Sharp Color's Printers & Advertiser

Sharp Color's Printers & Advertiser Our Slogan is (we play with color's) so we are actually play with colors as as your demand

22/11/2023

مفت کھانا کھائیں

جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ کر خیال آتا ہے، ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا جس پر لکھا ہو:
مفت ویلڈنگ سیکھیں
مفت پلمبرنگ سیکھیں
مفت گاڑی مستری بنیں
مفت انجینئرنگ سیکھیں
مفت کمپیوٹر سیکھیں
مفت چائینی، کورین، جاپانی، انگلش لینگویج کورس کریں
مفت درزی بنیں وغیرہ وغیرہ۔

خیرات کرنے والے قوم کو نکما اور بھکاری بنا رہے ہیں۔

دو دیگوں پر جتنا خرچہ آتا ہے اتنے پیسوں میں ویلڈنگ کی مشین اور ضروری آلات آجاتے ہیں آپ تنخواہ پر ایک استاد رکھ لیں اور صرف ایک ہفتے کی ویلڈنگ لرننگ کلاس دیں اور آخر میں دس ہزار کی ایک ویلڈن مشین ہر سیکھنے والے کے حوالے کریں آئندہ کے لئے وہ خود کفیل ہو جائے گا۔ اور تاحیات عزت کی روزی روٹی کمائے گا۔

قوم کو بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں، یہ کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے، آپ سے ایک ضرورت مند نے سوال کیا تو آپ نے اسے کلہاڑا لے کر دیا اور فرمایا جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور بیچو۔

16/08/2022
09/05/2017
09/05/2017

🍁 چھـــــٹی صـــــفت ... بـــــخل و کنجـــــوسی

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿ قُل لَو أَنتُم تَملِكونَ خَزائِنَ رَ‌حمَةِ رَ‌بّى إِذًا لَأَمسَكتُم خَشيَةَ الإِنفاقِ ۚ وَكانَ الإِنسـٰنُ قَتورً‌ا ١٠٠ ﴾... سورة الاسراء📓

"آپ فرما دیں کہ اگر میرے ربّ کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہو جاؤ تو خرچ ہوجانے کے خوف سے اسے روک رکھو گے اور انسان بڑا کنجوس ہے"

📢 بیشک اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت اور اس کا بڑا فضل اور آسمان و زمین کی بادشاہت اور دولت کے خزانے اگر اس انسان کے ہاتھ میں آجائیں تب بھی وہ کنجوسی کرے گا۔ اسے خدشہ لاحق رہے گا کہ کہیں صرف نہ ہوجائیں۔ وہ ہوس کی وجہ سے انہیں دبا کر رکھے گا۔انسان کنجوس و بخیل ہے لیکن جس نے اپنے فضل کی سخاوت، ہمدردی اور خیرخواہی پر تربیت پائی ہو اور اس کی عادت بنائی ہو وہ بخل و کنجوسی جیسی عادات اور فضائل سے محفوظ رہتا ہے۔ سخاوت، حسن سلوک اور ہمدردی اللہ کی محبوب صفات ہیں اوریہ اسی کے اَوصاف ہیں۔ وہ اہل سخاوت کو دوست رکھتا اور بخل کو چھوڑ دینے کی دعوت دیتا ہے

اس کا ارشاد ہے:

﴿ الَّذينَ يَبخَلونَ وَيَأمُر‌ونَ النّاسَ بِالبُخلِ ۗ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الغَنِىُّ الحَميدُ ٢٤ ﴾... سورة الحديد 📓

"جو (خود بھی) بخل کرتے اور دوسروں کو (بھی) بخل کا حکم دیتے ہیں اور جوکوئی پیٹھ پھیرے گا تو بیشک اللہ بے نیاز اور حمد وثنا کا حقدار ہے"

📢 لہٰذا سخی اللہ کا اور لوگوں کا پیارا ہے اور بخیل اللہ کے نزدیک اور لوگوں کے نزدیک ناپسندیدہ شخص ہے۔

Address

2-Royal Park, Laxumy Chowk, Lahore-Pakistan
Lahore

Telephone

+923214554666

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharp Color's Printers & Advertiser posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sharp Color's Printers & Advertiser:

Share