07/09/2024
*
*خدمت خلق ایمان کا تقاضا*
علامہ ہشام الہی ظہیر کی زیر قیادت*
جمعیت اہلحدیث تحصیل بوریوالا کے مرکزی دفتر زیر نگرانی چیئرمین جمعیت اہلحدیث اور ناظم جمیعت اہلحدیث نے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹر منیب ممتاز نے مریضوں کا فری معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات فراہم کی گئی جمعیت اہلحدیث کے فری میڈیکل کیمپ سے تقریباً 150 مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ فری ادویات مہیا کی گئی معززین علاقہ نے جمعیت اہلحدیث کے چیئرمین حافظ خرم شہزاد اور ناظم جمیعت اہلحدیث رانا غلام مصطفیٰ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس نیک عمل پر خوب داد و تحسین پیش کیا فری میڈیکل کیمپ میں تحصیل ہسپتال بورے والا کے میڈیکل سپریڈنٹ محمد عمران بھٹی اور ڈاکٹر محمد شفیق نے بطور مہمان خاص شرکت کی جبکہ ڈائریکٹرزلائف ڈائیگناسٹک سنٹر عدنان شفیق بھٹی ،ڈاکٹر غلام رسول نے مہمانان اعزاز کے طور پر کیمپ میں شرکت کی اور جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران کو لائف لیب کی جانب سے اس نیک عمل میں لائف ڈائگیناسٹک سنٹر کی جانب سے آئندہ کے کیمپ اپنی پیشہ ورانہ سروسز مہیا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا میڈیکل کیمپ میں دیگر مہمانان گرامی میں سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں محمد شہباز ،میاں محمد ممتاز ،معروف سماجی و کاروباری شخصیت احسان علی رضا عرف شانی بھٹی،سید ساجد حسین نقوی ،قاری شاہد لطیف قاری عمران بشیر ضیا مولانا قاسم بھامبڑوی محمد امین باجوا محمد راشد بھٹی مرزا محمد زبیر شیخ محمد حذیفہ وقاص بھٹی و دیگر معززین علاقہ بھی شریک تھے