Fortunate your luck

Fortunate your luck Do for betterment of your future "Do Fortunate your Luck"
Make easiness for others.

10/03/2023

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .




14/01/2023
30/12/2022

❤️ Sad Urdu Poetry ❤️😘👍

07/12/2021

لسلام علیکم دوستو!
آج دل بہت دکھی ہے آج سے کچھ دن پہلے پاکستان میں سری لنکن مینیجر کو سیالکوٹ میںدن دیہاڑے ہمارے ملک کے چند شر پسند لوگوں نے مار کر جلا دیا شایدگستاخی کی بناء پر مگر پوری قوم چاہے وہ علماء دین ہوں اساتذہ ہوں عوام الناس ہوں سب نے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی اور حکومت نے بھی فی الفور ایکشن لیا اور مجرموں کو پکڑا اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ان شاءاللہ تمام پاکستانی قوم اس سانحہ میں سری لنکن مینیجر کی فیملی کے ساتھ ہے دکھ کی گھڑی میں
مگر میں یہ سوچتا ہوں کہ آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ ہم لوگ واقعی اتنا بڑے شدت پسند ہیں 🤔
تو جواب بھی دل نے دیا ہرگز نہیں ہمارے پیارے ملک پاکستان میں 1947 سے اب تک بہت سے واقعات رونما ہوۓ ہیں مگر یہ واقعہ سب کو جھنجوڑ کر رکھ گیا
دوستو! آپ سوچتے ہوں گے کہ کیا مسلمانوں کو نہیں جلایا جاتا زندوں کو برما میں کشمیر میں فلسطین میں نائجیریا میں چیچنا میں تنزانیہ میں تو اس وقت ہمارا میڈیا کیوں خاموش ہوتا ہے ہماری قوم خاموش کیوں ہوتی ہے ہمارا سوشل میڈیا کیوں خاموش ہوتا ہے کیوں نہیں ان پر جو ظلم ہو رہا ہوتا تب اس پر بات ہوتی تو اس کا آسان جواب ہے کہ پاکستان سے باہر کوئ بھی واقعہ ہوگا تو اس کی مکمل ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہوتی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر ان واقعات کی روک تھام کیلۓ احتجاج کرے اور اقوام متحدہ اور اسلامی ملکوں کے پلیٹ فارم پر آواز اٹھاۓ جو کہ بلاتفریق ہر حکومت پاکستان کرتی بھی آئی ہے مگر جو واقعہ پاکستان کے اندر ہوگا اس کیلۓ پاکستانی حکومت خود مختار ہوتی ہے فیصلہ کر دیتی ہے بہت سے واقعات ایسے ہوۓ ہیں جو پاکستانی قوم کو بھاری پڑے ہیں مگر پھر بھی پاکستانی عدلیہ وہ فیصلہ کر دیتی ہے قومی مفاد کو اور اس وقت کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہمیں پسند آئیں یا نہ آئیں قانون اپنی طاقت رکھتا ہے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاتا ہے مگر میرا سوال پاکستانی قوم سے ہے کیا آج تک ہمارے ملک میں اتنا جلدی انصاف ہوا جو اس بے چارے کو فوری انصاف دے دیا مار کر کیا بگڑ جاتا اگر اسے ایک موقع دے دیتے آپ لوگوں نے کیوں ہمارے ملک پاکستان کو ہمارے مذہب اسلام کو اور اقبال کے عظیم شہر کو بدنام کیا، آپ لوگوں نے کیوں نہ سوچا کہ اس کا ری ایکشن کیا ہوگا ہمارے علماء پر انگلیاں اٹھیں گی ہمارے مدارس جو اسلام کے مرکز ہیں ان کی تربیت پر سوال اٹھیں گے کیوں آپ لوگوں نے دین اسلام اور پاکستان کا مذاق بنوایا، کیوں کیا یہی ہے ہماری تربیت کیا یہی ہے ہمارے مذہب کی روایات ارے او جالہو آپ لوگوں نے تو دنیا کے سامنے اسلامی اقدار اور حرمت کا ہی جنازہ نکالنا چاہا ہے، کچھ تو شرم کی ہوتی آپ لوگوں نے کچھ تو حیاء کی ہوتی آخر کب تک آپ جیسے درندے کسی کو بھی اپنی دشمنیاں نکالنے کیلۓ گستاخی کا فتوی لگا کر فیصلے کرو گے کیوں ہمارے مذہب کو نشانہ بنا رکھا ہے ظالمو! کیوں
اگر میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معذرت مگر میری ساری بات کا مقصدہے کہ ہمارے پیارے ملک سے ایسے ناسوروں کا خاتمہ ہونا چاہیے جو کسی پر بھی فتوی لگا کر دن دیہاڑے فیصلہ کریں خدارا لوٹ آو اپنے رب پروردگار رحمن رحیم کی طرف وہی ہے جو ہمیں بخشے گا وہی ہے جو ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں دے گا لوٹ آؤ اب بھی دیر نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

29-B Kekashan Street # 14, New Gulgasht
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fortunate your luck posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share