھی کانوں کو سرور بخشتی ہے
تصویر ایک سال پرانی ہے لیکن یادیں بالکل تازہ اور ہری بھری ہیں، یہ جگہ گاڑیوں کے شور سے بالکل دور ہے جہاں پانی گرنے کی آواز ہے یا پرندوں کے چہچہانے کی ۔۔
اگر آپ فیملی کے ساتھ ہیں تو آپ کو ہلمت میں رات گزار کر اس جگہ ضرور جانا چاہیے، اس چھوٹے سے ٹریک پہ جولائی اگست میں بے شمار تتلیاں آپ کا استقبال کرتی نظر آتی ہیں۔ اس سے آگے میڈوز بھی بہت خوبصورت ہیں جہاں آپ مصنوعی زندگی سے دور فطرت سے بھرپور زندگی کا مزہ اٹھاسکتے ہیں۔

27/07/2023

*Confirm trips*
💯💯💯💯💯💯💯💯💯💯

*3 Days Trip To Naran kagan Babusar Top*
*Departure Tonight*
*2 Night stay at Gateway Hotel Naran*
27th-30th July

*5 Days trip TO FAIRY MEADOWS & NANGA PARBAT BASE CAMP*
*Departure Friday Night*
28th July -02th August

*5 Days trip TO Hunza valley & khunjerab pass*
*Departure Friday Night*
28th July -02th August

*8 Days Trip To Hunza + Skardu*
*Departure Friday Night*
28th July -05th August

Umer Farooq Arfi
03347789033

24/07/2023

*Confirm trips*
💯💯💯💯💯💯💯💯
Tour with Arfi

*3 Days Trip To Naran kagan Babusar Top*
*Departure Monday Night*
24th-27th July

*5 Days trip TO FAIRY MEADOWS & NANGA PARBAT BASE CAMP*
*Departure Tuesday Night*
25th-30th July

*5 Days trip TO Hunza valley & khunjerab pass*
*Departure Tuesday Night*
25th-30th July

*Regards*
Umer Farooq Arfi
03347789033

 ،  پربتوں کے راہی سفرنامہ سے اقتباس ازعمرفاروق عارفی*کچے رستہ کے آخر پہ پتھروں کا ایک چھوٹا سا صحرا تھا اور اس سےآگے نی...
20/07/2023

، پربتوں کے راہی سفرنامہ سے اقتباس ازعمرفاروق عارفی*

کچے رستہ کے آخر پہ پتھروں کا ایک چھوٹا سا صحرا تھا اور اس سےآگے نیلگوں جھیل تھی جس کی لہروں کی آواز جیپ سے اترتے ہی ہمارے کانوں میں پڑرہی تھی، ہوا بھی نغمہ سرا تھی جس کی شاں شاں کرتی آواز کانوں سے ٹکراتی اور دھوپ کے باوجود جسم میں ٹھنڈک کا احساس منتقل ہوتا تھا، آسان پہ گہرے ہوتے بادلوں کے رنگوں سے دھوپ دم توڑ رہی تھی، جھیل کے عقب میں کئی پہاڑوں آپس میں بغل گیر ہوتے تھے اور اس سے بل کھاتی گلی بن رہی تھی، جس میں شاید پانی بہتا تھا اور سفید پانی جھیل میں پہنچتے ہی اس کے حسن میں رنگا جاتا تھا،
یہ پانی دور و نزدیک عقبی پہاڑوں سے اترتا تھا اور جھیل کی صورت میں کنڈول جھیل کے مقام پہ جمع ہوتا تھا، وادی سوات کے خوب صورت گاوں اتروڑ سے شمال میں
ہندوکش کے پہاڑوں کے اوپر سطح سمندر سے 9950 فٹ بلندی پہ واقع قدرت کا یہ خوبصورت شاہکار دیگر جھیلوں سے الگ ہی پہچان رکھتا ہے،
جھیل کے آس پاس کھلی فضا ہونے کی وجہ سے
یہاں تیز ہوا چلتی جس سے پانی کے اندر چپو چلنے جیسی دل کو لبھاتی آواز اور ارتعاش تھی، جب سورج کی کرنیں آسمان سے اتر کر کنڈول جھیل کے
پانیوں کو مس کرتیں تو پانی بھی انگڑائی لیتے ، مرتعش پانی میں دیے سے جلتے نظر آتے، یہ منظر میرے لیے واقعی قابل دید ٹھہرا، پتھروں پہ چلتے ہم بالکل کنارے پہ پہنچ گئے، پس منظر میں کھڑے پہاڑوں کو ایک لمحے کیلیے نظرانداز کیا تو یہ کراچی کے ساحل جیسا تھا، جہاں لہریں بڑی تیزی سے باہر کو اچھلتیں اور کناروں پہ پڑی پتھریلی چٹانوں کو غسل دیتیں، اس جھیل کے کنارے پہ ایک بوسیدہ سی لکڑیوں سے بنی کشتی لنگر انداز تھی،
کیا تم نے کبھی غور کیا اس لکڑی پہ بھی کبھی عروج تھا، یہ بھی کسی اونچے لمبے دیودار کی لکڑی ہوگی، جس کی جڑیں ان پتھروں پہ چھائی رہتی تھیں، جنکی چھاؤں سے پتھر دھوپ سے بچتے تھے، لیکن حالات بدلتے ہیں، وقت تغيرات کے گرداب میں گھومتا ہے، اور اب حالت یہ ہے کہ اس بوسیدہ ہوئی پڑی لکڑی سے بنی کشتی کو لنگر انداز ہونے کیلیے ایک پتھر سے سہارا لینا پڑتا ہے،
کائنات میں موجود ہر شے ایک دوسرے سے مددلیتی ہے، اور یہ نظام ایسے ہی چلتا آیا ہے، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، آج آپ کسی کو زیر کیے ہوئے ہیں تو کل آپ پہ وقت آسکتا ہے جب آپ اسی شخص کے زیر ہوں،

14/07/2023

Address

Lahore

Telephone

+923347789033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tour with ARFI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tour with ARFI:

Share