زرعی مشورے زبیر نال

زرعی مشورے زبیر نال � علم، تجربہ تے زرعی مشورے
� کسان دی کامیابی، ساڈی ترجیح

29/07/2026

*مکئی کے لیے کھاد کا سادہ سا پلان:*
مکئی کی بہترین پیداوار کے لیے کھاد وقت پر ڈالنا بہت ضروری ہے۔ *DAP* کو زمین کی تیاری میں یا بیج لگانے کے بعد پہلے پانی کے ساتھ ضرور ڈال دیں کیونکہ اسے زمین میں دستیاب ہونے میں *15 سے 20 دن* لگ جاتے ہیں اور *آج کل DAP بہت مہنگی ہے تو 1 ایکڑ میں 1 بوری ہی کافی ہے*۔ اس کے بعد *یوریا 3 سے 4 بوری* ضرورت کے حساب سے *45 سے 50 دن کے اندر* مکمل کر لیں۔ ساتھ *سلفر اور زنک* بھی جتنا ہو سکے استعمال کریں تاکہ پیداوار بہتر ہو۔ *سٹہ نکلنے سے پہلے* تمام کھادیں مکمل کر لیں اور *پوٹاش کا استعمال لازمی کریں*۔ اگر زیادہ نہیں ڈال سکتے تو کم از کم *25 کلو پوٹاش* کسی اچھی کمپنی کی *2 ایکڑ میں فلڈ کر دیں* اور *سٹہ نکلنے سے پہلے آخری پانی میں پوٹاش فلڈ کر دیں*، کیونکہ ٹیوب ویل کے پانی سے زمین میں *پوٹاش کی کمی* ہو جاتی ہے۔
دعاگو زبیر
03003927942*۔

دھان میں زیادہ ٹلر لینے کا راز گہرے پانی میں نہیں، سمجھداری سے پانی کے انتظام میں ہے۔کئی کاشتکار غلطی سے کھیت کو ٹخنوں ت...
14/07/2026

دھان میں زیادہ ٹلر لینے کا راز گہرے پانی میں نہیں، سمجھداری سے پانی کے انتظام میں ہے۔

کئی کاشتکار غلطی سے کھیت کو ٹخنوں تک بھر کر رکھتے ہیں، جس سے پودا لمبا تو ہوتا ہے مگر نئے شگوفے نہیں بناتا۔

میرا تجربہ اور فیلڈ مشاہدہ یہ کہتا ہے:

پنیری کی منتقلی کے بعد پہلے 7 دن صرف 2 سے 3 سینٹی میٹر پانی رکھیں تاکہ جڑ مضبوط ہو۔
8 سے 25 دن کے دوران پانی 3 سے 5 سینٹی میٹر سے اوپر نہ جانے دیں۔
ہر 2 سے 3 پانی کے بعد کھیت کو ہلکی وتر آنے دیں، یہی وتر جڑوں کو آکسیجن دیتا ہے اور ٹلرنگ کو تیز کرتا ہے۔

یاد رکھیں، 5 سینٹی میٹر سے زیادہ کھڑا پانی ٹلرنگ کا دشمن ہے۔

صحیح پانی، بروقت یوریا اور زنک، اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول، یہی تین چیزیں 30 سے 40 فیصد زیادہ پیداوار کی بنیاد ہیں۔
محمد زبیر
03003927942

14/07/2026

*کھیت میں تیزاب کا استعمال اور اسکے منفی اثرات۔ نیز فاسفورسی کھادوں کے استعمال کو کس طرح زیادہ موثر بنایا جائے
تیزاب کوئی بھی ہو،
- سلفیورک ایسڈ ہو جسے گندھک کا تیزاب کہتے ہیں۔
- نائیٹرک ایسڈ ہو جسے شورے کا تیزاب کہتے ہیں۔جس سے نائٹروفاس کھاد بنتی ہے
- فاسفورک ایسڈ ہو جس سے ڈی اے پی کھاد بنتی ہے
انکا زمین میں ڈائریکٹ استعمال کو میں کبھی ریکمینڈ نہیں کرتا۔ زمین میں شامل کرنے سے پہلے اسکی ساخت بدلنی ضروری ہے۔ اسکو کسی نا کسی نمک کی صورت میں زمین میں داخل کیا جانا چاھیے۔ خواہ وہ ڈائی امونیم فاسفیٹ (DAP) ہو، پوٹاشیم پولی فاسفیٹ ہو یا امونیم فاسفیٹ ہو۔
تیزاب بہت کم پی ایچ ہونے کی وجہ سے زمین میں موجود ان قدرتی کارندوں (مائکروبز) کو سخت نقصان دیتا ہے جو دن رات مٹی میں ڈیکمپوذر کا کام کرتے ہیں۔

البتہ وہ بنجر زمینیں جن کو آباد کیا جا رہا ہو، سفید اور کالے کلر سے متاثرہ ہوں تو وہاں سلفیورک ایسڈ سے ٹریمنٹ کی جا سکتی ہے۔ تاکہ کلراٹھے نمکیات کے بانڈز کو توڑا جاۓ اور یہ زمین کے اندر روٹ زون (جڑوں) سے نیچے سرائیت کر جایں. اسے ہم لیچنگ (Leaching) بولتے ہیں. میں نے بذات خود ایسے کلراٹھے رقبے آباد کئے ہیں جہاں کچھ بھی نہیں اگتا تھا۔ اور اب یہی زمینیں اعلی زمینوں میں شمار ہوتی ہیں۔

باقی ڈے اے پی اچھی بھاری زمینوں میں ٹھیک رزلٹ دیتی ہے۔ بشرطیکہ مٹی کا آرگینک میٹر اچھا ہو۔ لیکن اسکے باوجود فاسفورس کا بہت بڑا حصہ مٹی میں موجود آئرن کے ساتھ مل کر فکس ہو جاتا ہے۔

زیادہ پی ایچ والی زمین میں سنگل سپر فاسفیٹ استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ تاھم سنگل سپر فاسفیٹ میں معیاری کمپنی ڈھونڈنا مشکل ھے۔ اس سے بہتر ھے کہ این پی (نائٹرو فاس) استعمال کر لیں۔

اور سب سے بہتر تو یہ ھے کہ ڈی اے پی کو ڈی کمپوز کریں۔ اس طرح اس کی نہ صرف پی ایچ کم ہو جائے گی۔ بلکہ یہ نینو شکل میں تبدیل ہو کر دگنی سرایت پزیر ہو جائے گی۔ یوں اس کا فی ایکڑ استعمال ایک بوری سے کم ہو کر نصف بوری رہ جائے گا۔
------------------------------
ڈی اے پی کے استعمال کے بارے میں دیگر ھدایات جو گروپ اساتذہ وقتاً فوقتاً دیتے رھتے ھیں۔
------------------------------

1. بیج کے ساتھ ڈی ای پی کا چھٹہ پرانا طریقہ ھے۔ اسے اب ترق کر دینا چاھیے۔ اسکی بجائے پہلے پانی پر ڈیکمپوزڈ شدہ ڈی اے پی، ایس ایس پی یا نائٹرو فاس ڈالنا زیادہ بہتر نتائج دیتا ھے۔

2. یہ کہنا کہ بیسل میں دی گئی ڈی اے پی 80 دن تک پودوں کو اویلیبل رھتی ھے، ھماری زمینوں کی موجودہ حالت میں بالکل غلط ھے۔

3. 200 لیٹر کے ڈرم میں پوری بوری ڈالنے سے ڈیکمبپوزیشن کا عمل سست پڑ سکتا ھے۔ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے 35 کلو تک کھاد ایک ڈرم میں ڈیکمپوز کریں۔ نیز کلچر 10 سے 15 دن پرانا ھونا چاھیے۔

4. ڈی اے پی عموما 24 سے 36 گھنٹوں میں حل ہو جاتی ہے لیکن اسے مکمل نینو شکل میں آنے کے لیے سات سے دس دن درکار ہوتے ہیں۔

5. اگر ڈی اے پی کے ساتھ گوبر بھی فلڈ کرنا ہو تو گوبر کو علیحدہ ڈرم میں ڈیکمپوز کریں۔

6. نائٹروفاس کی ڈیکمبپوزیشن کے لیے 24 گھنٹے کافی ھیں۔

7. میگنیشیم اور زنک کو کسی بھی فاسفورسی کھاد کے ساتھ اکٹھا فلڈ نہ کریں۔ تاھم چیلیٹڈ زنک کو فاسفورس والی کھاد کے ساتھ اکٹھا فلڈ کیا جا سکتا ھے۔

8. کھادوں کی افادیت بڑھانے کے لیے تمام فصلات میں او ڈبلیو ڈی سی کلچر کی مسلسل فلڈنگ کریں۔ تاکہ کلچر میں موجود بیکٹیریا کھاد کو اویلیبل حالت میں رکھے۔ اس مقصد کے لیے کھالے کے قریب 4,000 سے 5,000 لیٹر والا پختہ فرمینٹر بنانے کو اپنی ترجیہات میں نمبر ایک پر رکھیں۔
----------------------------
زبیر زراعت الا
03003927942

11/07/2026

زرعی فصلوں میں استعمال ہونے والے 10 اہم Plant Growth Regulators (PGRs) اور ان کے پودوں و فصلات پر سپرے سے مرتب ہونے والے اثرات ۔

جبرلک ایسڈ (GA₃)Growth Promoter
قد بڑھاتا ہے، پھول اور پھل کی بڑھوتری، بیجوں کا اگاؤ بہتر کرتا ہے۔

آکسن (IAA, IBA, NAA)Growth Promoter
جڑوں کی نشوونما، پھل سیٹ، قلموں میں جڑیں بناتا ہے۔
سائٹوکنن (BA6 , 2.ip. Kinetin) Growth Promoter
نئی شاخیں اور پتے بناتا ہے، بڑھاپا سست کرتا ہے۔
ایتھلین (Ethylene)Ripening Hormone
پھل پکاتا ہے، پتوں اور پھلوں کا گرنا بڑھاتا ہے۔

ایتھیفون (Ethephon)Ethylene Releaser
پودے میں جا کر ایتھلین بناتا ہے، پھل پکانے اور رنگ بہتر کرنے کے لیے۔

ابسسک ایسڈ (ABA)Stress Hormone
خشک سالی اور گرمی میں پودے کو تحفظ دیتا ہے، سٹومیٹا بند کرتا ہے۔

پاکلوبیوٹرازول (Paclobutrazol)Growth Retardant
قد کم کرتا ہے، پھول اور پھل آوری بڑھاتا ہے۔

کلورمیکواٹ کلورائیڈ (CCC)Growth Retardant
غیر ضروری سبز بڑھوتری کم کرتا ہے، پودا مضبوط بناتا ہے۔

فورکلورفینورون (CPPU)Synthetic Cytokinin
پھل کا سائز بڑھاتا ہے، خاص طور پر انگور اور کیوی میں بہت مفید ہیے

ٹریاکونٹانول (Triacontanol)Growth Stimulant
فوٹو سنتھیسز بہتر کرتا ہیے نشوونما اور پیداوار بڑھاتا ہے۔
👈 امائثنو ایسڈز گروپ اور پلانٹ گروتھ ریگولر گروپ بہت محتلف ہیں۔
امائینو ایسڈز گروپ کا استعمال آسان اور محفوظ ہیے۔ جبکہ پلانٹ گروتھ ریگولر کا استعمال مشکل اور خطرناک ہیے ۔
امائینو ایسڈز کی مقدار کچھ کم زیادہ ہونے پر فصل بہت کم متاثر ہوتی ہیے۔
لیکن پلانٹ گروتھ ریگولرز کی مقدار کم زیادہ ہونے سے فصل خراب ہو سکتی ہیے جیساکہ
جبرلک ایسڈ (GA₃)زیادہ مقدار سے پودے غیر معمولی لمبے ہو جاتے ہیں۔
شاخیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ پھول اور پھل کم لگ سکتے ہیں۔ جبکہ کم مقدار
مطلوبہ اثر نہیں ملتا، صرف خرچہ ضائع ہوتا ہے۔ NAA (آکسن)زیادہ مقدار کے استعمال سے
پھول اور ننھے پھل جھڑ سکتے ہیں۔
پتوں میں مڑاؤ آ سکتا ہے۔ پتے سکڑ سکتے ہیں
جبکہ کم مقدار فروٹ سیٹ پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑتا۔
سائٹوکنن Kinetin ,2.IP کی غلط مقدار کے استعمال سے غیر متوازن شاخیں نکل سکتی ہیں۔
پودا کمزور ہو سکتا ہے۔
پاکلوبیوٹرازول کی زیادہ مقدار کے استعمال سے فصل و پودوں کی بڑھوتری کئی ماہ تک رک سکتی ہے۔
پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ فروٹ شیڈنگ ہو سکتی ہیے
ایتھیفون کی زیادہ مقدار پتوں اور پھلوں کا شدید جھڑاؤ ہو سکتا ہے۔
پودا تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ گروتھ کئی ماہ تک رک سکتی ہیے۔
اہم نقظہ ۔ گروتھ ریگولرز کی مقدار ہر فصل پر ایک جیسی نہیں ہوتی۔ اور ان کا استعمال پی پی ایم فی لیٹر کی مقدار میں ہوتا ہیے

پوسٹ کو شئیر کیجئے۔ شائد کسی کا بھلا ہو جائے ۔

دعا گو زبیر ذراعت الا

تل کی فصل میں جڑ گلاؤ (Root Rot) کی بیماریوجوہات، علامات، نقصانات اور مؤثر تدارکتل (Sesame) پاکستان کی اہم تیل دار فصلوں...
05/07/2026

تل کی فصل میں جڑ گلاؤ (Root Rot) کی بیماری

وجوہات، علامات، نقصانات اور مؤثر تدارک

تل (Sesame) پاکستان کی اہم تیل دار فصلوں میں شمار ہوتی ہے، مگر اس کی پیداوار کو متاثر کرنے والی بیماریوں میں جڑ گلاؤ (Root Rot) نہایت اہم ہے۔ یہ بیماری پودے کی جڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے، جس کے نتیجے میں پودا کمزور ہو کر خشک ہو جاتا ہے اور شدید حملے کی صورت میں پوری فصل متاثر ہو سکتی ہے۔

بیماری کا سبب

جڑ گلاؤ بنیادی طور پر مٹی میں موجود درج ذیل پھپھوندیوں کی وجہ سے ہوتا ہے:

Macrophomina phaseolina (Charcoal Root Rot)

Rhizoctonia solani

Sclerotium rolfsii

یہ فنجائی کئی سال تک مٹی اور فصل کی باقیات میں زندہ رہ سکتی ہیں اور سازگار حالات میں دوبارہ حملہ آور ہو جاتی ہیں۔

بیماری کے لیے سازگار حالات

زیادہ درجہ حرارت (30–40°C)

خشک اور گرم موسم

پانی کی کمی یا بے قاعدہ آبپاشی

مسلسل تل یا ایک ہی خاندان کی فصلوں کی کاشت

ناقص زرعی انتظام

کمزور یا زخمی جڑیں

علامات

پودے کی نشوونما رک جاتی ہے۔

پتے زرد پڑنے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ مرجھا جاتے ہیں۔

جڑیں بھوری یا سیاہ ہو کر گلنے لگتی ہیں۔

جڑوں کی بیرونی چھال آسانی سے الگ ہو جاتی ہے۔

متاثرہ پودا آسانی سے زمین سے اکھڑ جاتا ہے۔

Macrophomina phaseolina کے حملے میں جڑوں اور تنے کے نچلے حصے پر باریک کالے ذرات (Microsclerotia) نظر آتے ہیں، جن کی وجہ سے جڑیں کوئلے جیسی دکھائی دیتی ہیں۔

شدید حملے میں پورا پودا اچانک سوکھ جاتا ہے۔

بیماری سے ہونے والے نقصانات

پودوں کی تعداد میں واضح کمی

کیپسول (Capsules) کم بنتے ہیں۔

بیج سکڑے ہوئے اور ہلکے وزن کے بنتے ہیں۔

تیل کی مقدار اور معیار متاثر ہوتا ہے۔

شدید حملے کی صورت میں 30 سے 70 فیصد تک پیداوار کم ہو سکتی ہے۔

مربوط تدارک (Integrated Disease Management)

زرعی تدابیر

صحت مند اور تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

کم از کم 2 تا 3 سال فصلوں کی گردش (Crop Rotation) اختیار کریں۔

متاثرہ پودوں اور فصل کی باقیات کو تلف کریں۔

متوازن کھاد خصوصاً پوٹاش کا استعمال کریں۔

کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

مناسب آبپاشی کریں اور پودوں کو شدید خشکی سے بچائیں۔

کیمیائی تدارک

بیماری ظاہر ہونے پر

Azoxystrobin + Difenoconazole
لیبل ہدایات کے مطابق

Thiophanate-methyl 70 WP

سفارشات

بیج کو ہمیشہ فنجی سائیڈ سے ٹریٹ کر کے کاشت کریں۔

فصلوں کی مناسب گردش اختیار کریں۔

پانی کی شدید کمی یا غیر ضروری آبپاشی سے گریز کریں۔

متوازن کھادوں کا استعمال کریں، خاص طور پر پوٹاش کی مناسب مقدار دیں۔

کھیت کا باقاعدگی سے معائنہ کریں تاکہ بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو سکے۔

نتیجہ

تل کی فصل میں جڑ گلاؤ (Root Rot) ایک خطرناک مٹی سے منتقل ہونے والی بیماری ہے جو بروقت توجہ نہ دی جائے تو پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہے۔ صحت مند بیج، فصلوں کی گردش، مناسب زرعی انتظام، حیاتیاتی طریقوں اور سفارش کردہ فنجی سائیڈز کے دانشمندانہ استعمال سے اس بیماری پر مؤثر قابو پایا جا سکتا ہے۔

زرعی مشورے زبیر نال
03003927942

04/07/2026

کھادوں کو مکس کرکے استعمال کے حوالے سے فہرست

ـ1,,,ڈی اے پی+زنک سلفیٹ،،نہیں

2ـ ,,,ڈی اے پی+یوریا،،، ہاں

3ـ ,,,ڈی اے پی+ایس ایس پی،،، نہیں

4ـ ,,, ڈی اے پی+ایم او پی،،،،ہاں

5ــ ڈی اے پی+میگنیشیم سلفیٹ،،،،نہیں

6ــ۔ ڈی اے پی+ایس او پی،،نہیں

7ـ،،، ڈی اے پی، کیلشیم امونیم نائٹریٹ،،،،نہیں

8ـ ،،، ایس ایس پی+یوریا،،، نہیں

9ـ,,, ڈی اے پی+سلفر پاؤڈر فارم۔ ،،،،نہیں

10ـ٫٫٫ ایس ایس پی+ ایس او پی،،،ہاں

11ــ۔ ایس ایس پی+زنک سلفیٹ،،،نہیں

12ـــ۔ پوٹاش+سلفر،،، ہاں

13ـــ پوٹاش+زنک،،،ہاں

14,,, پوٹاش+ کیلشیم,,,ہاں

15٫٫۔ ایس ایس پی+یوریا،،، نہیں۔

16٫٫,,,,ایس اہس پی+ کیلشیئم،، نہیں

17,,, ایس ایس پی+سلفر پاؤڈر،،، نہیں

18٫,,ایس ایس پی+میگنیشیئم،، نہیں

نوٹ۔ فیرس سلفیٹ، میگانیز سلفیٹ، کاپر سلفیٹ، کو زمین میں استعمال کی ابھی تک پاکستان اور انڈین اداروں کی طرف سے کوئی تجویز نہیں۔

🌿 کپاس میں پیرا ولٹ (Para Wilt) — اچانک مرجھاؤ سے بچاؤکاشتکار بھائیو!آج کل شدید گرمی، حبس اور بے ترتیب آبپاشی کی وجہ سے ...
27/06/2026

🌿 کپاس میں پیرا ولٹ (Para Wilt) — اچانک مرجھاؤ سے بچاؤ
کاشتکار بھائیو!
آج کل شدید گرمی، حبس اور بے ترتیب آبپاشی کی وجہ سے کپاس میں پیرا ولٹ (Para Wilt) کا مسئلہ تیزی سے سامنے آ رہا ہے۔
پیرا ولٹ کی اہم علامات
✅ پودا اچانک مرجھا جاتا ہے۔ ✅ پتے سبز رہتے ہیں مگر لٹک جاتے ہیں۔ ✅ مٹی میں نمی ہونے کے باوجود پودا پانی جذب نہیں کر پاتا۔ ✅ پھول اور ٹینڈے گرنے لگتے ہیں اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
پیرا ولٹ کی بڑی وجوہات
✔ شدید گرمی اور حبس ✔ خشک زمین کو اچانک زیادہ پانی دینا ✔ کھیت میں پانی کھڑا رہنا ✔ پوٹاش کی کمی ✔ جڑوں کی کمزوری یا نقصان
بچاؤ اور تدارک
🌱 آبپاشی مناسب وقفوں سے کریں۔ 🌱 کھیت میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں۔ 🌱 نائٹروجن (یوریا) کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔ 🌱 پوٹاش کا متوازن استعمال ضرور کریں۔ 🌱 شدید گرمی میں فصل پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔
سفارش کردہ سپرے
✅ پوٹاشیم سلفیٹ (SOP) ✅ میگنیشیم سلفیٹ ✅ ہیومک ایسڈ ✅ امائنو ایسڈ
⚠ اہم بات:
پیرا ولٹ فنگس کی بیماری نہیں بلکہ ایک فزیولوجیکل مسئلہ ہے، اس لیے صرف فنگس کش ادویات کا سپرے اس کا مؤثر علاج نہیں۔
🌾 بروقت تشخیص، متوازن آبپاشی، مناسب غذائیت اور اچھی فیلڈ مینجمنٹ سے پیرا ولٹ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

27/06/2026

فنجی سائیڈز (Fungicides) کو عام طور پر FRAC کے مندرجہ ذیل گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک ہی گروپ کی ادویات کا طریقۂ اثر (Mode of Action) تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے۔
یہ فنجیسائیڈ کیسے کام کرتے ہیں ۔ یہ سمجھیے۔

👈1۔ کاپر گروپ (M01)
سالٹ ہیں
کاپر آکسی کلورائیڈ
کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ
بورڈو مکسچر
اثر اندازی ۔
فنگس کے حیاتیاتی عمل کو بیک وقت متاثر کرتا ہے۔ حفاظتی (Protectant) فنجی سائیڈ ہیے
موثر کنٹرول دیتا ہیے
اینتھراکنوز بیکٹیریل دھبے۔ ڈاؤنی میلڈیو سٹرس کینکر۔

👈2 سلفر گروپ (M02)
ویٹ ایبل سلفر اور سلفر 80 WG
اثر اندازی
فنگس کی سانس لینے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے۔ بیماریاں جن پر کنٹرول دیتا ہیے
پاؤڈری میلڈیو اور زنگ (Rust)

👈3 مینکوزیب گروپ (M03)

Mancozeb
Dithane M-45
طریقۂ اثر اندازی
متعدد مقامات پر اثر انداز (Multi-site)
کنٹرول
ارلی بلائٹ لیف سپاٹ ڈاؤنی میلڈیو اینتھراکنوز

4 بینزیمیڈازول گروپ (FRAC 1)
اس گروپ میں زہر ہیں
Carbendazim
Thiophanate-Methyl
طریقۂ اثر ؟
فنگس کے خلیوں کی تقسیم (Cell Division) کو روکتا ہے۔
یہ گروپ کنٹرول کرتا ہیے
اینتھراکنوز اسکیب پاؤڈری میلڈیو فروٹ راٹ

👈5 ٹرائیزول گروپ (FRAC 3)
اس گروپ میں سالٹ ہیں
Propiconazole
Tebuconazole
Difenoconazole
Hexaconazole
طریقۂ اثر اندازی
فنگس کی سیل ممبرین بننے کا عمل روکتا ہے۔
موثر کنٹرول دیتا ہیے
رسٹ پاؤڈری میلڈیو لیف سپاٹ اسکیب

👈6 اسٹروبیلورین گروپ (FRAC 11)

Azoxystrobin
Pyraclostrobin
Trifloxystrobin
طریقۂ اثر
فنگس کی توانائی پیدا کرنے کا عمل بند کرتا ہے۔
موثر ہیے
ڈاؤنی میلڈیو اینتھراکنوز رسٹ لیف سپاٹ
👈7 ایس ڈی ایچ آئی SDHI گروپ (FRAC7)

اس گروپ میں زہر شامل ہیں
Boscalid
Fluxapyroxad
Benzovindiflupyr
طریقۂ اثر اندازی؟
فنگس کی سانس لینے کا عمل روکتا ہے۔
جن بیماریاں کے لئے موزوں ہیے وہ ہیں
الٹرنیریا اسکیب بوٹریٹس لیف سپاٹ۔

👈8 فینائل امائیڈ گروپ (FRAC 4)
زہر ہیں
Metalaxyl
Mefenoxam
طریقۂ واردات
فنگس کے RNA کی تیاری کو روکتا ہے۔
موثر کنٹرول
ڈاؤنی میلڈیو Phytophthora فائٹوفتھورا اور
Pythium۔

👈9 ڈائیکاربوکسامائڈ گروپ (FRAC 2)
زہر
Iprodione
موثر کنٹرول
بوٹریٹس اور اسکلروٹینیا
👈10 فاسفونیٹ گروپ (FRAC 33)
مثالیں:
Potassium Phosphite
Fosetyl-Al
طریقۂ اثر:
پودے کے اندر دفاعی نظام کو متحرک کرتا ہے۔
موثر کنٹرول
فائیٹوفتھورا گموسس روٹ راٹ
👈ایک ہی زہر مسلسل کبھی بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ مسلسل استعمال سے بیماری اس زہر کے خلاف معدافت حاصل کر لیتی ہیے۔ جس کے بعد زہر بے اثر ہو جاتا ہیے۔
باغ میں خدا نخواستہ اگر کوئی مسلہ ہیے۔تو پہلے مسلہ تلاش کریں۔ پھر اس مسلہ سے مطلق زہر تلاش کریں۔
دکان والے سے پوچھ کر چم اتروانے کی بجائے اُس کو سالٹ کا نام بتائیں۔ اور اپنی مرضی کی پراڈکٹ کو استعمال کریں۔
شئیر واجب ۔ کاپی پیسٹ ممنوع

دعا گو۔
محمد زبیر

23/06/2026

کاشتکار بھائیوں تل ایک تیل دار فصل ہے اور اسے دوسری فصلات کی نسبت سلفر کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہذا چار کلو سلفر دو قسطوں میں استعمال کر کے فی ایکڑ پیداوار کو بڑھائیں اور جب فصل 45 سے 50 دن کی ہو جائے تو فی ایکڑ 4 لیٹر کانوے پوٹاش کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ بہتر پیداوار لے کر اپنے معاشی حالات بہتر کیے جا سکیں اگر تل کی فصل کیرا کر رہی ہے تو مجھ سے رابط کریں شکریہ
زرعی مشورے زبیر نال 03003927932

23/06/2026

ملٹی مائیکرو زنک آئرن کاپر میگانیزے کا پودے پہ مفید اثر
1. زنک (Zn)
آکسن (Auxin) ہارمون کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔
نئی شاخوں اور پتوں کی بڑھوتری کو بہتر بناتا ہے۔
دانوں اور پھلوں کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔
مکئی، چاول اور گندم میں زنک کی کمی عام ہوتی ہے۔
کمی کی صورت میں پتے چھوٹے اور زرد ہو جاتے ہیں۔
2. آئرن (Fe)
کلوروفل بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پودے میں سبزہ برقرار رکھتا ہے۔
فوٹو سنتھیسز کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔
کمی کی صورت میں اوپر والے نئے پتے پیلے جبکہ رگیں سبز رہتی ہیں۔
3. کاپر (Cu)
انزائمز کو فعال کرتا ہے۔
پودے کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔
پھول اور بیج بننے میں مدد دیتا ہے۔
تنوں کو مضبوط کرتا ہے۔
کمی سے پتے مرجھا سکتے ہیں اور بڑھوتری متاثر ہوتی ہے۔
4. مینگنیز (Mn)
فوٹو سنتھیسز میں حصہ لیتا ہے۔
نائٹروجن کے استعمال کو بہتر بناتا ہے۔
انزائمز کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔
جڑوں اور پودے کی مجموعی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔
کمی سے پتوں پر پیلے دھبے یا رگوں کے درمیان زردی ظاہر ہو سکتی ہے۔
Multi Micro کے مجموعی فوائد
✅ پتوں کی سبزاہٹ میں اضافہ
✅ فوٹو سنتھیسز بہتر ہوتی ہے
✅ پھول اور پھل زیادہ بنتے ہیں
✅ پیداوار اور معیار میں بہتری آتی ہے
✅ غذائی کمیوں کو ایک ساتھ پورا کرتا ہے
✅ فصل کو سٹریس برداشت کرنے میں مدد دیتا ہے
یہ کھاد خاص طور پر سبزیات، باغات، مکئی، گندم، کپاس اور چاول جیسی فصلوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

Address

Industrial Estate Multan
Multan
60900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زرعی مشورے زبیر نال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share