Voice of Multan

Voice of Multan ملتان کی آواز

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ملتان کے سب سے مشہور باپ بیٹا افسوس کے ساتھ باپ اب اس دنیا میں نہیں رہا الل...
12/08/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ملتان کے سب سے مشہور باپ بیٹا افسوس کے ساتھ باپ اب اس دنیا میں نہیں رہا اللہ پاک بے حساب مغفرت فرمائیں اس کا بیٹا اور بیوی کہیں نظر آئیں تو لازمی ان کی مدد کیجیے گا

28 صفر 12 اگست 2026  کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹریفک...
12/08/2026

28 صفر 12 اگست 2026 کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دولت گیٹ چوک، دہلی گیٹ چوک، عام خاص باغ اور علی چوک تا دربار شاہ شمس چوک روڈ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل روٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ شہری ختم نبوت چوک (چونگی نمبر 14)، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، حافظ جمال روڈ اور چونگی نمبر 9 چوک سے خانیوال روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ متبادل روٹس اختیار کریں، اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے سنتے رہیں ملتان پولیس 88.6 ایف ایم ریڈیو
City Traffic Police, Multan

10/08/2026

افسوسناک خبر،
انا للّٰہ وانا الیہ رجعون
سیف سٹی ملتان ریجن کے ہیڈ نصراللہ وڑائیچ کی اہلیہ اور ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ظفر اللہ وڑائیچ کی بھابھی محترمہ آسیہ صاحبہ کا نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں انتقال ہوگیا
کچن سلنڈر حادثہ میں 60 فی صد جل گئی تھیں
نماز جنازہ آج رات 9 بجکر 30 منٹ چک نمبر 343 WB دنیا پور میں ادا کی جائے گی۔

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون ملتان: ہیڈ نو بہار، ہیڈ ڈمری کے قریب 36 سالہ محمد وسیم ولد محمد اکبر گرائنڈر مشین چلاتے ہوئے ک...
09/08/2026

انا للّٰہ وانا الیہ رجعون
ملتان: ہیڈ نو بہار، ہیڈ ڈمری کے قریب 36 سالہ محمد وسیم ولد محمد اکبر گرائنڈر مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی موٹربائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں، جہاں اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو مٹی سے نکال کر فوری طبی امداد اور CPR فراہم کی۔ تاہم نزدیکی ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد وسیم کو مردہ قرار دے دیا۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ کرنٹ لگنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو مٹی یا ریت میں دبانا مؤثر نہیں۔ پہلے بجلی کی سپلائی بند کریں اور متاثرہ شخص کو محفوظ طریقے سے فوری طبی امداد فراہم کریں۔

ملتان 20 سالہ لڑکی اور 25 سالہ لڑکے کی گولی لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملتان جنگل مڑیالہ روڈ پر گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑ...
08/08/2026

ملتان 20 سالہ لڑکی اور 25 سالہ لڑکے کی گولی لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ملتان جنگل مڑیالہ روڈ پر گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی گولی لگی لاشیں برآمد،
ملتان 20 سالہ لڑکی اور 25 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق
دونوں ڈیڈ باڈیز ایک ہی کمرے سے ملیں، جائے حادثہ سے پسٹل بھی برآمد ہوا، جاں بحق لڑکا اور لڑکی آپس میں کزنز تھے، دونوں کے سروں میں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔
ریسکیو ٹیم نے دونوں ڈیڈ باڈیز پولیس کی نگرانی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیں،
واقعہ کی مزید تفتیش پولیس نے شروع کر دی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان پولیس آفیسر باسط ملک کو نوکری سے فارغ کردیا  گیا ۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد...
08/08/2026

ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان پولیس آفیسر باسط ملک کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد کا اختیارات سے تجاوز پر سخت ایکشن

ڈی پی او محمد عابد نے محکمانہ انکوائری کے بعد اختیارات سے تجاوز کرنا ثابت ہونے پر سب انسپکٹر باسط ملک کو ڈسمس فرام سروس کے احکامات جاری کر دیئے
محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے پولیس افسران ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ڈی پی او محمد عابد

07/08/2026

دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے،
یہ ملتان ایونیو نگانا چوک پر ابھی کچھ دیر پہلے کا واقع ہے جس میں ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملتان ایوینو نگانا چوک نزد بلے دا ڈیرہ ایک شارپ موڑ ہے وہاں آئے روز تیز رفتاری کے باعث گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جاتی ہیں،
ہماری ملتان انتظامیہ سے گزارش ہے یہاں کوئی بورڈ نصب کریں کے رفتار کم رکھیں یا خطرناک موڑ ہے۔۔۔۔
تاکہ دوسرے شہروں سے آنے والے یا مقامی لوگ بھی اس جگہ اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

Commissioner Multan

07/08/2026

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ MDCAT 2026 ملتوی،
اب امتحان 16 اگست کے بجائے 20 ستمبر 2026 کو ہوگا.

تیز رفتاری سے اجتناب کیا کریں۔ ملتان خانیوال روڈ، رومی کاٹن فیکٹری کے قریب تیز رفتاری کے باعث آٹو رکشہ الٹ گیا، حادثے می...
07/08/2026

تیز رفتاری سے اجتناب کیا کریں۔
ملتان خانیوال روڈ، رومی کاٹن فیکٹری کے قریب تیز رفتاری کے باعث آٹو رکشہ الٹ گیا، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے،
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Address

Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share