The Designer Studio by Saadia Atif

The Designer Studio by Saadia Atif The Designer Studio by Saadia Atif is a business located in Lahore, Pakistan that offers women of today style, elegance and quality.

یہ واقعہ میں نے کسی کتاب میں نہیں پڑھا، بلکہ ایک بس اسٹاپ پر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ مغرب میں اسے...
26/01/2026

یہ واقعہ میں نے کسی کتاب میں نہیں پڑھا، بلکہ ایک بس اسٹاپ پر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ مغرب میں اسے اسٹوئسزم کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اسٹوئسزم یونانی فلسفہ ہے، جو یہ سکھاتا ہے کہ زندگی میں جو چیز تمہارے اختیار میں نہیں، اُس پر رونا فضول ہے، اور جو تمہارے اختیار میں ہے، اُس پر کام نہ کرنا جرم۔

خیر، پہلے کہانی سن لیں، فلسفے کو بعد میں کوسیں گے۔ بارشوں کا سیزن تھا اور اس دن بھی موسلا دھار بارش ہو رہی تھی۔ سڑک پر پانی، آسمان سے پانی، اور لوگوں کے چہروں پر سوال کہ یہ آفت کب تھمے گی؟ بس اسٹاپ پر جہاں سبھی بارش کو لے کر پریشان تھے وہاں ایک بندہ اتنی بارش سے بظاہر بے نیاز کھڑا تھا، ہاتھ میں ٹفن، پاؤں میں پلاسٹک کی چپل، اور سر پر… کچھ بھی نہیں۔ بارش اسے دھو رہی تھی جیسے کپڑے دھوتی ہے۔

قریب کھڑے ایک صاحب سے رہا نہ گیا، بولے۔۔۔ باؤ، بارش ہو رہی ہے، چھتری لے لیا کریں، بیمار ہو جائیں گے۔

باؤ نے بے نیازی سے نظریں اٹھائیں، مسکرایا اور بولا۔۔ بارش میرے اختیار میں نہیں، لیکن بھیگنا ہے۔۔ تو بھیگ لوں۔ بیمار ہونا ہوا تو دیکھ لیں گے۔

اسی بات پر ساتھ کھڑا ایک نوجوان جس کے ایک ہاتھ میں چھتری، کان میں ایئر پوڈ، دوسرے ہاتھ میں موبائل اور چہرے پر شرارت تھی، بولا بابے نو آخر آئ اے ہورے کیڑی سلاجیت کھادی اے، اور بڑبڑاتے ہوئے وہ چل پڑا۔ لیکن جلد بازی میں اچانک اس کی چھتری سٹاپ کے شیڈ میں اٹکی، اس کا بیلنس بگڑا، پاؤں پھسلا اور دھڑام سے پانی میں گرا۔ ایک ساتھ کئی ہاتھ آگے بڑھے، اسے اٹھایا۔ بابو جی اب ہنس رہے تھے۔ نوجوان جھنجھلا گیا۔

بابو نے کہا تمہارے اختیار میں چھتری تھی، مگر تم نے اسے سنبھالا نہیں اور اب تم بھی بھیگ گئے۔

اب ذرا رکیں۔ یہی وہ پوائنٹ ہے جہاں اسٹوئسزم چپکے سے داخل ہوتا ہے، بغیر جوتے اتارے۔ اسٹوئسزم کہتا ہے زندگی دو حصوں میں بٹی ہے۔

ایک وہ جو تم کنٹرول کر سکتے ہو۔
اور دوسری وہ جو تمہیں کنٹرول کرتی ہے۔

بارش، بیماری، موت، موسم، لوگ، ماضی، معیشت، دوسروں کی رائے یہ سب دوسرے خانے میں آتے ہیں۔

لیکن سوچ، ارادہ، فیصلہ، عمل، برداشت، ردِعمل، تیاری، نظم یہ سب پہلے خانے میں ہوتے ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہم الٹا کھیل کھیلتے ہیں۔ جو ہمارے بس میں نہیں، اُس پر واویلا کرتے ہیں اور جو ہمارے بس میں ہے، اُس سے غفلت برتنے میں ہوشیاری۔ لیکن یہاں ایک مسئلہ ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں ہر فلسفہ تھوڑا سا جھوٹ بولتا ہے۔

اسٹوئسزم بھی اکثر اُن لوگوں کو اچھا لگتا ہے جن کے پاس بیک اپ ہوتا ہے۔ جن کے پاس اگر آج بھیگ گئے تو کل سوکھنے کا انتظام موجود ہے۔ جن کی بیماری بھی “روٹین چیک اپ” کہلاتی ہے۔ جبکہ غریب آدمی اگر اسٹوئک ہو جائے تو اسے بے حس کہا جاتا ہے اور امیر اگر یہی کرے تو مچور کہلاتا ہے۔

اصل زندگی میں نہ کوئی مکمل اسٹوئک ہوتا ہے، نہ مکمل جذباتی۔ ہم سب تھوڑے تھوڑے کنفیوشس، تھوڑے تھوڑے تاؤ، اور باقی پورے پاکستانی ہوتے ہیں یعنی “دیکھیں گے” پر گزارا کرنے والے۔ سچ پوچھیں تو حقیقت بھی یہی ہے کہ نہ ہر بار بارش میں بھیگنا دانشمندی ہے، اور نہ ہر بار چھتری لے کر نکلنا ممکن۔ عقل مندی شاید یہ ہے کہ یہ پہچان لی جائے کہ کہاں تقدیر ہے اور کہاں اپنی سستی کو ہم فلسفہ بنا رہے ہیں۔

بندہ عموماً یہ نہیں پوچھتا کہ “میرے اختیار میں کیا ہے؟” وہ سیدھا یہ پوچھتا ہے “میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے؟” اور یہی سوال اسے زندگی بھر بس اسٹاپ پر کھڑا رکھتا ہے۔

بقول شاعر
متاعِ لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے
کہ خونِ دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

بات اتنی سی ہے، بارش کو گالی نہ دو
اپنی چھتری کو سنبھالو۔
Shahid Syed

Thank you Zeeshan Zia for this appreciation May Allah gives baraakah in your life Ameen
01/11/2025

Thank you Zeeshan Zia for this appreciation
May Allah gives baraakah in your life Ameen

11/10/2025

I'm delighted to be commemorating 7 years on Facebook! Your steadfast support has been the driving force behind my journey, and I'm grateful for the incredible community we've established together 🙏🤗🎉

گفتگو واٹس ایپ گروپ کا اعزاز  تحریر : کاشف شہزاد گفتگو گروپ کے تمام ممبران کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ اس گروپ میں ایسے...
17/06/2025

گفتگو واٹس ایپ گروپ کا اعزاز
تحریر : کاشف شہزاد
گفتگو گروپ کے تمام ممبران کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ اس گروپ میں ایسے ایسے ہیرے بیٹھے ہیں کہ آپ کی سوچ ہے . بس انہیں تھوڑی حوصلہ افزائی چاہئیے ، تھوڑی تعریف چاہئیے پھر دیکھیں وہ کیسے پھلتے پھولتے ہیں . مس عظمیٰ ملک جو پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں انکا تعلق سندھ سے ہے اور بہت ہی کمال لکھاری ہیں. انکی ایک کتاب پہلے ہی مارکیٹ میں آ چکی ہے . مس اریبہ فاطمہ جن کا تعلق پنجاب سے ہے ..وہ بھی بہت زبردست لکھاری ہیں . مس رابعہ نور جن کا تعلق بھی لاہور سے ہے اور وہ پروفیشنل گرافک ڈیزائنر ہیں اور مختلف کمپنیز کے ساتھ کام کر رہی ہیں . مسز سعدیہ کو لے لیجئے یہ بھی پچھلے سات سال سے اسی گروپ سے منسوب ہیں اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک بہت اچھی ڈریس ڈیزائنر ہیں اور کافی عرصے سے اپنی گھریلو ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کے پودے کو بھی پانی دے رہی ہیں . ابھی اور بھی بہت سے ممبر ہونگے جو اس گروپ میں موجود ہیں اور خاموشی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، حوصلہ لے رہے ہیں اور اپنی اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں . میں ان تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ سی سفر میں چل رہے ہیں جو میں نے آج سے سات سال پہلے شروع کیا تھا . جب میں نے میلز اور فی میلز کا علیحدہ علیحدہ گروپ بنایا جہاں پر لوگ آپس میں بھی مشور ہ کرتے ہیں اور مجھے بھی اس قابل سمجتھے ہیں کہ گروپ میں یا پھر ان باکس میں سوال بھیج دیتے ہیں . یوں سیکھنے کا یہ عمل جاری و ساری ہے .
مسز سعدیہ کی خوشی اسلئے مجھے زیادہ ہے کہ یہ بچپن سے اس شوق سے منسوب ہیں ، انکا سفر ہم سب سے پرانا ہے بس اسی سفر کے دوران انہیں مختلف شخصیات ملتی رہیں اور یہ آگے بڑھتی رہیں ، فیملی لائف ، بچے ، گھر ..ان سب کو مینیج کرتے کرتے ...اپنے شوق کو بھی ساتھ میں چلاتے چلاتے آج یہ اس جگہ پر ہیں جہاں ہر عورت کا خواب ہوتا ہے . انکی آواز میں حد درجہ اطمینان ...انکے لہجے میں بھلا کی متانت ...انکے انداز میں کمال کی عاجزی ...یہ سب بہت متاثر کن ہے . پھر جب آپ انکی سٹوری پڑھیں گے تو آپکو اور زیادہ لطف آئے گا ( https://youtu.be/HX_F1CDYUcI?si=RWTpZ3lpv--hFCJf) .آپ انکے درسسز اور حجاب کے ڈیزائن دیکھیں آپکو پتہ چلے گا کہ کوئی بندہ شوق اور محنت کو ملا لے تو اسکا نتیجہ کیا آتا ہے (https://www.facebook.com/share/16NqvCpBh4)...یہ سب چیزیں دیکھنے کے بعد آپکو اندازہ ہوگا کہ کوئی بھی انسان جو منظر عام پر آتا ہے وہ فورا نہیں آتا ..اسکے پیچھے اسکی ریاضت ہوتی ہے ..اسکا صبر ہوتا ہے ..اسکا سفر ہوتا ہے ...تب جا کر الله اسے وہ مقام عطا کرتا ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے . میری دعا ہے کہ الله انہیں مزید کامیابیاں دے . ان کی زندگی میں آسانیاں دے اور ان پر اپنا فضل کرے اور ہم سب پر اپنی رحمت نازل کرے . آمین

✨ Meet the inspiring Mrs. Saadia Atif, CEO of The Designer Studio by Saadia Atif! 🌟 In this exclusive interview, she shares her journey of creativity, leade...

11/06/2025
07/05/2025

143 Followers, 710 Following, 33 Posts

31/01/2025
Elegant and Beautiful
02/01/2025

Elegant and Beautiful

Alhamdolila, I extend my heartfelt thanks to Zeeshan Zia Raja for conferring this honor upon me and I appreciate it imme...
20/12/2024

Alhamdolila, I extend my heartfelt thanks to Zeeshan Zia Raja for conferring this honor upon me and I appreciate it immensely.

Hand Painted Duppatta  By Silk Artistry With Pure Tissue Silk Suit
20/12/2024

Hand Painted Duppatta By Silk Artistry
With Pure Tissue Silk Suit

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Designer Studio by Saadia Atif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Designer Studio by Saadia Atif:

Share