The Prime Minister's Office, AJK

The Prime Minister's Office, AJK The Official Page of The Prime Minister's Secretariat Govt. Of AJ&K, Muzaffarabad

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے کیمرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسیسمنٹ کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف اور مج...
11/09/2026

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سے کیمرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسیسمنٹ کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف اور مجتبیٰ گیلانی ملاقات کررہے ہیں۔ وزیر تعلیم سردار عمیر نعیم، پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر افتخار گیلانی سے سابق چیئرمین اسلام آباد بار کونسل بیرسٹر عادل عزیز قا...
11/09/2026

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر افتخار گیلانی سے سابق چیئرمین اسلام آباد بار کونسل بیرسٹر عادل عزیز قاضی کی سربراہی میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سردار کامل باسط ایڈووکیٹ، بیرسٹر ضوپاش خان، اسامہ کیانی ایڈووکیٹ اور ملک احتشام ایڈووکیٹ شامل تھے۔وکلاء کے وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔حکومت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ نوجوان وکلاء ہمارے قانونی نظام کا مستقبل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وکلاء برادری کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
دریں اثناء وزیراعظم سے بیرسٹر واجد ملک کی سربراہی میں ایک اور وفد نے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا

25/02/2026
04/02/2026
مظفرآباد (پی آئی ڈی) 28 جنوری 2026وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کش...
28/01/2026

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 28 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی۔اجلاس میں متعدد اہم انتظامی، تعلیمی، فلاحی اور ترقیاتی امور پر غور کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے آزاد جموں وکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ کابینہ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد بارے پیش رفت ہاء کا جائزہ لیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزراء کے صوابدیدی فنڈز کی بحالی کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے شہید سجاد ریشم کے بھائی کو سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں نرمی جبکہ باغ میں شہید ہونے والے زاہد قریشی کے ورثاء کے لیے معاوضہ (مواضعات) کی منظوری بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں دانش سکول حویلی کے قیام کے لیے خالصہ سرکار اراضی حویلی کی منظوری اور منتقلی، جیم اسٹونز سینٹر آف ایکسیلنس کے لیے آرائش (فنشنگ) کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ہیلتھ کیئر ہسپتال میرپور کے امور کو یکسو کرنے کے لیے وزرائے حکومت سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، چوہدری ارشد اور چیف سیکرٹری خوشحال خان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے معاملات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔آزادجموں وکشمیر کابینہ نے بچوں کی تعلیم کے ضیاع کو روکنے کے لیے پرائمری سطح تک ان دور افتادہ علاقوں کے تعلیمی اداروں میں، جہاں بچوں اور بچیوں کے تناسب سے علیحدہ پرائمری سکول عمارات دستیاب نہیں، سکولوں کے قیام تک پرائمری کی حد تک مخلوط تعلیمی ادارے قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ اور پرعزم ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر تھیں، ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں، توانائی کے شعبے میں اقدامات سے ریاست میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کابینہ کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔کابینہ اجلاس کے اختتام پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، حریت رہنما محمد یاسین ملک کی غیر قانونی اسیری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت، پاک فضائیہ کے دفاعی نظام “تیمور” کی کامیاب تیاری پر مبارکباد، اور لیہہ ویلی میں کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق بئیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، قومی سلامتی اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں قابلِ فخر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026 آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم  کی م...
28/01/2026

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی موجودہ موسمی حالات میں آزادکشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بریفنگ ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ برفباری کی وجہ سے آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں خاص کر شدید موسمی حالات کے پیش نظر برف کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی ترسیل ،فراہمی اور موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ خاص کر پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے ایسے علاقے جہاں برفباری کی وجہ سے راستے بند ہیں پر خاص فوکس رکھا جائے ۔انکوں نے کہا کہناس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت شدید موسمی حالات ...
26/01/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 26 جنوری 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت شدید موسمی حالات کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ برقیات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو شدید بارشوں اور برف باری کے باعث ہونے والے نقصانات، متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور انتظامیہ کی جانب سے جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں سڑکوں کی بندش، لینڈ سلائیڈنگ، عوامی مشکلات اور ریسکیو اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں محکمہ برقیات کے حکام نے موسمی شدت کے تناظر میں ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور فیلڈ اسٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر صورت متحرک رہے اور شدید برف باری والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی، خصوصاً خوراک، ادویات، ایندھن اور بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ برقیات کے حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی ۔

21/01/2026

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور دربار عالیہ سائیں سہیلی سرکار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

21/01/2026

وزیراعظم کی حضرت سائیں سخی سہیلی سرکارؒ کے عرس مبارک کی اختتامی تقریبات میں شرکت

مظفرآباد(پی آئی ڈی )07جنوری 2026وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر  فیصل ممتاز راٹھور کی  سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر آمد۔چیف ...
07/01/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی )07جنوری 2026
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر آمد۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔ وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے جسٹس خالد یوسف چوہدری کو جج سپریم کورٹ تعیناتی ہونے پر مبارکباد دی۔۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ عدالتی احکامات اور فیصلوں پر عملدرآمد، آئین و قانون کی حکمرانی اور گڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

Address

Muzaffarabad, Azad Kashmir
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+925822921314

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Prime Minister's Office, AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Prime Minister's Office, AJK:

Shortcuts

Share