Imran Agroo Traders

Imran Agroo Traders Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imran Agroo Traders, Consulting Agency, FARHAN COTTON FACTORY � KALLAR WALI, Muzaffargarh.

گندم کی حساس سٹیج اس وقت نومبر کاشت گندم نسارہ کر چکی ہے۔۔۔اسے ریپروڈکٹیو سٹیج کہتے ہیں ۔۔۔اس میں سٹہ باہر نکلتا ہے پھر ...
25/02/2026

گندم کی حساس سٹیج

اس وقت نومبر کاشت گندم نسارہ کر چکی ہے۔۔۔
اسے ریپروڈکٹیو سٹیج کہتے ہیں ۔۔۔
اس میں سٹہ باہر نکلتا ہے پھر پولینیشن کا عمل جسے بورا پڑنا کہتے ہیں مکمل ہوتا ہے اور اگلی دو سٹیجز گرین فارمیشن اور گرین فلنگ ہوتی ہے۔۔۔
سٹہ باہر نکلنے سے گرین فلنگ تک کا عمل قریبا 4 ہفتے پر محیط ہوتا ہے۔۔۔
اس دوران کچھ احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔
گندم کو پانی سٹہ نکلنے سے فورا پہلے یا پولینیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد لگانا چاہیے۔۔۔۔
ریپروڈکٹیو سٹیج پر زمین کا خشک ہونا یا وتر کا چھڑنا پیداوار میں کمی کا باعث بنتا ہے۔۔۔
نسارہ مکمل ہونے کے بعد گندم میں کسی قسم کا فولئیر یا سپرے نہیں کرنا چاہیے۔۔۔
زمین خشک ہونے کے بعد پانی لگانے سے گندم گرنے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے۔۔۔
گندم میں ہمیشہ وتر حالت میں پانی لگانا چاہیے اس سے فصل گرنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔۔۔
اس موسم میں چونکہ ہوائیں چل رہی ہوتی ہیں تو موسم دیکھ کر پانی لگانا چاہیے۔۔۔
گندم کو کسی بھی سٹیج پر بھر کر پانی لگانا پیداوار کم کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔۔۔۔

22/12/2025
09/07/2025

کیا آپ بھی یہی سوچتے ہی کہ اتنا مہنگا سپرے کرنے کے باوجود اثر کیوں نہیں ہو رہا؟ تو ذرا ان باتوں پر غور کریں۔
سپرے کرتے وقت یہ 8 باتیں ہمیشہ یاد رکھیں۔
1 مختلف کمپنیوں کی کئی پروڈکٹس کو ایک ساتھ مکس نہ کریں۔
2 کسی بھی کیمیکل کو براہِ راست ٹینکی میں نہ ڈالیں۔
3 ہر پروڈکٹ کو الگ ڈبے میں مکس کریں، پھر ایک ساتھ ٹینکی میں ڈالیں۔
4 صاف پانی استعمال کریں، گندے یا نلکے کے پانی سے رزلٹ کمزور ہو جاتا ہے۔
5 سپرے کا بہترین وقت صبح 6 سے 9 بجے یا شام کو سورج ڈھلنے کے بعد ہوتا ہے۔
6 تھرپس کے خلاف سپرے کے فوراً بعد کھیت کو پانی ضرور لگائیں تاکہ دوا اپنا اثر دکھائے۔
7 سپرے گن کو جھاڑو کی طرح نہ گھمائیں، دو لائنوں میں نیچے سے اوپر کی طرف اچھی کوریج دیں۔
8 آپ کے سپرے مہنگے ہوتے ہیں، ان کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کو بہترین رزلٹ ملے۔

10/09/2024

"کسان خوشحال، پاکستان خوشحال"

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم اینیشیٹیوز سے متعلق اجلاس ، پیش رفت کا جائزہ

🔹وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے کاشتکاروں کےلئے بڑے اعلانات

🔹کسان کارڈ کی ترسیل۔ زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع ، گرین ٹریکٹر سکیم ، ایگریکلچر گریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز

🔹صوبہ بھر کے 136 میں 40-ہزار کسان کارڈ کی ترسیل کا آج سے آغاز

🔹ہر تحصیل میں ایگریکلچر آفس میں زرعی سینٹر سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ مہیا کئے جائینگے

🔹کاشتکار 15-اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا

🔹کسان کارڈ سے پانچ لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے

🔹کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا

🔹اوکاڑہ ،بہاولپور ،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

🔹کاشتکار زرعی مال سے بیج ،کھاد ، پیسٹی سائیڈ ۔ مشاورت ، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے

🔹اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگا

🔹ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی کرینگے

🔹سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائینگے

🔹حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ سبسڈی دے گی

🔹20 ستمبر کو ایڈ آنے کے بعد کاشتکار اپلائی کر سکیں گے

🔹زرعی ٹیوب ویل سولرلائزیشن سکیم آخری مراحل میں۔ جلد آغاز ہوگا

🔹الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔

Address

FARHAN COTTON FACTORY � KALLAR WALI
Muzaffargarh

Opening Hours

Monday 07:00 - 18:45
Tuesday 07:00 - 18:45
Wednesday 07:00 - 18:45
Thursday 07:00 - 12:30
Friday 07:00 - 12:30
16:00 - 18:45
Saturday 07:00 - 18:45
Sunday 07:00 - 19:00

Telephone

03004732338

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imran Agroo Traders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share