Al Qadoos Aluminium

Al Qadoos Aluminium Aluminium windows doors curtain wall cladding sheet aluminium partitions Glass partitions shop front

17/05/2026

✨💖*ہم کل ان شاء اللہ تعالیٰ سال کے بہترین دنوں میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔*

جی ہاں! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ذوالحجہ کے پہلے دس دن شروع ہونے والے ہیں۔
ظاہری طور پر تو وہی دن ہیں، وہی راتیں، وہی سورج اور وہی چاند… لیکن ایمان والوں کی نگاہ صرف ظاہر تک محدود نہیں ہوتی۔ ہم ان دنوں کے اندر چھپی ہوئی رحمت، برکت اور اللہ تعالیٰ کی خاص محبت کو دیکھتے ہیں۔

ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:
“کسی بھی دن کا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب نہیں۔”
سوچیے…! اللہ تعالیٰ خود بتا رہے ہیں کہ یہ دن کتنے قیمتی ہیں۔ گویا جنت کی تجارت کے خاص دن، نیکیوں کا سنہری موسم، دعاؤں کی بہار اور رحمتوں کی بارش۔ ☁️✨
تو اے آخرت کے مسافرو! اے اپنے اعمال نامے کو بھاری کرنے والو! یہ دن ضائع نہ ہونے دینا۔
ان دنوں میں کیا کرنا ہے؟

🌿 کثرت سے: الحمد للہ اللہ اکبر لا الہ الا اللہ
🌿 قرآن کی تلاوت
🌿 نفل نماز
🌿 صدقہ
🌿 والدین کی خدمت
🌿 اچھا اخلاق
🌿 دوسروں کی مدد
🌿 دعائیں اور استغفار

اور ہر نیکی کرتے وقت دل میں نیت کریں: “یا اللہ! میں یہ عمل تیری رضا اور ان بابرکت دنوں کا اجر پانے کے لیے کر رہی/رہا ہوں۔”
خاص طور پر تکبیرات کا اہتمام کریں:
الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله، والله أكبر الله أكبر ولله الحمد
ذرا سوچیں… اگر گھر کی دیواروں، فون اسٹیٹس، کلاس روم، آفس، دکان یا گاڑی میں “اللہ اکبر” کی صدائیں گونجنے لگیں تو کیسا خوبصورت ماحول بن جائے۔ 🤍
اور پھر آتا ہے یومِ عرفہ…! وہ عظیم دن جس دن اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتے ہیں۔
اگر ممکن ہو تو اس دن روزہ ضرور رکھیے۔ اپنے لیے، اپنے بچوں کے لیے، امتِ مسلمہ کے لیے خوب دعائیں مانگیے۔
اور ایک دعا یہ بھی ضرور مانگیے:

*“یا اللہ! جس طرح آج میں یہاں بیٹھ کر تجھ سے مانگ رہی ہوں، ایک دن مجھے میدانِ عرفات میں حاضر ہو کر بھی مانگنے کی توفیق عطا فرما۔*

آمین”
اگر ہم ابھی مکہ نہیں جا سکتے تو کیا ہوا؟ اللہ تو ہر جگہ سننے والا ہے۔ 🕋✨

*تو پلیز… ان دنوں کو عام دن مت سمجھیں۔ کون جانتا ہے اگلے سال ہم ان دنوں تک پہنچیں یا نہیں۔*

*اور ہاں جیسے رمضان میں ہم خاص محنت کرتے ہیں نا*… ویسے ہی اب بھی “روحانی اوور ٹائم” شروع کر دیں۔
کم از کم اتنا ضرور کریں:

📌 روز کچھ وقت قرآن کے لیے

📌 کچھ وقت ذکر کے لیے

📌 کچھ وقت دعا کے لیے

📌 اور کچھ وقت لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لیے
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، سچی نیت اور خوب نیکیاں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🌸
جزاکم اللہ خیراً

08/03/2026

اہم اعلان
اسلام وعلیکم!
تمامعزز ڈیلرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس موجودہ جنگی حالات ،کے پیش نظر ۔تمام حضرات کو معلوم ہے کہ جب ایران میزائل چھوڑتا ھے تو اپنے ساتھ دو خطرناک ایلومینیم نیوکلیئر پروفائیل Dc26c اور Dc30c سیکشن کو بڑا دھماکہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ھے
اس سے فائیدہ یہ ھوتا ھے
یہ میزائل جب گرتا ھے تو اس سے نیا ریڈییشن M28 power پیدا ہوتی ھے اس سے
یہ اپنے حدف کو بہت زیادہ نقصان دیتا ھے
اور ہوا میں 2 اور ری ایکشن پیدا ھوتے ہیں جس کا نام M23 اور M24 ھے
آپ بات کو سمجھ گئیے ھوں گے
جنگ میں میزائل کم ایلومینیم پروفائیل کا استعمال زیادہ ھے جس کی وجہ سے مال سارا ایران کے ذریعے اسرائیل پھینکا جا رہا ھے
اور پاکستان میں قلت ھو گئ ھے
ایک اور ریٹ لسٹ آنے والی ھے شائید
خدا کا خوف کرو
،،،😡😡😡😡😡

White Aluminium with Brown Raflactiv Glass
04/03/2026

White Aluminium with Brown Raflactiv Glass

کیا  آپ نے کبھی کسی گھوڑے کو پوری رفتار سے دوڑتے دیکھا ہے؟سانس پھولا ہوا، نتھنے پھیلے ہوئے، سینہ اوپر نیچے ہوتا ہوا—لیکن...
28/02/2026

کیا آپ نے کبھی کسی گھوڑے کو پوری رفتار سے دوڑتے دیکھا ہے؟
سانس پھولا ہوا، نتھنے پھیلے ہوئے، سینہ اوپر نیچے ہوتا ہوا—
لیکن قدم رک نہیں رہے۔

یہ محض ایک جانور کی دوڑ نہیں،
یہ وفاداری کی فزکس ہے۔

قرآن کی مختصر مگر دھماکہ خیز سورت، سورۂ العادیات، اسی منظر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ کوئی نرم تمہید نہیں، کوئی تدریجی تعارف نہیں—
یہ براہِ راست ایک “ہائی اسپیڈ سین” ہے۔

جنگ کا شور… اور اخلاق کا کورٹ روم

اللہ فرماتا ہے:

وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں۔

لفظ “ضبحًا” صرف سانس لینے کی آواز نہیں—
یہ سینے کی گہرائی سے نکلنے والی وہ بھاری، دباؤ والی دھمک ہے
جو اس وقت پیدا ہوتی ہے
جب جسم اپنی حد سے آگے جا چکا ہو۔

یہ “Full Capacity Output” ہے۔

گھوڑا جانتا ہے کہ سامنے نیزے ہیں، تلواریں ہیں، موت ہے—
مگر وہ رک نہیں رہا۔

کیوں؟

کیونکہ اس کی پیٹھ پر بیٹھا ہوا مالک
اسے ایڑ لگا رہا ہے۔

یہ ہے Loyalty Protocol:
حکم ملے تو جان بھی حاضر۔

توانائی کی ٹکر… اور چنگاریوں کا علم

پھر قرآن منظر کو اور تیز کرتا ہے:

فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
پھر وہ جو (سموں سے) چنگاریاں نکالتے ہیں۔

یہ کوئی شاعرانہ مبالغہ نہیں۔
یہ کائنیٹک انرجی کا تھرمل انرجی میں بدلنا ہے۔
رفتار، رگڑ، ٹکراؤ—
اور زمین سے آگ نکلتی ہے۔

گھوڑا صرف دوڑ نہیں رہا،
وہ اپنی طاقت کو نچوڑ رہا ہے۔

یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ
وفاداری آدھی رفتار سے نہیں ہوتی۔
یا تو پوری شدت سے،
یا پھر نہیں۔

سرپرائز اٹیک… اور اطاعت کی انتہا

فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا

صبح کے دھندلکے میں چھاپہ۔

رات بھر سفر کے بعد،
جب جسم آرام مانگ رہا ہو،
اسی وقت حملہ۔

یہ ہے Obedience Beyond Comfort Zone۔

گھوڑا یہ نہیں کہتا:
“میں تھک گیا ہوں”
“کل کر لیں گے”
“آج موسم ٹھیک نہیں”

وہ بس دوڑتا ہے۔

ل

گرد و غبار… اور نفسیاتی دباؤ

فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا

گرد کا بادل۔
دشمن کے حواس باختہ۔

Modern Warfare میں اسے کہتے ہیں:
Disorientation Strategy

گھوڑے صرف جسمانی طاقت نہیں دکھاتے،
وہ ماحول بدل دیتے ہیں۔

وفاداری جب حرکت میں آتی ہے
تو فضا کا رنگ بدل جاتا ہے۔

اور پھر دل میں گھس جانا…

فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا

لشکر کے بیچ میں داخل ہونا۔

یہ سب سے خطرناک مرحلہ ہے۔
چاروں طرف دشمن۔
واپسی کا راستہ بند۔

پھر بھی وہ گھوڑا پیچھے نہیں ہٹتا۔

کیوں؟

کیونکہ مالک کا حکم آگے ہے،
اور موت پیچھے رہ گئی۔

اب کیمرہ گھوڑے سے ہٹتا ہے… اور انسان پر آ جاتا ہے

یہ پانچ آیات محض جانوروں کی تعریف نہیں تھیں۔
یہ ایک اخلاقی مقدمہ تھا۔

اب فیصلہ سنایا جاتا ہے:

إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ

بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔

لفظ “کنود”
یہ عربی کا نفسیاتی شاہکار لفظ ہے۔

کنود وہ ہے جو:
• ایک تکلیف کو یاد رکھے
• ہزار نعمتیں بھول جائے

یہ Cognitive Bias ہے—
Negativity Bias۔

انسان کہتا ہے:
“میرے پاس کیا نہیں ہے”
وہ یہ نہیں گنتا:
“میرے پاس کیا کچھ ہے”

گھوڑا تھوڑی سی گھاس کے بدلے جان دے رہا ہے،
اور انسان بے شمار نعمتوں کے بدلے شکایت کر رہا ہے۔

یہ ہے اخلاقی تضاد۔

انسان خود گواہ ہے

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

وہ خود جانتا ہے۔

ضمیر ایک خاموش عدالت ہے۔
لاشعور سب کچھ ریکارڈ کرتا ہے۔

Self Awareness موجود ہے—
مگر Self Reform نہیں۔

اصل بیماری: مال کی محبت

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

“خیر” یہاں مال ہے۔
انسان نے دولت کو ہی “Ultimate Good” بنا لیا۔

وہ بھی ہانپ رہا ہے—
لیکن اللہ کے لیے نہیں،
مال کے لیے۔

گھوڑا مالک کے لیے دوڑتا ہے،
انسان مارکیٹ کے لیے۔

گھوڑا وفادار ہے،
انسان سرمایہ پرست۔

پھر آتا ہے قیامت کا فرانزک آڈٹ

إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ

دو مرحلے:
1. جسم باہر نکالے جائیں گے۔
2. دل کے راز بھی نکالے جائیں گے۔

یہ صرف Resurrection نہیں—
یہ Forensic Exposure ہے۔

Hidden Intentions Recovery.

تم نے نماز کیوں پڑھی؟
صدقہ کیوں دیا؟
خاموش کیوں رہے؟
غصہ کیوں کیا؟

فائلیں ڈیلیٹ نہیں ہوں گی—
Recover ہوں گی۔

آخری ضرب

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ

“خبیر” — اندر کی خبر رکھنے والا۔

وہ صرف عمل نہیں دیکھے گا،
نیت بھی دیکھے گا۔

Surface نہیں،
Core۔

العادیات ہمیں ایک سادہ مگر لرزا دینے والا سوال دیتی ہے:

اگر ایک گھوڑا معمولی مالک کے لیے
اپنی جان خطرے میں ڈال سکتا ہے—

تو کیا انسان اپنے رب کے لیے
اپنا غرور نہیں چھوڑ سکتا؟

کیا ہم اتنی وفاداری بھی نہیں دکھا سکتے
جتنی ایک جانور دکھاتا ہے؟

آخری جھنجھوڑ

ہم سب دوڑ رہے ہیں۔
سوال یہ نہیں کہ ہم ہانپ رہے ہیں یا نہیں۔

سوال یہ ہے:
ہم کس کے لیے ہانپ رہے ہیں؟

اگر ہماری دوڑ مال کے لیے ہے،
تو ہم کنود ہیں۔

اگر ہماری دوڑ مالک کے لیے ہے،
تو ہم وفادار ہیں۔

اور جس دن سینوں کے راز کھل گئے—
وہاں کوئی بہانہ قبول نہیں ہوگا۔

پس گھوڑے سے سبق سیکھو۔
مالک کو پہچانو۔
اور وفاداری کی دوڑ شروع کرو
اس سے پہلے کہ
قبروں کا دروازہ کھل جائے۔

منقول

اسلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ مرحبا رمضان دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ ھم سب کو رمضان المبارک کے مہینے میں  اپنے احکامات اور ...
18/02/2026

اسلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
مرحبا رمضان
دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ ھم سب کو رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے احکامات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے سنت طریقے کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے
اور دعا ھے کہ جہاں جہاں مسلمان مشکل میں ھے اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کو ختم فرمائے اور رمضان المبارک میں کی گئی عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا جزاک اللّہ

17/02/2026

یہ دعا بہت پیاری ہے ، اسکو سکون سے پڑھو اور دل میں آمین کہو اور اس میسج کو آگے فارورڈ کرو، ہو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ہو جائے. (آمین)

— اے الله رب العزت

— اے ساری کائنات کے شہنشاہ

— اے ساری مخلوق کے پالنے والے

— اے زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے

— اے آسمانوں اور زمین کے مالک

— اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک

— اے انسان اور جنات کے معبود

— اے عرش عظیم کے مالک

— اے فرشتوں کے معبود

— اے عزت اور ذلت کے مالک

— اے بیماروں کو شفا دینے والے

— اے بادشاھوں کے بادشاہ

— اے الله ہم تیرے گنہگار بندے ہیں

— تیرے خطاکار بندے ہیں

— ہمارے گناہوں کو معاف فرما

— ہماری خطاؤں کو معاف فرما

— اے الله ہم اپنے اگلے پچھلے ، صغیرہ کبیرہ ، چھوٹے بڑے سبھی گناہوں اور خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں

— اے الله رب عزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول کرلے ...

— اے الله ہم گنہگار ہیں ، سیاہکار ہیں ، بدکار ہیں، تیرے حکم کے نافرمان ہیں، ناشکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں تیری توحید کی گواھی دیتے ہیں.

— تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے.

— تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے.

— تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہیں .

— ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں.

— تو اپنی رحمت سے ہمیں معاف کردے.

— اے الله پاک آپ ہمیں گمراھی کے راستے سے ہٹا کر صراط مستقیم کے راستے پہ چلنے والہ بنا دے.

— اے الله ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے.

— زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے.

— ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے.

— ایمان پر زندہ رکھ اور ایمان پر ہی موت عطا کر...

— اے الله ہمیں تیرے حکموں کی فرمانبرداری کرنے والا بنا...

— اور تیرے پیارے حبیب جناب محمد رسول الله کے نیک اور پاکیزہ طریقوں کو اپنی زندگی میں لانے والا بنا.

— اے الله ہماری پریشانیوں کو دور کردے.

— اے الله جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما.

— اے الله جو قرض کے بوجھ سے دبے ہوے ہیں انکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے.

— اے الله شیطان سے ہماری حفاظت فرما.

— اے الله اسلام کے دشمنوں کا منه کالا کر.

— اے الله حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما.

— اے پروردگار عالم ہمیں مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ہر چیز پہ قادر ہے.

— اے الله جو مانگا وہ بھی عطا فرما جو مانگنے سے رہ گیا وہ بھی عطا عنایت فرما.

— ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور جس نے یہ دعا بھیجی ہے اور آگے بڑھا رہا ہے اسکی ساری پریشانیوں تکلیفوں بیماریوں کو دور فرما اور صحت کاملہ عطا کر.

آمین ... آمین ... آمین ثم آمین یارب العالمین

16/02/2026
27/11/2025

اندھیرے جتنے گہرے ہوں کبھی مایوس مت ہونا کہ جب امید باقی ہو اجالے ہو ہی جاتے ہیں اندھیروں میں چمکتا چاند تمہیں پیغام دیتا ہے کہ جس کو رب نے تھاما ہو وه کالی رات پا کر بھی کبھی تنہا نہیں ہوتا کہ اسکا رب اسے روشن صبح تک لے ہی جاتا ہے

وه اسکی زندگی کی رات کو اک دن سویرا دے ہی دیتا ہے تمہارا کام بس یہ ہے کہ رسی تھام کر اسکی ابھی ہو جاؤ عمل پیرا پھر وه صبح بھی آئے گی کہ جسکے منتظر تم ہو اور اپنے رب کی قربت کے اجالے بھی تم پاؤ گے

Address

8B Commercial Market PCSIR Staff Colony Near College Road
Lahore
54770

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334999133

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Qadoos Aluminium posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Qadoos Aluminium:

Share