علوی زرعی ٹریڈرز تھانہ چوک میانہ گوندل

علوی زرعی ٹریڈرز تھانہ چوک میانہ گوندل ۔اپنی فصل کو ہمارے ساتھ پروان چڑھائے اور بہترین منافع ح

31/07/2025
22/06/2025
31/08/2023

🧄بسم اللہ الرحمن الرحیم🧄
🍊🥭🧅🧄سلطان & سنز انٹرپرائزز🧄🧅🥭🍊
🧄لہسن نارک جی ون🧄
کے پی کے اور پنجاب کے زراعت سے تعلق رکھنے والے تقریباً ہر شخص نے لہسن نارک جی ون کے بارے میں سنا ہوگا۔۔
گزشتہ دو تین سال اس لہسن نے کاشتکاروں کو جادوئی طریقے سے کروڑوں روپے کا منافع دیا۔۔
لیکن اس سال بہت سے لہسن نارک جی ون کے کاشتکار مشکلات سے دو چار ہوئے۔۔
کسی کو نقصان ہوا کسی کے پیسے بغیر منافع کے واپس آئے کچھ دوست مقروض ہوئے کچھ ابھی تک اپنا لہسن فروخت ہونے کے انتظار میں ہیں۔۔
ان سب مسائل کی وجہ یہ ہے کہ کسی فارمر نے بھی لہسن نارک جی ون کے مستقل استعمال کی طرف توجہ نہیں کی اور نہ ہی اسے لوکل منڈیوں اور دوسرے ممالک کی منڈیوں میں متعارف کرایا۔۔
لیکن کراچی فوڈ اینڈ ایگری نمائش جو کہ 10 اگست 2023 سے 12 اگست2023 تک رہی
اس نمائش میں لہسن نارک جی ون کے چار سے پانچ سٹالز مختلف فارمرز اور ایکسپورٹرز کی طرف سے لگائے گئے تھے۔۔
اس نمائش میں 50 سے زائد ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اور تقریباً تمام ممالک کے افراد نے جو اس نمائش میں آئے تھے انہوں نے لہسن کی اس ورائٹی کو بے تحاشہ پسند کیا اور اسے اپنے ملک امپورٹ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔۔
بہت سے ممالک نے اپنے آرڈرذ بھی نوٹ کروائے۔۔
اسکے علاوہ کراچی سبزی منڈی کے بہت سے آڑھتی بھی اس نمائش میں موجود تھے۔۔
جنہوں نے لہسن نارک جی ون کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا لہسن پاکستان میں موجود ہے تو ہم دوسرے ممالک سے لہسن کیوں امپورٹ کرتے ہیں۔۔؟
اگلے سال کے لیئے کراچی سبزی منڈی سے بھی بہت سے آڑھتی اس لہسن کی ورائٹی کو اپنی آڑھت کی زینت بنانے کے خواہشمند ہیں۔۔
ابھی ہمارے پاس اتنی مقدار میں لہسن نارک جی ون موجود ہی نہیں کہ ہم کراچی منڈی کو مسلسل ایک ماہ بھی بطور راشن فراہم کر سکیں یا دوسرے ممالک کے کسی ایک امپورٹر کو بھی مسلسل 3 ماہ تک لہسن فراہم کر سکیں۔۔
اب الحمدللہ آنے والے سالوں کے لیئے لہسن نارک جی ون کی فروخت کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گیا ہے کیونکہ لوکل منڈیاں اور ایکسپورٹر اگلے سال سے لہسن نارک جی ون کو مستقل طور پر لینے کے لیئے تیار ہیں۔۔
تو ان تمام دوستوں سے گزارش ہے جو فروخت نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں بے فکر ہو کر لہسن جی ون کاشت کریں۔۔
الحمدللہ یہ لہسن کی وہ ورائٹی ہے جسکی پیداوار اور شیلف لائف کا مقابلہ دنیا کی کوئی لہسن کی ورائٹی نہیں کر سکتی۔۔
تو
لہسن نارک جی ون لگائیں
خود کو اور اپنے ملک کو خوشحال بنائیں🧄🧄🧄

Black rice کالی مونجی ہمارا پاس موجود ہے کسی کو چائیں تو رابطہ کریں
14/07/2023

Black rice کالی مونجی ہمارا پاس موجود ہے کسی کو چائیں تو رابطہ کریں

ابن الوقت
07/03/2023

ابن الوقت

10/01/2023

ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئی، تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی۔ پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئی، گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا، دوسری طرف شیر تھا۔ ہرن کو الجھن ہوئی کہ اس پھیلتی ہوئی آگ میں جل کر مرنا ہو گا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہو گی، یا شکاری مار دے گا ، یا پھر شیر اپنے بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا۔ ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئی راہ نہیں، اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا وہ کرنے کا فیصلہ کیا، یعنی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر اہسا ہوا کہ شکاری نے نشانہ لگایا تو اسمان پر بجلی چمکی، اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا، زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئی۔ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۔

زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں، باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں۔ جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ وہی آپ کی حفاظت کرے گا ان شاء اللّه۔

اللّه پاک ہماری ہر قسم کی مشکل، پریشانی کو آسان کرے، ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہر حال میں ہماری مدد کرے ہمیشہ اور جب کوئی راستہ نہیں نظر آ رہا ہو ہمیں اس وقت بھی آمین۔

ہمارے پاس g1 لہسن کا بہترین بیج دستیاب ہے اگر کسی کو چائیے تو رابطہ کیا جا سکتا ہے
18/07/2022

ہمارے پاس g1 لہسن کا بہترین بیج دستیاب ہے اگر کسی کو چائیے تو رابطہ کیا جا سکتا ہے

28/06/2022

نارک جی ون لہسن (NARC G1 Garlic) حکومت پاکستان کی منظور شدہ ورائٹی ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ پرافٹ دینے والی فصل ہے۔ نارک جی ون گارلک کو کاشت کرنے یا اس کے بیج کے حصول کے لیے مکمل اعتماد کے ساتھ ہمارے ساتھ دابطہ کر یں۔ ہمارا ادارہ اپنے کسٹمرز کی رہنمائی اور خدمت کے لیے ہر دم مصروف عمل ہے۔

ماشاء االلہ فصل کے ٹینڈا بہترین ہے
21/06/2022

ماشاء االلہ فصل کے ٹینڈا بہترین ہے

علوی زرعی ٹریڈرز کی جانب سے منڈی بہاوالدین میں کپاس کی کامیاب فصل کا تجربہ کیا گیا ۔جس کا بہت ہی بہترین رزلٹ سامنے آیا ۔
21/06/2022

علوی زرعی ٹریڈرز کی جانب سے منڈی بہاوالدین میں کپاس کی کامیاب فصل کا تجربہ کیا گیا ۔جس کا بہت ہی بہترین رزلٹ سامنے آیا ۔

09/06/2022

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ #عثمانی دور میں مسجد #نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق سے منور کریں۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،

سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے.
خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی
دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،

یہ سارا سامان کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،

#نبیﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران #باوضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام #پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی

NARC G1 GARLIC 🧄علوی ٹریڈرز کی جانب سے NARC G1 GARLIC 🧄 کی بہت ھی بہترین منافع بخش فصل کاشت کی گئی ۔
27/05/2022

NARC G1 GARLIC 🧄
علوی ٹریڈرز کی جانب سے NARC G1 GARLIC 🧄 کی بہت ھی بہترین منافع بخش فصل کاشت کی گئی ۔

Address

Miana Gondal Thana Chowk
Mandi Bahauddin
0546

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علوی زرعی ٹریڈرز تھانہ چوک میانہ گوندل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to علوی زرعی ٹریڈرز تھانہ چوک میانہ گوندل:

Share