Nexgen

Nexgen advance techniques of insect control.

29 صفر المظفر  بمطابق 1193 یوم وفات  فاتح قبلہ اول سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللّه علیہ سلطان صلاح الدین ایوبی فاتح ب...
03/09/2024

29 صفر المظفر بمطابق 1193 یوم وفات
فاتح قبلہ اول سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللّه علیہ

سلطان صلاح الدین ایوبی فاتح بیت المقدس سن 1137ءمیں عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔
سلطان کا پورا نام صلاح الدین یوسف بن ایوب تھا۔
اپنے دور حکومت میں سلطان کی حکومت دمشق سے لے کر بیت المقدس تک کئی فتوحات حاصل کی سلطان صلاح الدین ایوبی نے مسلمانوں کے قبلہ اول کو نہ صرف عیسائیوں سے آزاد کروایا بلکہ کئی سال تک عیسائیوں کے بیرونی حملوں سے بھی بچائے رکھا۔
سلطان صلاح الدین ایوبی نے 1174 سے 1193 عیسوی صدی تک حکومت کی 4 مارچ 1193 ء 29 صفر کو شام کے شہر دمشق میں وفات پائی۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کے اس عظیم بادشاہ اور سپہ سالار کا مقبرہ کہاں ہے سلطان صلاح الدین ایوبی کا مقبرہ پرانے دمشق میں ہے نئے دمشق شہر کی لمبی چوڑی سڑکوں اور بلند و بالا عمارتوں کو کراس کے جب پرانے دمشق میں پہنچا جائے تو وہاں مسلمانوں کی تیسری مقدس جگہ اوموید مسجد ہے۔
اوموید (اُمیہ) مسجد وہی تاریخی مسجد ہے جس کے بارے میں مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اس مسجد کے تین مناروں میں سے ایک پر دوبارہ زمین پر اتارے جائیں گے اور دجال سے مقابلہ کر کے اسے جہنم واصل کریں گے۔
اس اوموید(اُمیہ) مسجد کے ساتھ ہی سلطان کی آخری آرام گاہ ہے۔
سلطان صلاح الدین ایوبی کا مقبرہ ان کے وفات کے 3 سال بعد تعمیر کیا گیا آج بھی سلطان کی قبر کی زیارت کرنے والوں کو اسلام کی وہ عظمت کی یاد دلاتی ہے جب پوری دنیا مسلمانوں کے قدموں تلے تھی
سلطان کے مزار مبارک پر لکھے گے تاریخی الفاظ
💞 جس دن سلطان کی وفات ہوئی اس دن ساری امّت کی وفات ہو گئی💞

28/03/2024
25/02/2024
قلم کے ساتھ پودے تیار کرنے کا بہترین موسم 15 دسمبر سے 15 فروری تک ہے جتنی جلدی ممکن ہو چھوٹے لیول کی نرسریز کی تیاری پر ...
13/12/2023

قلم کے ساتھ پودے تیار کرنے کا بہترین موسم 15 دسمبر سے 15 فروری تک ہے جتنی جلدی ممکن ہو چھوٹے لیول کی نرسریز کی تیاری پر کام کریں۔تاکہ قلموں سے جڑ بننے کے چانسز بڑھ جائیں۔
مندرجہ ذیل اقسام کے پودوں کی قلمیں لگائی جا سکتی ہیں
گلاب دیسی
گلاب جنگلی
انار
انگور
پلکن
بوہڑ
لاجسٹونیا
موتیا
ہیبسکس/چائنہ روز
یوفوریا
پاپولر
بلو یا ولو یا گلو
چاندنی
چاننا
شہتوت
کنیر کی تمام اقسام
انجیر
توت
مروا
چاندنا
فالسہ
جٹروفا
گل چین/چمپا
گل انار
وغیرہ شامل ھیں۔
ضروری نہیں کے یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کےلئے ہی لگائیں جائیں صدقہ جاریہ کی نیت سے کسی اور بھائی کو گفٹ بھی کر سکتے ھیں اور مفت میں نیکیاں کمائیں جزاک اللہ
درخت لگائیں زندگی بچائیں

قلم و داب کاری

قلم کاری

نئے پودے بنانے کے لیے پودے کی ٹہنی کو کاٹ کر زمین میں لگانا.
کچھ پودے، جن کے تنے/ شاخیں نرم ہوں وہ بآسانی لگ سکتے ہیں. جیسے گل دوپہری [ گرمیوں کے موسم میں لگتی ہے ] جرینیم [بہار کے موسم میں لگتی ہے] ، گل داودی [ بہار کے آغاز اور خزاں کے موسم میں لگتی ہے ]. اس کے علاوہ پودینہ، منی پلانٹ وغیرہ پانی میں بھی جڑھیں بنا لیتے ہیں.
کچھ پودے سبز لکڑی کی شاخوں کے ہوتے ہیں. جن کی قلم کاری اس طرح کی جاتی ہے کم از کم ایک آنکھ [ Node] زمین میں دبایا جائے اور ایک باہر رہے. اس کی مثال گلاب کا پودا ہے.
اس بعد ایسے پودے ہیں جن کی شاخیں قدرے سخت لکڑی کی ہوتی ہیں جن کی قلم کے علاوہ داب بھی لگتی ہے. مثلا موتیا، انجیر، Camellia
آخر میں سخت لکڑی کی اقسام کے پودے ہیں، جن کی لکڑی سخت ہوتی ہے. مثلا چیری وغیرہ

داب کاری ( Air / Ground Layering) :

نئے پودے بنانے کے لیے کسی پودے کی ٹہنی کو بغیر کاٹے, کھال چھیل کر مٹی میں دبانا یا شاپر میں مٹی ڈال کر باندھنا۔

دونوں طریقے نئے پودے بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں.
وہ پودے جو عموما نرم ( سبز ) شاخیں رکھتے ہیں ان کی قلم کاری کی جاتی ہے. جیسے گلاب, ہائڈرینجیہ، گل داؤدی, گل دوپہری, کولیس.
جبکہ وہ پودے جن کی شاخیں سخت ( لکڑی جیسے) ہوں ان کے نئے پودے بنانے کے لیے داب لگائی جاتی ہے. جیسے انگور, امرود, چیکو، بوہڑ. میگنولیا۔۔ یہ داب اس وقت تک زمین میں رہتی ہے جب تک شاخ جڑھیں نہ بنا لے. اس کا دوسرا طریقہ ائیر لیرنگ بھی ہے, جس میں گیلی مٹی چھیلی گئی شاخ کے گرد لپیٹ کر عموما پولیتھن سے لپیٹ کر باندھ دیتے ہیں.
کچھ پودے ایسے ہیں جن کی قلم کاری اور داب, دونوں لگ سکتے ہیں, مثلا انجیر, موتیا، بوہڑ
کاپی شدہ

11/11/2023

Address

MAIN Boulevard ALLAMA IQBAL TOWN, LAHORE
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03214499431

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nexgen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nexgen:

Share