18/09/2024
پرندوں کی داستان عشق۔۔۔۔۔
آج سے لگ بھگ 30 سال پہلے 1994 میں کروشیا میں ایک اسٹیفن ووکِچ نے ایک مادہ بگلا دیکھا جسے کسی شکاری نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اسٹیفن اسے گھر لے جا کر دیکھ بال کرنے لگا جو اڑنے سے معذور تھی اسٹیفن کے مکان کی چھت پر گھونسلا بنا کر رہنے لگی۔ 2001 میں ایک بنگلہ اسکے ساتھ آکر رہنے لگا۔ اسٹیفن نے دونوں کو میلینا اور کلیپٹن کا نام دیا۔ بظاہر یوں لگ رہا تھا کہ ملینا کو ناقابلِ پرواز پا کر کلیپٹن اسے چھوڑ جاے گا مگر، ایسے نہیں ہوا۔ کلیپٹن ہر سال مارچ میں 14 ہزار کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرکے اس کے پاس آ جاتا۔ سلسلہ 20 برس جاری رہا ۔ کلیپٹن سردیوں میں جنوبی افریقہ سے پرواز کرتا، کروشیا کے اس چھوٹے سے گاؤں میں باقاعدگی سے آتا اور سردیوں کے آغاز تک دونوں ساتھ رہتے، سردیاں شروع ہوتے ہی واپس افریقہ لوٹ جاتا۔ یہ لازوال داستان سارے ملک میں پھیل گئی، لوگ انہیں دور دور سے دیکھنے آتے، ان کے ساتھ تصاویر بنواتے۔ ہر سال کلیپٹن ملینا کو 3 سے 4 بچوں کا تحفہ دے کر واپس لوٹ جاتا۔ اب ان کا کنبہ بڑھ چکا تھا، ساتھ ہی ان کے رکھوالے سٹیفن کی زمہ داریاں بھی:
" ہر سال مارچ میں میلینا بے چینی سے اس کا انتظار کرتی، تاہم اس کی عدم موجودگی میں میں اس معذور کا بھرپور خیال رکھتا تھا۔ میں نے ملینا کے لیے چھت پر گھونسلا بنوایا تھا جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتی تھی، ان کے بڑے سے گھونسلے میں میں ان کے لئیے حرارت کا خصوصی انتظام کیا کرتا تھا، اس کے پیروں میں مرہم لگاتا تھا تاکہ وہ سردی میں سوکھنے سے محفوظ رہیں"
ملینا اور کلیپٹن کا 20 سال ساتھ رہا اس دوران ان کے 62 بچے ہوء،، ان دونوں کی آخری ملاقات اپریل 2021 کو ہوئی 7 جولائی 2021 کو ملینا کے رکھوالے اسٹیفن نے میڈیا پر ملینا کی طبیعی موت کا اعلان کیا اور یوں محبت کی یہ لازوال کہانی اپنے انجام کو پہنچی۔