11/08/2020
سلیمانی کڑاہی
اجزاء:
مٹن 1کلو
ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لہسن 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 3کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دہی 1کپ
ذیرہ 1کھانے کا چمچ
کٹی کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ
کٹا ہوا دھنیا 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 6-7عدد
ادرک گارنش کے لئے
سبز دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب:
ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ ّکھانے کا تیل اور ادرک ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں مٹن اور تین کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں۔
پھر چولہا بند کردیں اور یخنی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل اور سبز مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کر لیں اور آدھی مرچیں نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر آ دھی مرچوں میں لہسن ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں مٹن، یخنی، نمک، ذیرہ، کالی مرچ، لیموں کا رس اورثابت دھنیا ڈال کر پانچ سے چھ منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔
پھر اس میں دہی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ پانی خشک پونے تک پکائیں۔
اب ادرک، دھنیے اور تلے ہوئے پیاز سے گارنش کریں۔
مزیدار سلیمانی کڑاہی تیار ہے۔