Samra Fatima Digital Marketing Expert

Samra Fatima Digital Marketing Expert Digital Markiting Expert & Content Writer
Youtuber & Network Marketer

*اَمـــــــــــــــــــانَت!* صِرفچِیزُوں کی ہی نہیں ہوتی، *اَمـــــــــــــــــــانَت*راز کی بھی ہوتی ہے، اگر کوئی اپنے...
10/01/2023

*اَمـــــــــــــــــــانَت!* صِرف
چِیزُوں کی ہی نہیں ہوتی،
*اَمـــــــــــــــــــانَت*
راز کی بھی ہوتی ہے،
اگر کوئی اپنے جَذبات،
اِحساسات بیان کرے تَو،
*اُس میں کبھی بھی خِیانَت نہ کریں•••* 🌹💐🌹

10/01/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  ❤️
10/01/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

❤️

26/12/2022

تیسری قسط
ٹرینڈ ، ڈیجیٹل اور ٹریڈیشنل مارکیٹنگ
پہلی قسط پہ ایک ہزار سے لوگوں نے دلچسپی دکھائی ۔ دوسری پہ چند سو ہی دلچسپی دکھا سکے ۔ مجھے لگتا ہے آخری قسط تک ایک ہی فرد پڑھنے والا بچے گا وہ میں خود ہو ں گا
خیر ہمیں کیا
ہم تو مائل بہ کرم ہیں
اگر آپ زیادہ سے زیادہ دلچسپی دکھائیں گے تو میں روزانہ ایک قسط اپلوڈ کر ہی دیا کروں گا کیونکہ جتنا زیادہ کمنٹس کا بارش آئے گا اتنا ہی زیادہ پانی آئےگا ۔
ویسے محترم بلاول بھٹو صاحب نے یہ جملہ اگر آج سے پندرہ سال پہلے بولا ہوتا(جب انٹرنیٹ اتنا عام نہیں تھا ) تو شائد اتنی جلدی وائرل نا ہوتا جتنی جلدی آج کے سوشل میڈیا کے زمانے میں وائرل ہو گیا تھا ۔ اس وقت اس ٹرینڈ کو فالو کرتے ہو ئے بڑے بڑے سیل کے لوگوں نے اس جملے کو توڑ مروڑ کے اپنی مارکیٹنگ کے لئے استعما ل کیا تھا ۔ اب بھی اگر کہیں پہ بھی" پاری ہو رہی ہو "یا پھر "مال اے لال اے " کی آفر لگی ہوئی ہو تو بڑے بڑے مارکیٹر اپنے بزنس کی پرموشن کے لئے ان وائرل ڈائلاگ کا بھر پور استعمال کرتے ہیں ۔ چند ماہ قبل تو ایک جملہ اتنا وائرل ہو گیا تھا کہ ایک جملے کو لے کر سوشل میڈیا ئی چینلز کی بھی کانپیں ٹانگ گئی تھیں ۔
کمنٹ میں جملہ بتانے والے کوکمپنی کی طرف سے ایک دل والا ری ایکٹ دیا جائے گا ۔
اتنی لمبی چوڑی تمہید کو محض دل پشوری مت سمجھیے گا ۔ میں صرف یہاں آپ کو مارکیٹنگ سمجھانے کے ساتھ ساتھ ٹرینڈ پر نظر رکھنے کو کہہ رہا ہوں ۔
اب چونکہ ٹی ٹونٹی میچز چل رہے ہیں ۔ پورا پاکستان ہی میچ دیکھ رہا ہے ۔ آب بھی دیکھ رہے ہوں گے میں بھی دیکھ رہا ہوں ۔ ہر سو انہی میچز کا چرچا ہے
لیکن کبھی آپ نے یہ غور کیا ہے کہ ٹی وی پہ میچ کے دوران ایسی پروڈکٹ کے بھی اشتہار چلائے جاتے ہیں جن کے متعلق دور دور تک آپ کی دلچسپی نہیں ہو تی ۔ نہیں غور کیا تو اب فائنل میچ میں کر لیجئے گا ۔ اگر تھوڑا جلدی مشاہدہ کرنا ہے تو ابھی پی ٹی وی آن کر لیجئے آپ کو نظر آئے گا کہ آج بھی ہماری فصل کو امریکن سنڈی سے خطرہ ہے ۔ حالانکہ یہ بات تو کسان بھائیوں کو بتانے والی ہے تاکہ وہ اس حساب سے کسی سپرے کا استعمال کریں ۔ اور امریکن سنڈی کی آمد سے قبل اس کا سدباب کریں ۔ آپ کو اگر اس خطرے کا پتا چل بھی گیا تو آپ کیا کرلیں گے ۔ خود سپرے کرنے تو نہیں چل پڑیں گے ۔
اسی طرح آپ کو کوئی پیمپرز کا اشتہار دکھا دیا جائے تو آپ تو یقینا سر پیٹیں گے کہ پہلے میری شادی تو کرواؤ پھر مجھے پیمپر کا اشتہار دکھا نا ۔ٹی وی اخبارات اور ریڈیوز پر دکھائے جانے والے اشتہارات اسی طرح ہی ہوتے ہیں ۔ ان کا مقصد کسی خاص کمیونٹی کو ٹارگٹ کرنا نہیں ہوتا بلکہ صرف اشتہار زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہو تا ہے ۔ ان اشتہارات پر کمپنیز لاکھوں روپے بھی خرچ کرتی ہیں ۔ مگر اتنے بجٹ کے باوجود وہ رزلٹس نہیں ملتے جو ملنے چاہیں ۔ مارکیٹنگ کی اس قسم کو ٹریڈیشنل مارکیٹنگ کہا جاتا ہے
دوسری جانب آپ کے پاس فیس بک اور گوگل جیسے پاور فل ٹولز موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے اشتہارات انہی لوگوں کودکھاتے ہیں ۔ جن کو آپ کی پروڈکٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے آپ کا کافی پیسہ بھی بچ جاتا ہے اور آپ اشتہار بھی آپ کی ٹارگٹ آڈینس تک پہنچ جاتا ہے ۔ کسی کنوارے کو پیمر کا اشتہار دکھا کر اس کا دل نہیں دکھا یاجاتا۔ ہاں البتہ اگر آپ کا شمار شادی شہدا ء میں ہوتا ہے تو آپ کو ناصرف پیمپر ز بلکہ بے بی آئل ، شیمپو اور پاؤڈر جیسی آئٹمز کا اشتہار بڑھ چڑھ کر دکھا جاتا ہے ۔ لیکن پھر بھی اگر آپ کے بچے پیمر ایج سے نکل کر سکول ایج میں آچکے ہیں تو آپ کو مختلف اسکولز کے ایڈز دکھائے جائیں گے ۔ مارکیٹنگ کی اس ڈومین کو ہم ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں ۔

26/12/2022

Address

Mianwali
42200

Telephone

+923061059899

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samra Fatima Digital Marketing Expert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share