10/08/2026
السلام علیکم، سیلنگ والے تمام بھائیوں سے گزارش ہے!
بھائیو، ہم سب محنت مزدوری کرتے ہیں اور حلال رزق کمانا ہمارا مقصد ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ کم ریٹ پر کام پکڑ رہے ہیں اور سستا مٹیریل استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ اپنا نقصان کرتے ہیں بلکہ مالک کا کام بھی خراب ہوتا ہے، جس سے مارکیٹ میں ہمارا اور ہمارے ہنر کا نام خراب ہوتا ہے۔
مالک بھی بعد میں پچھتاتا ہے اور ہمیں بھی وہ عزت یا ریٹ نہیں ملتا جس کے ہم حقدار ہیں۔
آئیے ایک سٹینڈ لیں! کم ریٹ پر کام کرنا چھوڑ دیں۔ معیاری کام کریں، مالک کو بھی اچھی چیز دیں اور اپنے ہنر کا پورا ریٹ لیں۔ جب ہم سب متحد ہوں گے تو کام بھی اچھا ملے گا اور ہمارے بچوں کی روزی بھی بہترین اور حلال ہوگی۔
جزاک اللہ!