20/02/2023
میری دوستی آج ثاقب رحمان بھائ سے مزید پکی ہو گئ❤️
زندگی کو کبھی حقیر نہ سمجھیں..
موت کی کبھی آرزو نہ کریں..
مجھے روز صبح گردن میں اینٹی بائیوٹک کے انجکشن لگائے جاتے ہیں. جو لڑکے (پیدامیڈک سٹاف) یہ کرتے ہیں ان سے دوستی ہو گئی ہے.. دن کے مختلف اوقات میں یہی پراسس ہوتا ہے تو ملاقات ہوتی رہتی ہے.. ایک دن دوست سے پوچھا
"سناؤ زندگی کیسی جا رہی ہے"
کہنے لگا "بس یار ایسے ہی چل رہی ہے، بیکار سی"..
پوچھا "کیا ہوا کوئی پریشانی ہے"
جواب آیا "نہیں بس ایسے ہی کچھ ہے ہی نہیں زندگی میں،، اس زندگی کا فائدہ ہی کیا ہے"..
سن کر مجھے دھچکا لگا. میں یہاں ایک ایک قدم زندگی کی طرف جانے کو بیقرار ہوں اور یہ اس نعمت کی بےقدری کا احساس تک نہیں رکھ رہا..
میں اس سے کہا:
جان من یہ آپ اس وجہ سے کہہ رہے ہیں کیونکہ آپ میڈیسن ٹیبل کی دوسری جانب کھڑے ہیں، خدا نہ کرے کبھی آپ اِس طرف موجود ہوں تو آپ کو آزادی، صحت اور خوشی کا احساس ہو گا.. کچھ ماہ پہلے، موت سے پیار کرنے والے فضول قسم کے فلسفے میں بھی جانتا اور سناتا تھا لیکن زندگی کا مول اس بستر پر اسی بیماری نے سکھایا ہے... زندہ رہو. حُسن دیکھنے کی امید رہے گی، عیش کی امید رہے گی، مسکراہٹ کی امید رہے گی. زندگی جتنی بھی مشکل کیوں نہ ہو موت سے بہرحال بہتر ہے.. منا بھائی مووی میں ظہیر نام کا کینسر پیشنٹ ہوتا ہے.. ایک ناچنے والی لڑکی اسے زندگی کا مفہوم سکھاتی ہے.
"ارے پاگل! یہ مت دیکھ کہ زندگی میں کتنے لمحے ہیں. یہ دیکھ کہ ہر لمحے میں کتنی زندگی ہے"
ایک طرح کا سکون اس کے چہرے پر آیا.. کہنے لگا..
"بات میری نہیں، آپ کی درست ہے، کبھی ایسا نہیں سوچا تھا"
بس پھر ہماری دوستی پکی ہو گئی..
ثاقب الرحمن
19فروری2023
ثاقب الرحمٰن بھائ،ان دنوں کینسر کے خلاف اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔❤️🥹