ShadiRishtaOnline

ShadiRishtaOnline Shadi Rishta Online | Marriage Bureau | Matrimonial Services

24/08/2024

اپنی زندگی میں موجود خوشی کے پل اپ دوسروں کو مت بتائیں جو خوشیاں اپ کے پاس ہیں ان سے لطف اندوز ہوں، جو خوشی اپ کو ملی ہے اسے اپنی ذات تک محدود رکھیں اور یہی اپ کی زندگی کو بہترین بنائے رکھے گی، اپ کی ذات کے بارے میں لوگوں کا تجسس برقرار رہنا چاہیے نہ کہ اپ کھلی کتاب بن کر ان کے لیے آسان ہو جائیں اور اپنی قدر کھو دیں ۔ محمد الطاف گوہر

21/08/2024

صبح بخیر! آپ پہ خوشبختی، سلامتی اور برکات ہوں، زندگی کے بہترین لمحات وہی ہیں جنہیں آپ خوشگوار بناتے ہیں، جیسے جنگلات کو کاٹ کر باغات میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور وہ لمحات جو آپ محفوظ کرتے ہیں، پھر جن سے آپ محظوظ ہوتے ہیں، یہ بیدار اور خوشگوار لمحات ہی زندگی کا اصل حاصل ہیں۔ جنکے بل پہ دل ہمیشہ خوشیوں سے سرشار رہتا ہے۔ محمد الطاف گوہر

03/08/2024

دن بخیر !

خوابوں کو زندہ رکھو مگر تلخ یادوں کو دفن کردو۔محمد الطاف گوھر

01/08/2024

ماہ اگست کے پہلے ہی روز لاہور میں ہر طرف جل تھل ہوگئی، ہر طرف پانی ہی پانی حالانکہ ابھی صرف بارش لی ابتدا ہے، نشیبی علاقوں، گلی محلوں، سڑکوں پہ حتی کہ گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے، ابھی تو دن کا آغاز ہے مگر بوندا باندی مسلسل جاری ہے۔ موسم کی پیشنگوئی کے مطابق یہ پورا ہفتہ نہ صرف مطلع ابرالود رہے گا بلکہ بارش بھی ہوگی۔ نکاسی کا انتظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے ورنہ حالات بد تر ہوسکتے ہیں۔ کاروبار زندگی تو معطل ہوچکا ہے البتہ زندگی کا سفر جاری رہنا چاہئے۔ نظام قدرت کے سامنے انسان فقط بے بس و عاجز ہے۔ رب کریم سب کو کسی بھی ناگہانی سے بچائے رکھے ۔ آمین ۔ محمد الطاف گوہر

31/07/2024

دن بخیر ! آپ پہ سلامتی، خوشبختی اور برکات ہوں۔ محمد الطاف گوھر

29/07/2024

خوشی کا احساس آپ کی زندگی میں ہر اچھی چیز کو جلدی لانے کا سبب بنتا ہے۔ نہ صرف خود خوش رہنا سکھیں بلکہ دوسروں کی خوشیوں میں روڑے اٹکانا بھی چھوڑ دیں ۔ محمد الطاف گوہر

28/07/2024

دن بخیر!
انسان عمر کے اعتبار سے نہیں بلکہ درد، ناکامی، رد، نقصان، بے عزتی اور دل ٹوٹنے سے پختہ ہوتا ہے۔ محمد الطاف گوہر

06/06/2024

دن بخیر !
ہر چیز کی اہمیت اسکی ضد کے باعث ہوتی ہے، ورنہ اہمیت کا لفظ بے معنی ہوکر رہ جاتاہے، دکھ کے بعد سکھ، دھوپ کو چھاؤں اور غم ہمیشہ خوشی کا متلاشی رہتا ہے، البتہ ان سب کیلئے اسباب و وسائل ہونے چاہیں، مگر ہر بار وسائل بھی موجود نہیں ہوتے، اور کئی بار تو زندگی کا سفر کسی بند گلی میں آکر رک جاتا ہے اور سوچ کسی گرداب میں الجھ جاتی ہے، اس بے سروسامانی کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، امیدیں دم توڑتی نظر آتی ہیں، ہر سو اندھیرا چھا جاتاہے، انسان سمجھتا ہے کہ ہر شے ختم ہوگئی ہے، شاید زندگی تمام ہونے کو ہے، روح کی ٹمٹماتی لو کو اپنا جسم بھی اجنبی لگنے لگتا ہے، گھٹن کے ایسے بادل چھا جاتے ہیں کہ پران بھی پرائے ہوتے نظر آتے ہیں، شاید سب کچھ ختم ہونے کوہے، اے میرے دوست کچھ بھی تو ختم نہیں ہوا، اندھیرا چھانے پہ ہر چیز صرف نظروں سے اوجھل تو ہوتی ہے مگر اسکا وجود قائم رہتا ہے، اور صرف اک روشنی کی کرن چاہئے جو ہر شے کو دوبارہ روشن کردے، وہ کرن تیری سوچ کی چمک ہے جسکی لو کو جاگ لگانے کو میرے یہ الفاظ ہی کافی ہیں، اندھیرا اجالا صرف نظروں کا دھوکا ہے،جب اسباب نہیں ہوتے تو پھر انعامات ہوتے ہیں جو وسائل کا احتیاج نہیں رکھتے، ہر کرب کو فقط دعا چاہئے، سفر زندگی کس ہر دروازہ بند ہوجائے مگر دعا کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور دینے والا بھی تو وھاب ہے ۔ (محمد الطاف گوھر)

25/04/2024

اسلام علیکم ! دن بخیر اپنے دکھ، تکلیفیں اور پریشانیاں ایک کاغذ پہ لکھو اور اس کو پھاڑ کے پھینک دو کیونکہ کسی کے پاس اپ کے انسو پوچھنے کے لیے وقت نہیں ہے ۔ نکل پڑو خوشیوں کی تلاش میں جو کہیں نہ کہیں تو آپکی منتظر ہیں۔ محمد الطاف گوھر

11/04/2024

آپکا خوش رہنا ہی آپکے حاسدین اور دشمنوں کیلئے سب سے بڑی سزا ہے اور چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے، نہ صرف خوش رہیں بلکہ چاہنے والوں کیلئے بھی خوشی کا باعث بنتے رہیں کہ زندگی کا رواں سفر محبت کی گھنگھور گھٹاؤں کے سایہ میں رہتا ہے، اور نفرت کی تپش سے بچائے رکھتا ہے ۔ محمد الطاف گوھر

10/04/2024

عید الفطر مبارک!

30/03/2024

دن بخیر! آپ پہ سلامتی اور خوشبختی ہو، لوگوں کے اطمینان کے معیار پہ زندگی گزارنے والا فرد خود کبھی خوش نہیں رہ سکتا، واہ واہ بھی وہی کرتے ہیں اور انگلیاں بھی وہی اٹھاتے ہیں، کیونکہ لوگ صرف تماشا دیکھتے ہیں، لوگوں کی ناقدری کی بھیڑ سے چند قدر دان ہیرے ، کچھ موتی اور چند کلیاں تلاش کرو اور انہیں دوستی کی لڑی میں پرو لو، پھر دیکھنا کہ زندگی کا سفر کیسا خوشگوار ہوجاتا ہے، معاملات زندگی کو اپنے دل کے اطمینان کے معیار پہ پرکھ رکھ کر چلاؤ اور نبھاؤ گے تو پھر کبھی نہ پچھتاؤ گے، اگر ممکن ہو تو اپنے ذھن کی کھڑکی کو کبھی کبھی میرے الفاظ کے گلستاں کی طرف بھی کھولتے رہنا ہمیشہ مہکتی اور ٹھنڈی ہوائیں آئئیں گی ۔ محمد الطاف گوھر

Address

Queen's Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 01:00 - 09:00
Tuesday 01:00 - 09:00
Wednesday 01:00 - 09:00
Thursday 01:00 - 09:00
Friday 01:00 - 09:00
Saturday 01:00 - 09:00
Sunday 01:00 - 09:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ShadiRishtaOnline posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share