29/08/2024
غیر معیاری ٹیکس فائلنگ سے بچیں...
ٹیکس پروفائل ہمیشہ ماہر ٹیکس کنسلٹنٹ سے بنوائیں۔
ٹیکس پریکٹس کی تاریخ میں شاید ہی کسی ٹیکس کنسلٹنٹ نے اتنے لوگوں کو رجسٹر کیا ہو جتنا کہ پراپرٹی رجسٹریشن دفاتر نے لوگوں کو فائلر بنایا ہے۔
کسی ٹیکس کنسلٹنٹ کے لیے ایسے فائلر کی اگلے سال کی ریٹرن تیار کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے کیونکہ اس طرح کے فائلر کے اصل مالی معاملات کوپہلے سے فائل کی گئی ریٹرن کے ساتھ ملانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایسے فائلرز کا ٹیکس پروفائل پاسورڈ بھی عام طور پر ان کے پاس نہیں ہوتا اور پروفائل کی معلومات بھی غلط ہوتی ہیں تاکہ فائلر اپنا پاسورڈ حاصل نہ کر سکے۔ ایسے فائلرز کو پاسورڈ کی ریکوری پر بھی اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔
ٹیکس پروفائل کو معمولی چیز نہ سمجھیں کہ چاہیں جس سے مرضی بنوالیں یا خود ہی یوٹیوب دیکھ کر کر لیں۔ جب کوئی مسئلہ آتا ہے تو یہ کئی سال کی مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔