28/07/2026
میلسی وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی خصوصی ہدایت اور ویژن کے مطابق محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ حکومت پنجاب کے زیر نگرانی کسان بھائیوں کی سہولت کیلئے تحصیل میلسی میں چوہدری محمد اِشفاق ڈائریکٹر المسلم زرعی سروسز کی زیرنگرانی المسلم زرعی سروسز فدہ چونگی میلسی پر کسان سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ محمد اورنگزیب خان کھچی کے نمائندہ عالمگیر خان کھچی نے کیا۔ کسان سہولت سنٹر پر کسان بھائیوں کو سستی زرعی ادویات ، کھاد اور بیج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت توسیع میلسی مہر محمد آصف عابد، ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محمد نوید انجم ، جنرل سیکریٹری اور مرکزی رہنما انجمنِ تاجران میلسی ملک کاشف ،ریجنل ہیڈ ٹارگٹ گروپ محمد اکمل سعید خان شیروانی ، چوہدری شفیق احمد ،راو محمد اسلام ، مہر گلزار احمد ، ملک امیر اور زینالعبیدین سمیت کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔