15/06/2024
گزشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے مختلف سوشل میڈیا فورمز پر چھت پر سولر کوٹنگ کروانے کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں مختلف کمپنیوں کی طرف سےسولر چپس، سولر پینٹ اور سولر ریفلیکٹڈ شیلڈ جیسی اپنی پراڈکٹس کی تشہیر دھڑا دھڑ جاری ہے... جس سے ٹمپریچر میں 10 سے 15 ڈگری سنٹی گریڈ کمی کا بتایا جا رہا ہے۔
میں نے مختلف پوسٹوں پر لوگوں کی طرف سے نیچے دئے گئے کمنٹس بغور پڑھے جس میں سولر کوٹنگ کے ایڈوانٹیج یا اس کے برائے نام فوائد کے بارے لوگوں نے اپنے اپنے تجربات شئیر کیے تھے... کبھی کبھی ارادہ بنتا کہ میں بھی اپنے گھر کی کوٹنگ کروا لوں پھر اگلے پانچ سات کمنٹس ایسے ہوتے جس یہ تاثر ملتا کہ یہ پراجیکٹ بھی ڈاکٹر عفان قیصر کا تربوز پراجیکٹ ہی ہے یعنی اصل بات کم اور رؤلا رپا زیادہ...
مختلف کمپنیوں کی طرف سے جو پراڈکٹس مارکیٹ میں مل رہی ہیں ان کا خرچہ 25 روپے سے 45 روپے فی مربع فٹ آ رہا ہے... پھر میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ سفید رنگ چونکہ سورج کی روشنی کو ریفلیکٹ کرتا ہے تو کیوں ناں اس کا تجربہ کیا جائے۔ میپل لیف کے سفید سیمنٹ میں دس فیصد ایکریلک (گلو) ڈال کر پتلا سا محلول سا بنا کر چھت پر ڈال دیاجائے. اس کا مین مقصد سورج کی روشنی کو ریفلیکٹ کرنا ہی ہوتا ہے جو یہ بخوبی کرے گا...
خیر میں نے اس پر عمل کرتے ہوئے وائیٹ سیمنٹ میں ایکریلک ڈال کر چھت پر کوٹنگ کر دی... اس کا رزلٹ حیرت انگیز طور پر توقع سے بڑھ کر آیا... پہلا رزلٹ تو یہ کہ دوپہر ایک دوبجے جب سورج آگ برسا رہا ہوتا ہے اس وقت ننگے پاؤں چھت پر پھریں تو بالکل بھی تپش محسوس نہی ہوتی بلکہ پاؤں کو بالکل نارمل ٹمپریچر لگے گا.... نیچے کمروں اور لاؤنج وغیرہ میں جو تپش محسوس ہوتی تھی اور پنکھا چلانے پر گرم ہوا آتی تھی جس کے نیچے بیٹھنا ناقابل برداشت ہوتا تھا اس میں بھی بہت تبدیلی آئی ہے. اور باہر سے گھرمیں داخل ہوتے ہی کم ٹمپریچر کا واضع احساس ہوتا ہے. ابھی ٹمپریچر گیج پاس نہی تھی ورنہ اس کی ریڈنگ سے زیادہ واضع رزلٹ سامنے آتا. میرا اندازہ ہے کہ سات آٹھ سے دس ڈگری تک فرق پڑا ہے... اگر کسی دوست نے اپنے گھر کی چھت جس پر ٹائل اینٹ لگی ہو پر کوٹنگ کروانی ہو تو ایک بار یہ فارمولا ٹرائی کرکے دیکھ لے. انشاءاللہ بہت کم پیسوں میں واضع فرق محسوس ہوگا...اس کے علاوہ جن دوستوں نے ڈبل گلاس سولر پینلز لگائے ہوئے ہیں ان کے نیچے بھی یہ کوٹنگ کردیں اس سے بھی سولر پینلز کی دس بارہ وولٹ پرفامنس بڑھ جاتی ہے.
اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہے.
سفید سیمنٹ (میپل لیف) 60 کلو 2500 روپے.
ایکریلک (گلو)،،، 6 کلو .... 3000 روپے.
پینٹر مزدوری. 1500 روپے..
کل اخراجات.... 7000 روپے..
کورڈ ایریا تقریبا. 1800 مربع فٹ...
فی مربع فٹ تقریباً 4 روپے خرچہ 3.88 روپے...
اگر پینٹر کی بجائے خود کرنا چاہیں
تو فی مربع فٹ خرچہ 3 روپے صرف...
ویسے امید تو ہے شدید بارشوں میں یہ کوٹنگ متاثر نہی ہو گی... اگر بالفرض ہوتی بھی ہے تو ہزار پندرہ سو روپے میں دوبارہ اوپر خود ہی یہ محلول کوٹ کیا جاسکتا ہے.