Chromite Beneficiation Plants Association Muslim Bagh

Chromite Beneficiation Plants Association Muslim Bagh Chrome ore

23/08/2026

مسلم باغ: قدرتی موسم کو بھی پلانٹس کے کھاتے میں ڈال دیا جائے؟

آج دن کے وقت مسلم باغ میں شدید دھند کے ساتھ مٹی کا قدرتی طوفان آیا۔ یہ ویڈیو اسی وقت کی ہے، جس میں موسمی صورتحال خود واضح نظر آ رہی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ کچھ مخالفین اور بغض رکھنے والے عناصر ہر غیر معمولی موسمی صورتحال کو کرومائٹ پلانٹس کے ساتھ جوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قدرتی آندھی کو پلانٹس کا دھواں اور ہر موسمی صورتحال کو آلودگی قرار دینا مسئلے کا حل نہیں۔

مسلم باغ کے عوام باشعور ہیں اور حقیقت و پروپیگنڈے میں فرق کرنا خوب جانتے ہیں۔

تنقید کریں، ضرور کریں؛ لیکن دلیل کے ساتھ۔ بغض اور الزام تراشی سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔

آج بروز جمعرات کرومائٹ پروسیسنگ پلانٹس ایسوسی ایشن مسلم باغ کے زیر اہتمام ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کان ما...
18/06/2026

آج بروز جمعرات کرومائٹ پروسیسنگ پلانٹس ایسوسی ایشن مسلم باغ کے زیر اہتمام ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کان مالکان، ٹھیکیداران، ٹرانسپورٹرز اور مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ ٹرانسپورٹ مسائل، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کا جائزہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو تمام متعلقہ امور پر مشاورت کے بعد مناسب فیصلے اور سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صنعت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام فیصلے اتفاقِ رائے اور مشاورت سے کیے جائیں گے۔

کرومائٹ پروسیسنگ پلانٹس ایسوسی ایشن مسلم باغ
بروز جمعرات، 18 جون 2026

09/06/2026
وضاحتی و مذمتی بیانہم بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ہڑتال کی کال میں مسلم باغ کا نام بلاجوا...
19/05/2026

وضاحتی و مذمتی بیان

ہم بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ہڑتال کی کال میں مسلم باغ کا نام بلاجواز شامل کرنے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

یہ بات انتہائی قابلِ غور ہے کہ اگر ہڑتال واقعی بلوچستان کے مجموعی ٹرانسپورٹ مسائل کے لیے ہے تو پھر پورا بلوچستان اس میں شامل ہونا چاہیے تھا۔ لیکن یہاں عجیب صورتحال یہ ہے کہ باقی پورا بلوچستان کھلا رکھا گیا ہے اور صرف چند علاقوں، یعنی مسلم باغ، نوکنڈی، دالبندین اور لورالائی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی صوبائی سطح کی منظم ہڑتال نہیں بلکہ مخصوص علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔

مسلم باغ کا اس کال سے کوئی تعلق نہیں۔ مسلم باغ کے کرومائٹ پلانٹس، ٹرک مالکان، مزدور، ایکسپورٹرز، تاجر اور مقامی کاروباری طبقہ ایسی غیر واضح، غیر مشاورتی اور مخصوص مفادات پر مبنی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ مسلم باغ کو بلا وجہ ہڑتال میں شامل کرنا مقامی کاروبار، مزدوروں کی روزی، لوڈنگ و اَن لوڈنگ، کرومائٹ ایکسپورٹ اور پلانٹس کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اگر ٹرانسپورٹرز کے کوئی جائز مسائل ہیں تو وہ حکومت بلوچستان، محکمہ ٹرانسپورٹ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ قانونی فورمز پر اپنا مؤقف پیش کریں، مگر مسلم باغ کے نام کو استعمال کر کے کاروباری سرگرمیوں کو بند کرانے کی کوشش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

یہی طریقہ پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے اور اب بھی ناکام ہوگا۔ مسلم باغ کے عوام، پلانٹ مالکان، ٹرک مالکان، مزدور اور کاروباری طبقہ کسی دباؤ، بلیک میلنگ یا ذاتی مفادات کی بنیاد پر اپنا روزگار بند نہیں کریں گے۔

ہم تمام پلانٹ مالکان، ٹرک مالکان، ڈرائیورز، مزدوروں اور تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بلاجواز ہڑتال کا حصہ نہ بنیں اور مسلم باغ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

مسلم باغ کا امن، روزگار اور کرومائٹ ایکسپورٹ کسی کے ذاتی یا مخصوص مفاد پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔

Chromite Plants Association, Muslim Bagh
کرومائٹ پلانٹس ایسوسی ایشن، مسلم باغ

مسلم باغ: کرومائٹ پروسیسنگ پلانٹس ایسوسی ایشن بلوچستان (CPPAB) کے صدر فضل کریم درانی نے پلانٹس مالکان اور ممبران کا اہم ...
14/05/2026

مسلم باغ: کرومائٹ پروسیسنگ پلانٹس ایسوسی ایشن بلوچستان (CPPAB) کے صدر فضل کریم درانی نے پلانٹس مالکان اور ممبران کا اہم تنظیمی اجلاس بروز جمعہ شام 5:00 بجے کرومپور ہوٹل دفتر، مین بائی پاس مسلم باغ میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں بالخصوص QESCO کی جانب سے ناروا لوڈشیڈنگ، Detection Bills، اضافی بلنگ، پلانٹس کے خلاف غیر ضروری کارروائیوں، EPA اور mining related مسائل، processing/per ton rates، فنڈ و چندہ، صنعتی اتحاد اور ایسوسی ایشن کے آئین و قواعد و ضوابط کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

صدر فضل کریم درانی نے تمام ممبران کو بروقت شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اجتماعی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس اعلامیہ — کرومائیٹ پلانٹس ایسوسی ایشنآج بروز اتوار عثمان ناصر بیٹھک میں کرومائیٹ پلانٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ح...
12/04/2026

اجلاس اعلامیہ — کرومائیٹ پلانٹس ایسوسی ایشن

آج بروز اتوار عثمان ناصر بیٹھک میں کرومائیٹ پلانٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس حاجی محمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں سب سے پہلے PCM میں غیر مقامی افراد کو الاٹمنٹ کے حساس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف ہر سطح پر پرامن عوامی احتجاج اور قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں ایسوسی ایشن صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔

مزید برآں موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کرومائیٹ کا نیا ریٹ 2700 روپے فی ٹن مقرر کیا گیا اور اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق:
صدر: فضل کریم درانی، جنرل سیکرٹری: حاجی امین اللہ احمد خیل، فنانس سیکرٹری: مجیب اللہ صاحب ، نائب صدر: رحمت اللہ مردانزی، نائب جنرل سیکرٹری: سمیع اللہ خاکسار صاحب ، سیکرٹری اطلاعات: عثمان ناصر صاحب ، جبکہ ایڈوائزر ٹو کمیٹی: حاجی سمیع اللہ سا مخیل صاحب مقرر کیے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور تمام ممبران اتحاد و اتفاق کے ساتھ مشترکہ مفاد کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شکریہ۔

12/04/2026

اہم اطلاع / ایمرجنسی میٹنگ

تمام کرومائیٹ پلانٹس مالکان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بروز اتوار شام 5 بجے عثمان ناصر بیٹھک میں کرومائیٹ پلانٹس ایسوسی ایشن کے صدر فضل کریم درانی کی زیر صدارت ایمرجنسی میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں PCM میں غیر مقامی افراد کو الاٹمنٹ، مہنگائی اور دیگر اہم معاملات پر فیصلہ کن مشاورت ہوگی، لہٰذا تمام پلانٹس مالکان کی شرکت اور وقت کی پابندی لازمی ہے۔

Address

Main ByPass Muslim Bagh
Muslimbagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chromite Beneficiation Plants Association Muslim Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share