07/10/2023
’پاکستان کے ہر کاروبار، ہر شہر میں افغان شہریوں کا حصہ‘
حسنین جاوید کے مطابق پشاور کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں افغان شہری کسی نہ کسی طریقے سے کاروبار، تجارت اور صنعتوں کا حصہ ہیں۔ جن میں کوہاٹ، نوشہرہ، درہ آدم خیل کا علاقہ، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع بھی شامل ہیں۔
’افغان شہری پشاور میں 40 فیصد جائیدادوں کے کسی نہ کسی طور مالک ہیں، کراچی کی کئی بڑی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں ان کا بڑا حصہ ہے، راولپنڈی کی باڑہ مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ بھی ان کے پاس ہے۔ اور ملک کے دوسرے شہروں میں بھی یہ کسی نہ کسی حد تک کاروبار اور جائیدادوں کے مالک ہیں۔‘