Mian Naeem Akhtar

Mian Naeem Akhtar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mian Naeem Akhtar, Lahore.
(21)

اس پیج پر کاروبار کرنے پیسہ کمانے پیسہ بچانے پیسے سے پیسہ کمانے اور پیسہ خرچ کرنے سے متعلق موضوعات پر بات ہوتی ہے اگر ان میں سے کسی ایک موضوع میں آپ کا انٹرسٹ ہے تو اس پیج کو فالو کیجیے
بزنس موٹیویشن کاروباری باتیں

27/05/2026

السلام علیکم تمام دوستوں کو عید مبارک ہو

کمزور لوگ دوسروں کی غلطیاں دیکھتے ہیں اور ان کا مذاق اڑاتے ہیں، جبکہ مضبوط لوگ دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔​کمزور لوگ...
26/05/2026

کمزور لوگ دوسروں کی غلطیاں دیکھتے ہیں
اور ان کا مذاق اڑاتے ہیں،
جبکہ مضبوط لوگ دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔
​کمزور لوگ دوسروں کے مسائل پر بات کرتے ہیں
تاکہ خود کو بہتر محسوس کروا سکیں
، جبکہ مضبوط لوگ دوسروں کے مسائل پر بات کرتے ہیں تاکہ خود کو بہتر بنا سکیں۔
​کمزور لوگ دوسروں کی غیبت کرتے ہیں تاکہ جھوٹے رشتے استوار کر سکیں، جبکہ مضبوط لوگ اپنی خامیاں اور سچائی ظاہر کرتے ہیں تاکہ حقیقی رشتے بنا سکیں۔
کمزور لوگ اپنے سے آگے نکلنے والوں سے حسد کرتے ہیں، جبکہ مضبوط لوگ ان کا مطالعہ کرتے ہیں کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچے۔
​دونوں طرح کے لوگ دوسروں کو دیکھ ایک ہی چیز کو رہے ہوتے ہیں، لیکن ان کا نظریہ مختلف ہوتا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی انسان پیداائشی طور پر کمزور یا مضبوط نہیں ہوتا، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کی توجہ کس چیز پر ہے
اپ سے ایک ضروری سوال اپ کی توجہ کس طرف ہے؟
کمزور لوگوں کی سائیڈ پر ہو یا پھر مضبوط لوگوں کی؟




جتنی تیزی سے  چیزوں کو فروخت کرتے ہو اس سے زیادہ تیزی سے انہی چیزوں کو واپس  پہلے سے زیادہ مقدار میں خریدو اور پھر سے بی...
26/05/2026

جتنی تیزی سے چیزوں کو فروخت کرتے ہو اس سے زیادہ تیزی سے انہی چیزوں کو واپس پہلے سے زیادہ مقدار میں خریدو اور پھر سے بیچنے کے لیے تیار کرو۔۔۔۔۔
زیادہ تر کاروبار اس لیے ناکام ہوتے ہیں کہ وہ
جو سامان ایک دفعہ سیل کر دیتے ہیں انہیں دوبارہ خرید نہیں سکتے
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ
سامان فروخت ہونے کے بعد نہ صرف اس کا منافہ کھا لیا بلکہ اصل رقم کھا لی یا پھر ادھار میں دے دیا
اور پھر دوبارہ سے وہی سامان اپ کے پاس نہیں ہوگا تو
کیا فروخت کرو گے؟
اس کے لیے کرنا کیا چاہیے

کوئی بھی چیز فروخت کرنے کے بعد فوری طور پر اس کو جس رقم پر دوبارہ خریدا جا سکتا ہے اتنی رقم الگ کر دو

سامان فروخت کرنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کو دوبارہ خریدنے میں ہوتا ہے اگر اپ یہاں کا ناکام ہو جاتے ہو تو اپ اپنے کاروبار میں 10 ہزار دفعہ باہر سے پیسہ ڈالو اپ کبھی بھی زندگی میں ایک اچھا کاروبار نہیں کھڑا کر سکتے
جب سامان اپ کے پاس ختم ہوگا کسٹمر بار بار خالی ہاتھ واپس جائے گا تو کوئی پاگل ہی ہوگا کہ دوبارہ اپ کے پاس بار بار خالی ہاتھ جانے کے لیے ائے یا پھر اپنا وقت ضائع کرے
تحریر میاں نعیم اختر

ہمارا جو سلسلہ بدھ والے دن کاروبار سے متعلق سوالات جوابات کا ہوتا ہے  اسے اج کر لیں گے کیونکہ کل تو عید ہے اج سوالات جوا...
26/05/2026

ہمارا جو سلسلہ بدھ والے دن کاروبار سے متعلق سوالات جوابات کا ہوتا ہے اسے اج کر لیں گے کیونکہ کل تو عید ہے
اج سوالات جوابات کے ساتھ ساتھ اپ بھی ایک چیز ضرور بتائیے گا کہ جب بھی اپ کو کوئی کاروباری مسئلہ
درپیش ہوتا ہے تو اپ اس سے کیسے نکلتے ہیں؟
ہمارے واٹس ایپ گروپ کا لنک ہر اس بندے کو اس کے ان باکس میں ملے گا جو کمنٹ باکس میں yes لکھے گا
میاں نعیم اختر

26/05/2026

ملتا وہی ہے جس کے لئے آپ بھرپور کوشش کرتے ہیں اور اتنا ہی ملتا ہے جتنی کوشش کرتے ہیں

پچھلے مہینے 5، کروڑ   سے زائد دفعہ ہمارے اس پیج کی پوسٹوں کو پڑھا گیااور ہماری پوسٹوں کو بہت زیادہ پسند کیا گیا کاروبار ...
26/05/2026

پچھلے مہینے 5، کروڑ سے زائد دفعہ ہمارے اس پیج کی پوسٹوں کو پڑھا گیااور ہماری پوسٹوں کو بہت زیادہ پسند کیا گیا کاروبار سے متعلق ہر قسم کے ٹوپک پر یہاں آرٹیکل لکھے جاتے ہیں لیکن مجھے آپ لوگوں سے گلہ بھی ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر ہمارے آرٹیکل پڑھنے والوں میں سے 96 فیصد لوگوں نے ابھی تک اس پیج کو فالو نہیں کیا اس پیج کو ابھی فالو کریں اور جو تحریر آپ کو اچھی لگتی ہو اسے شیئر ضرور کیا کریں اگر آپ اس پیج کو پسند کرتے ہیں تو پیج ریویو میں جاکر
ہمیں بتائیں کہ آپ کو یہ پیج کتنا اچھا لگتا ہے

تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ

میرے کاروباری شیروسچ سچ بتانا اس دفعہ  عید کا سیزن کیسا چل رہا ہے
25/05/2026

میرے کاروباری شیرو
سچ سچ بتانا اس دفعہ عید کا سیزن کیسا چل رہا ہے

اگر اپ کے کاروبار کو پیسوں کی کمی کا سامنا ہے تو پھر خریداری سمارٹ طریقے سے کریں  مزید تفصیلات کے لیے ارٹیکل پڑھیں تحریر...
25/05/2026

اگر اپ کے کاروبار کو پیسوں کی کمی کا سامنا ہے تو پھر خریداری سمارٹ طریقے سے کریں مزید تفصیلات کے لیے ارٹیکل پڑھیں
تحریر میاں نعیم اختر
دیکھو بھائی اپ جو بی فروخت رہے ہو اس میں سے 20 فیصد ایسا سامان ہے جو کہ باقی 80 فیصد سے زیادہ فروخت ہوتا ہے
کاروباری زبان میں اسے فاسٹ رننگ ایٹم کہا جا سکتا ہے
مطلب وہ سامان جو ہر روز بار بار فروخت ہوتا ہے
بھائی لوگ اگر اپ کے کاروبار کو پیسے کی کمی کا سامنا ہے تو اپنا یہ 20 فیصد والا سامان لکھو
اگر اپ کو پتہ ہی نہیں کہ اپ کی فاسٹ ٹرمنگ ایٹم کون سی ہے تو بھائی توجہ موبائل سے ہٹا کر کاروبار پر دو
اب 20 فیصد جو سامان زیادہ فروخت ہوتا ہے اسے لکھنے کے بعد پوری توجہ اس چیز پر دو کہ ان میں سے کوئی بھی ائٹم کسی بھی صورت میں ختم نہ ہو
اب ایک اور مزے کی بات بتاتا ہوں یہی 20 فیصد سامان جو 80 فیصد سے زیادہ فروخت ہوتا ہے یہی سامان اپ کو ٹوٹلز اپ کی ٹوٹل سیل کا 80 فیصد دیتا ہے تو اس سامان پر زیادہ توجہ کرو اگر اپ کے پاس پیسہ کم ہے

سامان کی مطلوبہ مقدار کے حساب سے خریداری کرنے سے اپ لاکھوں روپے کم انویسٹمنٹ سے بھی ایک بہترین کاروبار چلا سکتے ہیں مطلب ہم سبھی یہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ زیادہ مقدار میں ایک سامان خریدنے سے اکثر اوقات وہ ہمیں سستا ملتا ہے لیکن اگر اپ کے ایسا کرنے کی وجہ سے دوسرے سامان ختم ہو جائیں اور اس وجہ سے گاہک واپس جائیں تو یہ سستا نہیں بلکہ بہت مہنگا پڑتا ہے
اسی طرح کی کاروباری معلومات اور ارٹیکل کے لیے ہمیں فالو کیجیے
کیا اپ کو اپنا 20 فیصد زیادہ فروخت ہونے والے سامان کے بارے میں علم ہے اور اپ اس کا سٹاک کس طرح مینج کرتے ہیں ضرور بتانا تاکہ دوسروں کا فائدہ ہو سکے
اور اگر اپ ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنا چاہتے ہو تو کمنٹ باکس میں oky لکھیں
میاں نعیم اختر

اج ہم جس موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں لگ بھگ ہر کاروباری اس مسئلے میں پھنسا ہوا ہے  تحریر میاں نعیم اختر اس پیج کا بزنس ...
24/05/2026

اج ہم جس موضوع پر بات کرنے جا رہے ہیں لگ بھگ ہر کاروباری اس مسئلے میں پھنسا ہوا ہے
تحریر میاں نعیم اختر
اس پیج کا بزنس فورم بھی فالو کیجئے
جہاں پر کاروبار سے متعلق بات چیت ہوتی ہے👇👇👇
Business Forum
اج کل ہر بندہ یہی شکوہ کرتا ہے کاروباری حالات خراب ہیں کمپٹیشن بہت زیادہ ہے اس کی بڑی وجوہات یہ ہے کہ اپ لگ بھگ ایک ہی قیمت پر پروڈکٹ خریدتے ہو ایک جیسے پروڈکٹ رکھتے ہو مطلب پروڈکٹ کوالٹی قیمت خرید ایک جیسی
تو پھر مقابلہ قیمتیں کم کرنے پر ہی ہوگا مطلب سیل تو ہو رہی ہے لیکن منافع نہیں مل رہا اور اس سے بھی بری چیز سیل بڑھانے کے لیے لوگوں کو ادھار دیتے ہو مطلب پروڈکٹ سیل کرنے کے بعد اتنا پیسہ ہی نہیں کہ پروڈکٹ کو دوبارہ خریدا جائے
اور سب سے اخر میں مال خریدنے سے زیادہ مال فروخت کرنے والے
اوپر جو لکھا ہے یہ بس ایک سرسری سا جائزہ ہے کہ تاکہ ہم
یہ جان سکیں کہ مسائل کیا ہیں
تو شکوہ شکایت کرنا چھوڑیں چلیں اج اس کا حل نکالتے ہیں
حل نمبر ایک
فرق پیدا کریں
قیمت کی جنگ سے باہر نکلیں
اگر سب ایک ہی مال
ایک ہی سپلائر سے
ایک ہی ریٹ پر لے رہے ہیں
تو فرق پیدا کریں
جی ہاں اپنی خریداری بہتر کرو اگر اپ کا کام دوسروں جیسے پروڈکٹ رکھے بغیر نہیں چل سکتا تو گاہک کو مزید اپشن دینے کے لیے تھوڑا الگ رکھو زیادہ اپشن اور ایسی پروڈکٹ جو کسی اور کے پاس نہیں اپ کو مارجن کی جنگ سے باہر لے ائیں گے
حل نمبر دو
جو سامان روزانہ اور زیادہ مقدار میں بھی فروخت ہوتا ہے اس کی نشاندہی کرو اس میں ورائٹی کوالٹی مقدار سب کچھ بڑھا دو زیادہ فروخت ہونے والے سامان کے ساتھ ساتھ کم فروخت ہونے والا اور ڈیڈ ائٹم کی فروخت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے
حل نمبر تین
سپلائر پر انحصار کم کریں
اگر آپ سب ایک ہی ہول سیلر سے مال لے رہے ہیں تو ریٹ بھی ایک جیسا ہوگا کوشش کریں براہ راست کمپنی یا مختلف شہروں کے سپلائر یا بڑی مقدار میں اجتماعی خرید خرید مضبوط ہوگی تو مارجن خود بہتر ہوگا
حل نمبر چار
ڈسپلے اور پوزیشننگ بہتر کریں
ایک ہی مال لیکن پریزنٹیشن مختلف
صاف شیلف واضح ریٹ اچھی لائٹنگیہ سب سیل بڑھاتے ہیں بغیر قیمت کم کیے لوگ آنکھوں سے خریدتے ہیں
حل نمبر پانچ
خود پر کام کریں جب اپ یہ مان لیتے ہو کہ حالات خراب ہیں بہت مسائل ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپ ایک جنگ کے دوران ہو
اور ہتھیار ڈال دیے
بھائی صاحب پریشان ہونے کی بجائے
مسائل کیا ہے اور ان سے کیسے نپٹا جائے گا اس پر سوچیے

اور سب سے اخر میں کاروبار کے گولڈن اصول
خوش اخلاقی نرم مزاج طبیعت ایمانداری ناپ تول اور پیمائش میں کبھی کمی نہیں
ملاوٹ نہیں کوئی دو نمبر ہی نہیں
ٹائم ٹیبل کا خاص خیال رکھنا فضول خرچی بالکل نہیں کرنا کاروبار کو اس کا پیسہ لوٹانے کے ساتھ ساتھ کاروباری منافع سے بھی اس کو حصہ دینا
تحریر میاں نعیم اختر
اب اپ سے ایک سوال
آپ کے خیال میں مارجن ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟
زیادہ کمپٹیشن
غلط خریداری
زیادہ ادھار
یا ہمارا کمزور نظام؟
اگر ہمارے ارٹیکل اچھے لگتے ہیں تو شیئر کرنا مت بھولیں
اس پیج کو فالو کیجئے



#تجارت
#مارجن

#ادھار





کاروباری باتیں بزنس موٹیویشن
تجارت سیکھیے کاروبار سیکھیے

آپ کے خیال میں ایک  کامیاب کاروبار کے لیے ایک بہترین نسخہ کیا ہے جو اس کو چلانے اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہو  اوپر سے آ...
24/05/2026

آپ کے خیال میں ایک کامیاب کاروبار کے لیے ایک بہترین نسخہ کیا ہے جو اس کو چلانے اور بڑھانے میں مددگار ثابت ہو اوپر سے آپ کا ازمودہ
بھی ہو
Mian Naeem Akhtar

کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجودہ کاروبار کو چلانے کے صرف اور صرف دو ہی طریقےہوتے ہیں ایک تو منفرد سا ائیڈیا سوچو اور ...
24/05/2026

کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجودہ کاروبار کو چلانے کے صرف اور صرف دو ہی طریقےہوتے ہیں
ایک تو منفرد سا ائیڈیا سوچو
اور اس پر کام کرو
مطلب ایسا پروڈکٹ
ایسا کاروبار ایسی چیز جو پہلے اج تک کسی نے نہ کی ہو
اب اس میں
ناکام ہونے کے چانسز 90 فیصد ہیں
اور اس میں بہت زیادہ ٹائم ضائع ہوتا ہے پیسہ ضائع ہوتا ہے
ناکامی کے زیادہ چانسز اس لیے کہ لوگوں کو بتانے اور سمجھانے میں ٹائم لگتا ہے پیسہ لگتا ہے کہ اپ کا جو نیا ائیڈیا پروڈکٹ نئی چیز جو اپ متعارف کروانے جا رہے ہو وہ لوگوں کے کس کام ائے گی لوگوں کو اس کو خزید کر کیا فائدہ ہوگا وغیرہ وغیرہ
دوسرا طریقہ ہے جو کچھ لوگ پہلے سے کر رہے ہیں جسے ازما چکے ہیں جس پر پیسہ لگا کر کامیابی حاصل کر لی ہیں سیم اسی چیز کو کاپی کرو
اپنے حساب سے اس کو ایگزیکیوٹ کرو
اب اس چیز کو سیکھ کر سوچ سمجھ کر کیا جائے تو
اس میں ناکام ہونے کے جانسز صرف 20 فیصد ہیں
یاد رکھیں کہ کاپی کا مطلب اندھا دھند کاپی نہیں
اور کاپی کرنے کا یہ بھی مطلب نہیں کہ اپ نے کسی کاروبار کو بس اوپر اوپر سے دیکھا اپنے دماغ میں ہی کچھ ائیڈیا لگایا پھر اپ نے خود سے ہی سمجھ لیا کہ اپ اس میں ماہر ہو اور اپ نے شروع کر دیا
ایسا ہوتا ہے پاکستان میں لوگوں کی اکثریت کسی چیز کے بارے میں تھوڑی سی انفارمیشن ہونے پر خود کو اس میں ماہر سمجھنا شروع کر دیتی ہے
اسی وجہ سے کاپی کیے گئے کاروبار بھی ناکام ہوتے ہیں
اپنے کاروبار تعارف کروائیں
تحریر میاں نعیم اختر

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Naeem Akhtar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian Naeem Akhtar:

Share