Ghourani Dairy Farm Musakhel Mianwali

Ghourani Dairy Farm Musakhel Mianwali We have Mix Breeding Cows At Farm And Farming

16/01/2023

ماشاللہ
غورنی فارم ہاؤس

16/09/2022

‏ہمارے مویشیوں کے پاس کھانے کے لئے چارہ نہیں ہے بھوسہ نہیں ہے اجناس نہیں ہے
آپکو 6 ماہ کے لئے تمام اجناس اور ملوں سے نکلنے والی اجناس کی بائی پروڈکٹس اور بھوسے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کرنی ہوگی لائیواسٹاک سے مالا مال ملک کے بے زبان مویشی اور کسان آپ سے التجا کررہے ہیں۔‏جو اجناس اور ان بائی پروڈکٹس آپ ایکسپورٹ کررہے ہیں وہ ہماری ضرورت ہے میرے مویشیوں کا چارہ،ونڈہ پورا کئے بغیر آپ اسے ایکسپورٹ نہیں کرسکتے اس ایکسپورٹ کا وزن دودھ،گوشت،مرغی اور انڈے کی مہنگائی کی صورت میں صارف کی جیب پر آتا ہے آپکو ایکسپورٹ بند کرنی ہوگی۔ اجناس کی ایکسپورٹ،لمپی اسکن ڈیزیز اور سیلاب کے بعد وطن عزیز پر آنے والا مہنگائی کا سونامی زراعت اور لائیواسٹاک سیکٹر کو بہا کر لے گی‎ منسٹری آف کامرس،منسٹری آف نیشنل سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور
چاروں صوبوں کے محکمہ لائیواسٹاک اوراسٹیک ہولڈرز مل کر اس کی تعمیر نو کے لئے کام کریں۔

منجانب:
ڈی سی ایف اے پاکستان ضلع میانوالی

14/07/2022

غورنی فارم کا بہت پیارا موسم اور خوبصورت منظر ۔۔۔۔

03/07/2022
آج مورخہ 29 جولائی کو ڈی سی ایف اے میانوالی کے عہدیداران نے صدر جمال احسن خان اور سجاد خان ایگزیکٹو ممبر ڈی سی ایف اے پا...
29/06/2022

آج مورخہ 29 جولائی کو ڈی سی ایف اے میانوالی کے عہدیداران نے صدر جمال احسن خان اور سجاد خان ایگزیکٹو ممبر ڈی سی ایف اے پاکستان کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف سٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شیخ لعیق کے سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ڈیری اور لائف سٹاک سیکٹر کو لاحق خطرات آور انکے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
ڈاکٹر شیخ لعیق اور انکی ٹیم نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
آسکے بعد تمام عہدیداران ڈائریکٹر انڈسٹریز رضوان ڈار سے انکے دفتر گئے اور ان سے دودھ کی کوالٹی اور قیمت کے تعین پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
اسکے بعد وفد نے ڈی سی میانوالی عمر جاوید سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور صدر جمال احسن خان نے ان سے ڈیری فارمرز اور ڈیری سیلرز کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت کی ۔ ڈی سی صاحب نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
آج کے دن میانوالی میں ڈیری سیکٹر کو جدت دینے اور بہتری لانے کے لیے ڈی سی ایف اے میانوالی کے عہدیداران نے بھرپور کاوش کی اور انشاء اللہ مستقبل میں مزید بہتری لانے اور متحد ہو کر مسائل کو حل کرنے کے عظم کا اظہار کیا ۔
منجانب:
ڈی سی ایف اے میانوالی

28/06/2022

اسلام علیکم
معزز ڈیری فارمرز حضرات جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ڈیری فارمز میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی قیمت 300 سے 400 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ آس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے درجنوں ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن انتظامیہ کا ڈیری فارمز کش رویہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔ جس سے میانوالی کے ڈیری فارمز اور لائف سٹاک کو شدید خطرات لاحق ہے اور مالی بدحالی سے ختم ہونے کے قریب ہے جس سے خالص دودھ تقریباً ناپید ہو جائے گا اور انتظامیہ کی جعلی دودھ مافیہ کی سرپرستی کی وجہ سے عوام زہریلہ دودھ پینے پر مجبور ہو گی ۔
آس سلسلے میں کل 10:00 بجے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف سٹاک ڈیپارٹمنٹ سے جمال احسن صدر ڈی سی ایف اے میانوالی ، سجاد خان ایگزیکٹو ممبر ڈی سی ایف اے پاکستان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہو گی ۔
آس کے بعد 11:30بجے ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز سے ملاقات ہوگی آور پھر 12 بجے ڈی سی میانوالی سے ملاقات ہو گی ۔
آس کے بعد 1 بجے بمقام شہزاد ہوٹل پر مستقبل کے لائحہ عمل پر میٹینگ ہو گی ۔
آپ تمام معزز فارمرز حضرات سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے ۔
ضرور شرکت کریں اور اپنے استحصال کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ یو ہی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے رہیں گے کیونکہ اس گلستاں میں ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے اور ڈیری فارمرز کو خود اپنے مستقبل کے بارے میں جدوجھد کرنی ہوگی ورنہ سرکاری سرپرستی میں تباہی دور نہیں ۔معاذ اللہ
منجانب:
ڈی سی ایف اے میانوالی

Congratulations 🎉Muhammad Sana ullah KhanVice President (Tehsil Mianwali)DCFA MIANWALI
24/06/2022

Congratulations 🎉

Muhammad Sana ullah Khan
Vice President (Tehsil Mianwali)
DCFA MIANWALI

ڈیری اینڈ کیٹلز فارمرز ایسوسی پاکستان (DCFA) نے ضلع میانوالی میں اپنے عہدے داران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔مح...
22/06/2022

ڈیری اینڈ کیٹلز فارمرز ایسوسی پاکستان (DCFA) نے ضلع میانوالی میں اپنے عہدے داران کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

محمد جمال احسن خان ضلعی صدر

ظہیر عبداللہ خان ضلعی جنرل سیکرٹری

ملک مظہر قیوم نیاز اعوان ضلعی آرگنائزر

گل فراز خان ضلعی میڈیا ایڈوائزر

ہم تمام معزز عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

منجانب:

DCFA PAKISTAN

27/05/2022

ماشاللہ غورنی ڈیری فارم کا خوبصورت منظر ❤❤❤❤

Address

Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghourani Dairy Farm Musakhel Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share