Sada Apna Punjab

Sada Apna Punjab Ranjha

انا للّہ وانا الیہ راجیعونمیرے تایا زاد بھائی محمد افضل رانجھاجنازہ 10:30am ٹھٹھہ عالیہ اس دارِ فانی کو چھوڑ کر اپنے خال...
16/10/2024

انا للّہ وانا الیہ راجیعون
میرے تایا زاد بھائی محمد افضل رانجھا
جنازہ 10:30am ٹھٹھہ عالیہ
اس دارِ فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اللہ کریم مرحوم کی کی مغفرت فرمائیں، اللّٰہ کریم آپکو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور جملہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں.
🤲آمین

21/07/2024

بند دوکان کہ تھڑے پہ بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ رہے تھے کہ ایک متجس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی-
ایک بوڑھے نے اپنی ہنسی پہ قابو پاتے ہوئے بتایا :
ہم نے ملک کہ مسائل حل کرنے کے لئے ایک شاندار منصوبہ ڈھونڈ لیا ہے-
اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائےاور ان کہ ساتھ ایک گدھا بھی جیل میں ڈالا جائے-
راہگیر نے دونوں کو حیرت سے دیکھا اور پوچھا
وہ تو ٹھیک ہے مگر ساتھ گدھے کو کیوں قید کیا جائے-
دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا-
دیکھا آگیا یقین تجھے میری بات پر میں نہیں کہتا کہ یہ قوم اپنے بارے میں کبھی پریشان نہی ہو گی، سب کو گدھے کی ہی فکر ہوگی ۔۔۔😊☺️

بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توّے کو چولہے کے پیچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں تو توّے کے نیچے والے کالے حصے پر تپش کی وجہ...
19/07/2024

بچپن میں جب امی جان روٹی پکا کر توّے کو چولہے کے پیچھے کھڑا کر کے رکھتی تھیں تو توّے کے نیچے والے کالے حصے پر تپش کی وجہ سے سرخ رنگ کے موتی تارے نمودار ہوتے جو قطار میں آگے کی جانب حرکت کرتے تھے
توے پر لگی کالک کو جلا کر سفیدچمکدار کر دیتے تھے۔۔۔۔۔۔
جن کو ہم بڑی غور سے دیکھتے تھے اکثر بچے روٹی کھاتے چھوڑ کر انکو دیکھتے رہتے۔۔۔۔پوچھا جاتا یہ کیاہےتو امی کہتی یہ میرے بچوں کی بارات جارہی ہے اکثرانہیں تاریاں دی جنج( ستاروں کی بارات) چڑھ رہی ہے .بھی کہتےہیں

وہ بھی کیا دور تھا ۔سب بہن بھائی چولہے کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔والدہ روٹیاں پکاتی جاتیں۔اور اگر کوئی روٹی پھول جاتی تو ضد کی جاتی کہ یہ روٹی میں نے کھانی ھے کیونکہ مجھے زیادہ بھوک لگی ہے ۔
آجکل کے ممی ڈیڈی بچوں کو کیا معلوم کہ وہ دور کیسا تھا۔اب تو اکثر بچے اس وقت تک کھانا ہی نہیں کھاتے جب تک سامنے میز نہ لگا ہو۔لیکن وہ لوگ جو میری طرح دیہاتی ہیں گاوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کا بچپن 2000 یا اس سے پہلے کے دور میں گزرا ۔انکو یہ باتیں اچھی طرح یاد ہوں گی۔

05/02/2024
عجیب   لوگ   تھے  وہ   تتلیاں   بناتے   تھےسمندروں   کے   لیے    مچھلیاں   بناتے   تھے مرے    قبیلے   میں   تعلیم   کا  ...
07/04/2021

عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے مچھلیاں بناتے تھے

مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے


وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اُس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے

فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے

ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے...

24/05/2016
بجلی کی چوری روکنے کے لئے واپڈا کا خودکار نظام۔ اس نظام کے تحت بجلی چور کو فوری سزا مل جاتی ہ
07/11/2015

بجلی کی چوری روکنے کے لئے واپڈا کا خودکار نظام۔ اس نظام کے تحت بجلی چور کو فوری سزا مل جاتی ہ

Address

Punjab
Mandi Bahauddin
40550

Telephone

+923337747597

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada Apna Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share