19/10/2025
سوات
اسلام پور مینگورہ سٹی سے تقریباً گیارہ کلومیٹر کی فاصلے پر مرغزار کی طرف واقع ہے، پہاڑوں کے دامن میں واقع گاؤں اسلام پور ضلع سوات کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا وہ واحد گاؤں ہے جہاں سولہ سترہ ہزار کی آبادی میں ایک بھی شخص بے روزگار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں اسلام پور اپنے ہنرمند باسیوں کی وجہ سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک کے سرد ترین خطوں میں ایک ایسے گاؤں کے طور پر پہچانا جاتا ہے جہاں بھیڑ بکریوں کے اون سے رنگ برنگی گرم اعلیٰ کوالٹی کی (فی چادر پانچ سو روپے سے لیکر ایک لاکھ تک) چادریں اور شالیں تیار کی جاتی ہیں