Aasan wazaif

Aasan wazaif healing and services with my knowledge

14/01/2022

من پسند سوال من پسند جواب

مجھ سے اکثر لوگ فون پر رابطہ کرتے ہیں اور زیادہ تر حساب کروانے والے ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم انکی مرضی کا جواب دیں اگر جواب حقیقت میں دیں تو صلواتیں بھی سننی پڑتی ہیں زیادہ تر لوگ جادو جنات بندش کا پوچھتے ہیں اور انکو یقین ہوتا ہے کہ ہم بندش کا شکار ہیں مگر اصل جادو بندش کا کیس تو شاید ہی ملتا ہے اکثر لوگ وقت کی گردش کے مارے ہوتے ہیں یا غلط فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہوے ہوتے ہیں دیکھیں جناب اپ نے اگر جانا لاہور ہے مگر اگر کراچی کی گاڑی میں بیٹھ کر سفر کریں گے تو اپنی منزل پر کیسے پہنچ سکیں گے جب یہ بات انکو بتاتے ہیں تو انکو یقن نہیں آتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ بس ہم ترقی نہیں کر پا رہے تو ہم پر کسی نے بندش کر دی ہے اور عامل کے پاس جادو کی چھڑی ہے وہ ہماری بندش ختم کر دے گا مگر آپ کو ہمارے عاملین کا پتہ ہے وہ ایسے شکار کی تلاش میں ہوتے ہیں انکا تو موقولہ یہ ہے کہ آپ کا بندہ مرے نہ مرے ہمارے پانچ کھرے اور ایسے سب کیس فری میں ہی سب کچھ پوچھنا چاہتے ہیں اگر فری نہ بتایا جاے تو ایسے واسطے اور باتیں کرتیں ہیں کہ آپ کو کیا بتایں اور اگر فری بتا دیا جاے تو اس کی مثال آپ کو دیتا ہوں 1 کال کل آیی کہ مجھ پر جادو ہے چیک کر دیں اس کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو پارہی ہے اس کو چیک کیا تو وہ وقت کی گردش کا شکار تھے ان کو بتایا صبر کریں اللہ کرم کر دے گا مگر وہ بضد تھے میری دوسری شادی نہ ہونے کی وجہ جادو ہے خیر ان سے تفصیل ڈیٹیل لی تو پتہ چلا کہ انکی پہلی شادی 1 سال رہی انکے والدین بیمار ہیں اور آپس میں جھگڑا کرتے رہتے ہیں انکی بیوی انکی خدمت نہیں کرنا چاہتی تھی تو طلاق ہو گیی اب جو لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں تو انکے گھر کا ماحول اور اور آنے والے کی ذمہ داریاں دیکھ کر رشتہ سے انکاری ہو جاتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کویی آنکھوں دیکھی مکھی نہیں نگلتا ہے اس میں جادو کہاں سے آگیا آپ ہی مجھے بتاییں اور کچھ نمونے بھی رابطہ کرتے ہیں کہ آج 1 بندے نے میسج کیا کہ میری اولاد کب ہو گی اس سے ڈیٹیل لی اور اس سے پوچھا کہ شادی کو کتنا عرصہ ہو گیا ہے تو موصوف کہنے لگے کہ ابھی شادی تو ہویی نہیں ہے اس کو بتایا کہ پہلے شادی تو کرو تب پوچھنا تو موصوف اس پر برا بنا گے اور کہتے ہیں کہ آپ میرا مزاق اڑا رہے ہو 1 بندے کی کال آیی کہتا ہے کہ مجھے بہت سی بیماریاں ہیں جن کا علاج نہیں ہو رہا سب رپورٹس کلیر ہیں ان سے ڈیٹیل لی تو موصوف 20 سال کے نوجوان ہیں اور بری عدات کی وجہ سے کچھی جنسی مساییل کا شکار ہیں اور یہ اب کسی کو بتا بھی نہیں پا رہے ہیں ان کو کسی اچھے معالج سے رابطہ کرنے کا کہا 1 بہن نے کال کی کہتی ہیں کہ میں پچھلے 10 سال سے بیمار ہوں مجھے شک ہے کہ مجھ پر جادو ہے خیر انکی ڈیٹیل لی تو انکو معدہ کا مسلہ نکلا اور ساتھ میں انکے حرام مغز میں پرابلم تھا جو انکو بتا دیا اور انہوں نے تسلیم کیا کہ آپ کی بات درست ہے خیر یہ باتیں کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں 1 پروفیشنل آسٹرالوجر ہوں اور اپنے کام کی فیس لیتا ہوں اور ہماری کوشش ہوتی ہہ کہ اگلے بندے کو درست گایڈ کیا جاے نہ کہ آپ کی مرضی کا جواب دیا جاے ہر کام میں خرابی کی وجہ صرف جادو نہیں ہوتا ہے اکثر لوگ نفسیاتی مریض ہوتے ہیں کچھ کو معدے کے مساییل ہوتے ہیں اور کچھ وقت کی گردش یا اپنے کسی غلط فیصلے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ہمیں سب سے پہلے اس وجہ کو تلاش کرنا چاہیے پھر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور میرے پاس کویی جادو یا کویی غیب کا علم نہیں ہے صرف حساب کتا ب کا علم ہے جس کیلیے مجھے کچھ معلومات درکار ہوتی ہیں وہ یہ ہیں تاریخ پیدایش وقت پیدایںش اور شہر پیدایش اگر یہ معلومات نہ ہو تو اپنا سوال اور 1 سے لیکے 108 تک 1 عدد بتا کر جواب مل سکتا ہے اور میں اپنے کام کی فیس لیتا ہوں ہوں اور فری جب فری کی پوسٹ لگاتا ہوں تو تب ہی فری بتاتا ہوں اگر آپ کو میری کویی بات بری لگے تو میں آپ سے ایڈوانس میں ہی معزرت خواہ ہوں اللہ حافظ

13/01/2022

لوح خاتمہ نظر بد
نظر بد کی علامات ،سبب اور نظر بد کا علاج

قدیم روایات سے پتہ چلتا ہے کہ ہزاروں سالوں سے انسانی آنکھ کو جسم کا سب سے طاقتور اور اثرانداز ہونے والا جزو مانا جاتا رہاہے۔ دینا کے ہر معاشرہ میں ہمیں آنکھوں پر لکھی گئی شاعری کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ملتا ہے۔ کہیں آنکھوں کی خوبصورتی کا ذکر ہے تو کہیں کسی کی مست اور قاتل نگاہوں کے فسانے درج ملتے ہیں۔ اسی طرح جب ہم فن مصوری اور تصاویر کو لیتے ہیں تو یہاں بھی انسانی آنکھ مرکزی مقام رکھتی ہے۔ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ایسےحفاظتی نظام بنائے گئے ہیں جن کا انحصار انسانی آنکھ پر ہے۔
اسی طرح تقریبا دنیا کے ہر مذہب میں انسانی آنکھ کے دوسرے افراد پر پڑنے والے اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ دنیا میں جس آنکھ کو سب سے زیادہ شہرت ملی اس کا تعلق مصر سے ہے اور اس آنکھ کو دنیا بھر میں ‘ آئی آف ھورس ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مصری روایات کی مطابق ھورس کی آنکھ انسانی قوت اور ترقی کی علامت ہے اور انسان کے علاوہ دنیا میں کوئی اور ایسی مخلوق نہیں جس کی آنکھ میں یہ اثر ہو۔ یہودیت سےعیسائیت اور اسلام تک اور پھر ہندو مذہب سے افریقی قبائل تک، قدیم تہذیبوں سے جدید دنیا تک ہمیں ہر جگہ انسانی آنکھ کے اثرات کی ان گنت داستانیں ملتی ہیں۔ انسانی آنکھ طاقتور ترین قوت کا مرکز ہے۔ قوت دو طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تعمیری اور تخریبی دونوں کاموں میں قوت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے واضح مثال ایٹم ہے جس سےہم بجلی پیدا کر کے اندھیروں میں روشنی بکھیر سکتے ہیں اور دوسری طرف اسی ایٹم سے بم بنا کر نسل انسانی کو مٹا سکتے ہیں۔
انسانی تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات ملتے ہیں جن میں انسان آنکھ کی تخریبی یا منفی اثرات کا ذکر ملتا ہے۔ یہ واقعات کچھ داستانوں اور کچھ حقائق پر مبنی ہیں۔ انسانی آنکھ سے خارج ہونے والی منفی قوت یا منفی شعاعوں میں یہ اثر ہے کہ وہ کسی کی زندگی میں بہت مشکلات لانے کا سبب بنتی ہیں۔ انسانی آنکھ سے جب منفی قوت خارج ہوتی ہے تو اسے عام اصطلاح میں ‘ نظر بد ‘ کہا جاتا ہے۔ نظر بد کی وجہ سے کوئی بھی انسان بیمار پڑ سکتا ہے اور ایک خوش قمست ترین انسان دنیا کے بدقسمت انسانوں میں شامل ہو جاتا ہے۔
نظر بد کی عمومی وجہ حسد ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں نظر بد کو عین الحسود بھی کہا جاتا ہے۔ حسد ایک ایسی منفی قوت ہے کہ جو دوسرے کی زندگی تک کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ نظر بد ایسی منفی شعاعیں خارج کرتی ہے جس سے متاثر ہونے والے انسان کے ارد گرد ہر وقت ایک منفی قوت کا دائرہ بن جاتا ہے۔ نظر بد لگانے والا دوسروں کے متعلق بری سوچ رکھتا ہے۔ ایسے شخص کی آنکھ دوسرے کو روحانی اور جسمانی نقصان پہچانے کا باعث بنتی ہے۔ نظر بد کی وجہ سے ایک خوش حال اور کامیاب انسان کی زندگی بدقسمتی، صحت کے مسائل اور شدید بیماری کا شکار ہو جاتی ہے۔ کامیابی سے چلتا کاروبار یک دم خسارہ میں چلا جاتا ہے اور آخر اسے بند کرنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایک امیر آدمی مختصر عرصہ میں غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ لاتعداد ایسے افراد بھی ہیں کہ لاکھ کوشش کے باوجود وہ اولاد کی نعمت سے محروم رہتے ہیں جبکہ طبی طور پر وہ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اولاد سے محرومی کی ایک بڑی وجہ ایسے جوڑے کا نظر بد کا شکار ہونا بھی ہے۔ اسی طرح وہ افراد جن کی مناسب عمر میں شادی نہیں ہوپاتی اور رشتوں کے انتظار میں عمر گذرتی جاتی ہے اس کی ایک اہم وجہ اس لڑکی یا لڑکے پر نظر بد کا اثر بھی ہوتا ہے۔
اسلامی میں قرآن کریم کے بعد سب سے اہم کتاب صحیح بخاری میں ہمیں نظر بد سے متعلق بہت ساری احادیث ملتی ہیں ہم یہاں اختصار سے کام لیتے ہوئے چند احادیث آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ صحیح بخاری کی جلد 7 میں ام المومنین بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نظر بد کے اثرات کے خاتمہ کے لیے بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معوذتین پڑھنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح صحیح بخاری میں ہمیں ام المومینن بی بی ام سلمی رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ملتی ہے کہ ایک لڑکی کے چہرے پر کالے نشان تھے جب بنی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دیکھا تو ارشاد فرمایا کہ یہ نظر بد کا شکار ہے اس پر دم کروا دو تاکہ اس سے نظر بد کے اثرات ختم ہو جائیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح بخاری میں روایت ہے کہ نظر بد حقیقت ہے۔
حافظ ابن کثیر سورہ یوسف کی آیات 67-68 کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کہا تھا کے شہر میں اس کے مختلف دروازوں سے داخل ہونا۔ ابن کثیر نے مختلف صحابہ کرام(رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت یعقوب نے ایسا اس لیے کیا کہ ان کو خدشہ تھا کہ ان کے بیٹوں کو نظر بد نہ لگے۔ ابن کثیر اپنی کتاب تفسیر ابن کثیر کی جلد 6 میں لکھتے ہیں کہ سورہ القمر کی آیت 51 نظر بد سے متعلق ہے۔
نظر بد کا شکار انسان منفی شعاعوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس کی زندگی میں تاریکی کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ اس کا آغاز چھوٹے چھوٹے مسائل سے ہوتا ہے جن میں چابیوں، پرس، سردرد نظام ہاضمہ کی خرابی، اہم کاغذات کا گم ہو جانا سے ہوتا ہے اور پھر اس میں سختی پیدا ہو جاتی ہے زندگی میں ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس سے انسان خود کو بدقسمت انسان سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید بیماری میں مبتلا ہونا، ملازمت کا ختم ہونا، کاروبار کا بند ہونا اور حادثات نظر بد کی شدت کی علامات ہیں۔
ہر مذہب اور معاشرہ میں نظر بد سے بچاؤ کے لیے بہت سارے اعمال اور دعائیں بیان کی گئی ہیں۔ اسلام میں بہت ساری احادیث جن میں نظر بد کے اثرات سے خاتمہ کے لیے مختلف دعاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہم اپنے قارئین کے لیے چند احادیث پیش کر رہے ہیں۔
۱
معوذتین کا پڑھنا
قل اعوذب الناس اور قل اعوذ برب الناس 11 مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا۔
۲
ابن عساکر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ کر خود کو، اپنی اولاد کو اور بیویوں کو اس کی پناہ میں دو اور اس جیسی کوئی اور پناہ کی دعا نہیں
اللھم ذا السطان العظیم والمن القدیم ذا الوجہ الکریم ولی الکلمات التامات والدعوات المستجابات عاف الحسن والحسین من انفس الجن واعین الانس
لفظ عاف کے الحسن والحسینؑ درج ہے ، یہاں مریض کا نام لیں جو نظر بد کا شکار ہے اور پھر اس پر دم کر دیں۔
۳
یہ دعا صحیح بخاری کی جلد 4 میں درج ہے کہ نظر بد سے تحفظ عطا کرتی ہے
اعوذ بکلمات اللہ التامة من کل شیطان و ھامة و من کل عین لامة
اسی طرح علمائے روحانیت نے بھی نظر بد سے بچاؤ کے بہت تیز اثر اور بہترین اعمال پیش کیے ہیں۔ ہمیںآج ایک بہت ہی نایاب لوح پیش کر رہا ہیں۔ اس لوح سے بہتر شاید ہی کوئی اور روحانی عمل ہو جو نظر بد کو دور کرنے میں اتنا کامیاب اور پراثر ہو۔ یہ لوح نظر بد کے تمام اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔ اس کو پاس رکھنے سے انسان مستقل طور پر نظر بد سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس لوح کی بدولت انسان خود کو اپنے مقاصد اور خوابوں کی تکمیل پاتے دیکھتا ہے۔ انسان کی زندگی سے ہر طرح کی منفی اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پھر اس انسان اور کامیابی کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوتی۔ یہ لوح نظر بد کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام بندشوں کو توڑ دیتی ہے۔ یہ لوح ا انسان کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے جس سے کوئی بھی آپ کو نظر بد نہیں لگا سکتا اور آپ اپنی زندگی میں کامیابی اور مقاصد کی تکمیل کر پاتے ہیں۔ وہ لوح یہ ہے

10/12/2021

2022 کیسا رہے گا
ایک دفعہ پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوے پھر آپ کے سامنے حاضر ہوں 2022 کیسا رہے گا ستاروں کی روشنی میں اگر آپ کا فیڈ بیک ملا تو یہ سلسلہ جاری رہے گا
برج حمل
وہ لوگ جنکی تاریخ پیدایش 20 مارچ سے 21 اپریل ہے یا جنکے نام کا پہلا حرف ا۔ل۔ع۔ی ہے انکا برج حمل ہے
حمل والے جلد باز غصیلے اور دلیر ہوتے ہیں حمل افراد کے لیے سال 2022 تعاون اور وابستگیوں سے متعلق ہوگا۔ کنوارے لوگ محبت کی شراکت میں شامل ہوں گے۔ مشترکہ کاروباری منصوبے کامیاب ہوں گے۔ نئے خیالات پیدا ہوں گے، اور آپ نئی سرمایہ کاری کے عمل میں مصروف ہوں گے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی اور دولت کا ذخیرہ نظر آئے گا۔ آپ اپنی فٹنس اور خوراک کے معمولات سے لاپرواہ رہیں گے۔ آرام کرنا اور نئے شوق یا ورزش کے ساتھ باہر آنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس سال کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو جارحانہ رویہ نہ اپنایں ۔ دوسروں کی باتیں سنیں اور انہیں ساتھ لے کر چلیں۔
پچھلے کچھ سالوں سے آپ کے معاملات میں آسانیاں پیدا ہویی ہیں یہ رجحان اس سال بھی جاری رہے گا مشتری 10 میی تک آپ کے 12 گھر میں ہو گا تو آپ تنہایی پسند ہونا پسند کریں گے جاہ طلبی اور دنیاوی کاموں میں کامیابی ملے گی گھر جاییداد اور معاملات محبت کیلیے یہ سال آپ کو خوشیاں دے گا جن لوگوں نے ماضی میں آپ کی مدد کی ہے وہ اب بھی جس قابل ہوں گے آپ کی مدد کریں گے ماضی میں آپ نے جو کام کیے ہیں اب ان کا اجر ملے گا میی تک ان لوگوں کو بہت فایدہ ہو گا جو طب کے شعبے سے منسلک ہیں یا خیراتی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اس سال کیی نیے دوست بھی آپ کی زندگی میں شامل ہوں گے آپ کے مساییل اس عرصہ میں خود بخود حل ہونا شروع ہو جاییں گے 11 میی تا 29 جولایی مشتری آپ کے طالع میں سیدھا ہو گا تو یہ آپ کیلیے اس سال کا خوبصورت ترین وقت ہو گا تو آپ کو سیر و تفریح کے مواقع ملیں گے اور غیر ملکی سفر بھی ممکن ہے اگر کویی نیا کام یا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں تو یہ اس کیلیے بہت بہترین وقت ہو گا طالب علموں کیلیے یہ سال بہت سی کامیابیاں لے کر آے گا پیسہ کمانے کیلیے یہ خوش قسمت سال ہے مگر آپ کو اپنے اخراجات میں توازن لانا ہو گا ورنہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں بچ سکے گا کیریر کے حوالے سے پچھلے کچھ سالوں سے آُپ خاصے پریشان رہے ہیں مگر اس سال ان معاملات میں بہتری آے گی آپ نے اپنے حصے کی مشقت پچھلے سالوں میں اٹھا لی ہے اب اس سال اپنی محنت کا پھل کھانے کا موسم آیا ہے آپ کے سماجی تعلقات اب آپ کے بہت کام آییں گے آپ تجربات کرنا پسند کرتے ہیں اس سال آپ کے تجربات آپ کیلیے فایدہ مند ثابت ہوں گے اس سال خاندانی امور میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے آپ اپنے گھر اور کیریر کے درمیان توازن پیدا کر سکیں گے 16 میی تا 8 نومبر کا عرصہ خاندان کے حوالے سے آُ پ کو پریشان کر سکتا ہے ان دنوں گھر میں تعمیر و مرمت کی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے صحت اس سال مجموعی طور پر اچھی رہے گی مگر کچھ اوقات ایسے ہوں گے جن دنوں آپ کو محتاط رہنا ہو گا وہ اوقات 14 جنوری تا 3 فروری ،10 میی تا 2 جون اور 10 ستمبر تا یکم اکتوبر کے درمیاں آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہو گا
زھرہ 6 مارچ کو
برج دلو میں داخل ہوگا۔ یہ آپ کے رومانوی تعلقات کے اندر اور باہر، آپ کی مواصلات کی مہارت کو بہتر بنانے میں
مدد کرے گا۔ اس سے آپ کے تعلقات کو مزید پرجوش بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تاہم، یہ جذبہ ختم ہوسکتا ہے جب زہرہ 28 مئی کو ثور میں داخل ہوگی۔
اگر آپ اپنے رومانوی تعلقات میں اگلا قدم تجویز کرنے یا اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو بہتر ہے کہ 29 ستمبر سے 22 اکتوبر کے درمیان جب زہرہ برج میزان میں ہو۔ تو اس وقت کریں اگرچہ آپ کی کوششیں سال کے دوسرے اوقات میں کامیاب ہوسکتی ہیں، لیکن اس وقت ان کے کامیاب ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ اور اگر شادی یا بچہ چسہتے ہین تو ان دنوں کوشش کریں آپ کو کامیابی ملے گی
اگر آپ اپنے معملات میں کامیابی اور ترقی چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے ذاتی ستارے مریخ کی لوح بنوا کر آپنے پاس رکھنی چاہیے اس کو پاس رکھنے سے آپ کو ہر معاملہ میں فتح اور کامیابی نصیب ہو گی اور زندگی سے مشکلات کا خاتمہ ہو گا
برج حمل والوں کیلے عمومی طور پر 900 گرام گوشت کا صدقہ ہفتہ کے دن کرنا رد بلاء ثابت ہوتا ہے یہ عمومہ صدقہ ہے مگر اگر یہ صحت کے مسائیل سے دوچار ہیں تو 500گرام دالمونگ ثابت کا صدقہ بروز بدھ کرنا مفید ہو سکتا ہے ایسے اور خاص صدقات جاننے کیلے آپ کے زایچہ کی تحقیق کرنا پڑے گی اور یہ کام مفت میں ممکن نہیں ہو گا اس کی فیس ادا کر کہ اپنا مکمل زایچہ بنوانا پڑے گا جس کے آپ کو بہت سے فواید حاصل ہوں گے

20/11/2021

خوشبو
بخور لوبان
جیسا کہ پچھلی پوسٹ میں ہم نے خوشبو کا زکر کیا تھا اور عطر تسخیر دولت کا زکر کیا تھا آج اس سلسلے کی 1 اور پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں وہ ہے بخور لوبان سب سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں بخور کس کو کہتے ہیں
بخور
بخور سے مراد دھونی والی خوشبو ہے۔ بخورات کا استعمال روحانی علاج اور چلہ کشی میں بہت اہم ہے۔ یہ ایک مہنگا کام ہے جس کی وجہ سے اب چلہ کشی میں بخورات کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے، جس کا نقصان یہ ہوا کہ کامیابی کم ہوتی ہے یا دیر بعد ہوتی ہے۔ نورانی اعمال کی چلہ کشی میں بخور بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسی طرح روحانی علاج میں بخور کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ خاص کر جادو اور جنات کے ہر قسم کے اثرات جگہ سے نکالنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اگربتیوں کے مقابلے میں بخور سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور جلد ہوتا ہے۔ لہٰذا جو لوگ خرچہ کر سکتے ہیں، ان کو چاہیے کہ اگربتیوں کی بجائے بخور کا استعمال کریں کام بھی
جلدی ہو گا اور دیرپا ہو گا
بخورات بہت سی قسم کے ہوتے ہیں آج ہم جس بخور کا زکر کریں گے وہ ہے لوبان
لوبان
یہ 1 درخت کی گوند ہے جو کہ خوشبو دار ہوتی ہے یہ گوند دار درخت اومان یمن صومالیہ میں ہوتے ہیں اور انکی گوند کی بہت سی کوالٹیاں ہیں جن ک زکر میں نے پچھلی قسط میں کیا تھا اور بہت قیمتی بھی ہوتی ہے جو سب سے اعلی کوالٹی ہے جس کی میں نے ویڈیو لگایی تھی اس کا ریٹ 1 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تولہ ہے اس کے علاوہ بھی اس کی قسمیں ہیں نر لوبان کوڑیا لوبان اب ہم اس کے فواید پر آتے ہیں
لوبان کے کیا فائدے ہیں؟ لوبان کا بخور گھر کو تروتازہ کرنے اور اسے ایک خوشبودار اور خوبصورت مہک دینے کا کام کرتا ہے، اور اس کے علاوہ ان ناپسندیدہ بدبو سے بھی چھٹکارا پاتا ہے جو بیت الخلاء اور کھانا پکانے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ یہ ڈپریشن اور دماغی بیماری میں مبتلا شخص کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ لوبان کی بخور خوشبودار خوشبو کے ساتھ دھواں پیدا کرتی ہے جو اعصاب کو پرسکون اور سکون بخشتی ہے۔ لوبان کے بیجوں میں غیر مستحکم اور تیزی سے پھیلنے والے مادوں کا ایک گروپ ہوتا ہے، جو انہیں سانس لینے میں مدد دیتا ہے اور اس طرح کینسر کے خلیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے، خاص طور پر منہ، چھاتی، دماغ اور پیٹ کے کینسر کو۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتا ہے، کیونکہ اس کا دھواں خون کے خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو کمزور کرنے والے کسی بھی جراثیم اور جرثومے کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ سینے کی ان پرانی بیماریوں کا علاج کرتا ہے جو گردو غبار، سینے کی الرجی، دمہ اور نزلہ زکام کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہی وہ چیز ہے جو لوبان کے بخارات کو ممتاز کرتی ہے کیونکہ یہ بخور کی باقی اقسام سے مختلف ہے کیونکہ باقی سینے میں حساسیت کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کسی بھی قسم کے کیڑوں سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے جو پریشان کن ہیں اور جو مچھروں کی طرح انسانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور یہ ایک آسان قدرتی حل ہے۔ یہ ان قسم کے وائرسوں کو مار دیتا ہے جو اسے جلا کر بیکٹیریا بھی گردش کر رہے ہیں
جنسی طاقت کو بڑھانے کیلیے بھی لوبان کے بخور کا استعمال کیا جاتا ہے
رجوع خلق کیلیے 1 خاص عمل
وہ لوگ جن کا خلقت سے تعلق ہے جیسے دوکاندار وکیل ڈاکٹر سیاستدان جن کا عوام سے براہ راست تعلق ہے تو انکیلیے اپنے استاد سلیمی صاحب کا بتایا ہو 1 خاص عمل بتا رہا ہوں
آپ 9 ٹکڑے لوبان کوڑیا کہ لیں جن پر 9 کا ھندسہ لکھ کر اس کو اپنے کاروبار کی جگہ دفتر پیں 1 ٹکڑا روزانہ دھونی دیں انشاء اللہ آپ کے پاس لوگوں کا ھجوم ہو گا اور رجوع خلق حاصل ہو گا اور آپ کا کاروبار خوب چلے گا
اصل مسلہ اصل لوبان ڈھونڈنے کا ہے
ہماری مارکیٹ میں 1 معمولی سے پتھر کو لوبان بنا کر بیچا جاتا ہے جس کو استعمال کرنے سے کویی فایدہ نہیں ہوتا ہے اصل لوبان اس کاعلم اور تجربہ رکھنے والہ شخص ہی تلاش کر سکتا ہے
تو ہم نے جب اس سلسلہ میں کھجل خواری کی تھی تو ہمیں بہت سے لوبان ملے تھے تو کچھ لوبان کوڑیا اور نر لوبان ہمارے پاس موجود ہے جس دوست کو چاہیے ہم سے رابطہ کر کے لے سکتا ہے اگر آُپ کا فیڈ بیک ملا تو اس سلسلہ کو جاری رکھا جاے گا اور اروما تھیراپی عطر تسخیر دولت اور بھی اس کے بہت سے فواید کا آپ کو بتایا جاے گا بشرطیکہ آپ کا فیڈ بیک ملا

17/11/2021
16/11/2021

Sal ka akhri khoni Chand Garan aur iske asrat |By Astro Healer M.Shahzad 0306-8913362

14/11/2021

آپ کے سوال ہمارے جواب
آج اتوار 14 نومبر رات7 سے 7:30بجے کے درمیان ہم یو ٹیوب اور فیس بک پر لایو آپکے سوالات کے جواب دیں گے جواب کیلیے ہمارے فون نمبر 03068913362 پر فون کر کے اپنے 1 سوال کا جواب مفت حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو اپنا سوال تاریخ پیدائش وقت پیدایش اور شہر پیدایش بتا کر اپنے سوال کا جواب مفت حاصل کریں یا اگر آپ کے پاس یہ معلومات نہیں ہیں تو اپنا سوال اور 1 سے لے کر 108 تک 1 عدد بتا کر جواب مفت حاصل کر سکتے ہیں کال کیلیے ہمارا فون نمبر 03068913362 پر فون کر سکتے ہیں

08/11/2021

دورہ فیصل آباد اسلام آباد نوشہرہ سوات لاھور

انشاء اللہ 9 نومبر بروز منگل دوپہر 2 تا 8 بجے فیصل آباد
10 نومبر بروز بدھ صبحِ 6 تا شام 6 اسلام آباد راولپنڈی
10 نومبر رات 8 بجے تا 11 نومبر صبح 8 بجے جمعرات نوشہرہ
11 بروز جمعرات دوپہر 2 بجے تا شام 6 بجے مینگورہ سوات
12 بروز جمعہ 6 تا شام 6 لاہور
جو دوست ملاقات کرنا چاہتے ہیں زائچہ بنوانا چاہتے ہیں یا روحانی علاج کروانا چاہتے ہیں
ہم سے رابطہ کریں۔ مشاورت مفت
M Shahzad Astro Healer Fon and What's app no 03068913362

04/11/2021

Address

St No 4 Yaqoob Abad
Mandi Burewala
671010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aasan wazaif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aasan wazaif:

Share