PSX Consultancy By Waqas Khan

PSX Consultancy By Waqas Khan Waqas Khan Stock market expert

30 Factors for Seclecting stocks1. Market Capitalization 2. Earning of Company 3. Divedend 4. Dividend Yield 5. Average ...
09/04/2024

30 Factors for Seclecting stocks
1. Market Capitalization
2. Earning of Company
3. Divedend
4. Dividend Yield
5. Average volume
6. Free Floats
7. Out standing Shares
8. Knowledge about Sector of Company
9. Price to Earning Ratio
10. Farword Price to Earning Ratio
11. PE to Growth Ratio
12. Price to Sale Ratio
13. Price to Book Value
14. Put and Call Ratio ( for Short Investment)
15. EP Current
16. EP Future
17. Company Sale (last 5 Years)
18. Company Products and Brand Image
19. Return on Investment (ROI)
20. Return on assets (ROA)
21. Debt to Equity Ratio
22. Inside ownership
23. Inside Trading
24. Company Performance Upto 5 years
25. Volatility
26. Average True Range (ATR)
27. Simple moving Average
28. 52 Week High and Low
29. RSI
30. Support and Resistance (1M, 1Y, 5Y)

ہم نے پے آؤٹ کی بات کی اب کچھ منظر نامے دیکھتے ہیں ۔ جن شیئرز کی بنیاد پر ہم کیکولیشن کررہے ہیں وہ ہم مفروضہ کی بنیاد پر...
07/04/2024

ہم نے پے آؤٹ کی بات کی اب کچھ منظر نامے دیکھتے ہیں ۔ جن شیئرز کی بنیاد پر ہم کیکولیشن کررہے ہیں وہ ہم مفروضہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔ تاہم ان کے پے آؤٹ کی قیمت حقیقی ہے۔ آپ اپنی سہولت کے اعتبار ، اپنی ضرورت کے اعتبار سے جن سٹاک کی بنیاد پرچاہیں کیلولیشن کرسکتے ہیں۔
منظرنامہ 1
فرض کریں آپ کا ٹارگٹ ہے 10 ہزار روپے ماہانہ آمدن چاہئے۔ یعنی ایک لاکھ روپے بیس ہزار سالانہ ۔۔
اس کے لئے آپ کے پاس دو آپشن ہیں یا تو آپ یہ رقم کسی ایک پے آؤٹ سے نکالیں ۔۔ یا پھر کئی شیئرز کے پے آؤٹ تھے ۔۔ اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ کسی ایک پر انحصار کرنے کی بجائے اسے مختلف شیئرز پر تقسیم کرکے نکالیں۔ کیونکہ پیسے کا فلو رہے گا۔
اب اگر آپ کیپکو میں جاتے ہیں تو کیپکو کا ایک شیئر آپ کو سالانہ 8 روپے کا پے آؤٹ دیتا ہے۔ جس کی اوسط قیمت 25 روپے ہے۔ اس ایک لاکھ بیس ہزار (پری ٹیکس) کےلئے آپ کو کیپکو کے 15 ہزار شیئرز چاہئے ہوں گے جس کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے بنے گی ۔
سیف سے پیسے نکالنا ہو تو 6 روپے فی شیئر ملتے ہیں جس کے لئے 20 ہزار شیئرز چاہئے اور 18 روپے کے اعتبار سے اس کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار بنتی ہے
حبکو کا اوسط 25 روپے ہے جس کا ایک شیئرز پچھلے سال 70 روپے کا تھا ۔ اس کے لئے آپ کو 4 ہزار 800 شیئرز چاہئے ۔ جس کی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار روپے بنتی ہے
اینگرو میں جائیں گے تو اس کا اوسط 48 روپے اور اوسط قیمت 250 روپے ۔ جس کے لئے آپ کو ڈھائی ہزار شیئرز درکار ہوں گے جس کی قیمت 6 لاکھ 25 ہزار بنتی ہے۔
پول یہ رقم آپ کو 1700 شیئرز میں پورا کردے گا جس کی اوسط قیمت 400 روپے ہے جس پر آپ کو 6 لاکھ 80 ہزار لاگت آئے گی۔
اگر آپ صرف پے آؤٹ پر انحصار کرتے ہیں تو اس کے حساب سے رقم درکار ہوگی لیکن اس میں اگر کیپٹل گین کو مکس کرتے ہیں تو آپ کو کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی ۔ اس کے علاوہ اگر آپ مختلف آئٹم مکس کرکے اپنا ٹارگٹ پورا کرتے ہیں تو بھی سرمایہ کاری کم درکار ہوگی جس کی وجہ یہ ہے کہ تمام پے آؤٹ سال کے مختلف حصوں میں آتے ہیں جس کے اعتبار سے آپ پلاننگ کرکے اسے حاصل کرسکتے ہیں اور اپنا سرمایہ ایک سے دوسرے میں شفٹ کرکے کام چلاسکتے ہیں۔
بات اچھے لگے تو صرف پوسٹ ہی لائک نہ کریں بلکہ پیچ بھی لائک اور فالو کریں

سٹاک مارکیٹ بنیادی طور پر ایک آکشن مارکیٹ ہے ۔۔ یہ بائر اور سیلر کے درمیان ایک بیلنس کو لیکر چلتی مارکیٹ میں جب بائر زیا...
04/04/2024

سٹاک مارکیٹ بنیادی طور پر ایک آکشن مارکیٹ ہے ۔۔ یہ بائر اور سیلر کے درمیان ایک بیلنس کو لیکر چلتی مارکیٹ میں جب بائر زیادہ ہوں تو مارکیٹ پلس ہوجاتی اور سیلر زیادہ آجائیں تو ریڈ ہوجاتی ہے
یہ ہر شیئر میں ہوتا ہے ۔۔ اور اس مجموعہ سٹاک مارکیٹ بنتا ہے
ٹریڈنگ کے دوران کچھ کمپنیاں پلس ہوتی اور کچھ مائنس ۔۔ وہ اسی اصول کے تحت ہوتی ہیں ۔۔ جس طرف جھکاو ہو مارکیٹ اس جانب چلی جاتی ہے

جب بھی کسی ڈرامے کی کہانی لکھی جاتی ہے تو اس اختتام بھی ساتھ ہی لکھا جاتا ہے ۔۔ جس میں آخری تک تبدیلی نہیں ہوتی ۔ درمیان...
31/03/2024

جب بھی کسی ڈرامے کی کہانی لکھی جاتی ہے تو اس اختتام بھی ساتھ ہی لکھا جاتا ہے ۔۔ جس میں آخری تک تبدیلی نہیں ہوتی ۔ درمیان میں یہ ہوتا ہے کہ عوامی خواہش یا کسی کردار یا پھر مقبولیت کے اعتبار سے کچھ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اورپھر ان تبدیلیوں کو کمال مہارت سے تبدیل کرتے ہوئے اسی اختتام تک لے جاتا ہے جو شروع میں لکھا ہوتا ہے۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی شیئر کوئی ٹریک پکڑلے تو اس نے اسی سمت میں جانا ہوتا ہے چاہئے وہ اپ ٹریک پر ہو یا ڈاؤن ٹریک پر ۔۔ درمیان میں کوئی نہ کوئی خبر اچھی بری چلا کر ۔۔ کچھ عوام کا شوق پورا کرکے کچھ بڑے لوگوں کو پرافٹ دلاکر پرائز کو اپ ڈاؤن کیا جاتاہے ۔ اگر ڈاؤن جارہا ہے تو کچھ دن اپ ہوجائے گا اور اپ جارہا تو کچھ دن ڈاؤن ہوجائے گا ۔۔ اس دوران مال بھی خوب چپکایا جاتا ہے یا انہیں بیزار کرکے مال چھڑایا بھی جاتا ہے
لیکن سکرپٹس نے ہر صورت اپنا سفر پورا کرنا ہوتا ہے اور وہ اپنی منطقی جگہ پر پہنچ کر دوسری سمت سفر کرتا ہے ۔۔۔ اس لئے اگر اچھی سکرپٹس ہیں تو خبروں کا زیادہ اثر نہ لیں ۔ آپ نے اس کا مشاہدہ کیا ہوگا ۔۔۔ نہیں کیا تو اب شروع کردیں ۔

شیئرز کی قیمت اور ویلیو میں فرق سمجھیں ایک عام کہاوت ہے کہ "کتاب کو اس کے سرورق سے نہ پرکھو۔" بالکل اسی طرح سرمایہ کار ک...
29/03/2024

شیئرز کی قیمت اور ویلیو میں فرق سمجھیں
ایک عام کہاوت ہے کہ "کتاب کو اس کے سرورق سے نہ پرکھو۔" بالکل اسی طرح سرمایہ کار کو کہا جاتا ہے کہ "شیئر کی قیمت دیکھ فیصلہ نہ کرو۔"
بہت سے افراد غلط طریقے سے یہ تصور کرلیتے ہیں کہ کم قیمت والا سٹاک سستا اور زیادہ قیمت والا مہنگا ہے۔
درحقیقت، سٹاک کی قیمت سٹاک بارے بہت کم بتاتی ہے اور اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ یہ اس بارے کچھ نہیں بتاتی کہ یہ بڑھے گا یا گھٹ جائے گا۔
یاد رکھیں!
سٹاک قیمت خرید و فروخت کی موجود قیمت ظاہر کرتی ہے۔
اسٹاک کی انٹرینسک ویلیو کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔
سرمایہ کاروں اصل کام ان سٹاک کی تلاش میں لگے رہنا ہوتا ہے جو اس وقت انڈرویلیو
اور
ہم انہیں اس پر ہی ڈسکس کریں گے کہ کیسے ان کی کھوج کی جائے۔
شیئر کی قیمت کو دیکھنا صرف اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ اس کے دیگر عوامل پر بھی نگاہ ڈالتے ہیں۔
ان میں سے کچھ عوامل عام سمجھ بوجھ کے ہیں جیسے ایک کمپنی نئی ٹیکنالوجی لارہی ہے نئی پروڈکٹ یا سروس شروع کررہی ہے ۔ اس کے برعکس ایک اور کمپنی اخراجات کم کرنے کے لئے عملہ کررہی ہے یا کوئی شعبہ بند کررہی ہے تو ایسے میں آپ کس کا شیئر رکھنا پسند کریں گے؟
لیکن اگر آپ مزید تحقیق کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی کمپنی کے پاس ابتدائی کامیابی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے یا مارکیٹ میں اس سے ملتی جلتی پرڈاکٹ اچھی قیمت پر دستیاب ہے؟ تو پھر کیا کریں؟
ہوسکتا ہے جو کمپنی اپنے اخراجات کم کررہی ہے وہ اپنا آپریشن بہتر کرنا چاہتی ہو تاکہ دوبارہ ترقی کرسکے اور ہوسکتا ہے کہ وہ جلد ترقی کی دوڑ میں آگے نکل جائے؟ تو پھر کیا فیصلہ ہوگا ؟

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 99 فیصد دیہاڑی دار مزدور جن کا مقصد صرف اور صرف بروکرز اور گروز کو کماکر دینا ہے ۔۔ ان بروکرز او...
28/03/2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 99 فیصد دیہاڑی دار مزدور جن کا مقصد صرف اور صرف بروکرز اور گروز کو کماکر دینا ہے ۔۔ ان بروکرز اور گروز نے سٹاک مارکیٹ کو جوئے خائے میں تبدیل کردیا ہے ۔۔ یہاں لوگ آتے ہیں پیسہ لگاتے ہیں ۔۔ نقصان اٹھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔۔ اس عرصے میں مزید نئے لوگ آجاتے ہیں ۔ یوں یہ سلسلہ عرصہ دراز سے چل رہا ہے اور نجانے کب تک چلتا رہے گا
ان کا طریقہ واردات یہ ہے پہلے سپنے ریکھاکر ہائی ریٹ پر مال دلاتے ہیں جب وہ نیچے آتا تو انہیں نقصان کا خوف دلاکر یا سٹاپ لاس کی ٹیکنیکل گردی سے واپس مال لیکر ۔۔ دوسرا مال رقم ریکور کرنے کی لالچ میں تھمادیتے ہیں ۔۔ اور اسے پھر یا تو اسی طریقے سے واپس لیتے ہیں یا پھر اس بندے کو سائڈ میں اگلا مرغا پھانس لیتے ہیں ۔۔ اور اپنے کلائنٹ کو جواب دینا بھی بند کردیتے ہیں
اگر کچھ عرصے بعد اتفاق سے شیئر پرافٹ میں اجائے تو اچانک سے نمودار ہوکر سارا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں
وہ لوگ جو کررہے ہیں وہ اپنے اعتبار سے ٹھیک کررہے ہیں کیونکہ یہ ان کا بزنس ہے ۔۔ لیکن لوگوں کو بھی سوچنا چاہئے اور اندھا دھند سرمایہ کاری کی بجائے اس سیکھ کر تھوڑا تھوڑا پیسہ لگائیں ۔۔ اور اچھا نفع کمائیں

*Support & Resistance Levels**THURSDAY 28-03-2024**Last Closing: 66,547*Resistantce 1: 66,700Resistantce 2: 66,850Resist...
28/03/2024

*Support & Resistance Levels*

*THURSDAY 28-03-2024*

*Last Closing: 66,547*

Resistantce 1: 66,700
Resistantce 2: 66,850
Resistantce 3: 67,000

Support 1: 66,300
Support 2: 66,000
Support 3: 65,800

Major Resistance: 67,000
Major Support: 66,000

*Index Trend Positive*

سٹاک قیمت آپ کو کیا بتاتی ہے؟زیادہ تر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ شیئرز کی موجودہ قیمت اس کی اصل ویلیو کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ با...
28/03/2024

سٹاک قیمت آپ کو کیا بتاتی ہے؟
زیادہ تر افراد یہ سمجھتے ہیں کہ شیئرز کی موجودہ قیمت اس کی اصل ویلیو کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ بات درست نہیں کیونکہ دونوں میں کافی فرق ہے۔ شیئر کی قیمت صرف آپ کو کمپنی کی موجودہ ویلیو یا اس کی مارکیٹ ویلیو بتاتی ہے۔
سٹاک کی قیمت آپ کو بتاتی ہے اس کی کتنی تجارت ہوئی یا خریدار اور فروخت کنندہ نے کس قیمت پر اتفاق کیا ہے۔ اگر خریدار زیادہ ہوں تو شیئرز پرائز بڑھ جاتی ہے اور اگر بیچنے والے زیادہ ہوں تو قیمت گرجاتی ہے۔
اس کے برعکس انٹرینسک ویلیو آپ کو کمپنی کی اصل قیمت بتاتی ہے اور یہ تجزیہ کی بنیاد پر نکالی جاتی ہے جس میں کمپنی کے اثاثے، کیش فلو قرض ، ادائیگیاں اور کچھ دیگر پہلو شامل ہوتے ہیں۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج آن لائن دستیاب ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ شیئرز ہولڈز کو بھی بھیجے جاتے ہیں ۔ جس کی بنیاد پر انویسٹر کمپنی یا شیئرز کی اصل قیمت کا تعین کرسکتا ہے۔
قیمت کب اہمیت رکھتی ہے؟
ڈبلیو اے سی سی یا ویٹیڈ ایوریج کاسٹ آف کیپٹل دراصل کمپنی کے قرض کے اخراجات اور کمپنی کے سرمایہ پر اخراجات کا یوریج ہوتا ۔
اگر کسی کمپنی کے شیئر کی قیمت گرتی ہے تو اس کے سرمایہ پر اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس سے ڈبلیو اے سی سی بھی بڑھ جاتا ہے۔
سرمایہ پر اخراجات میں ڈرامائی اضافہ کاروبار کی بندش کا سبب بن سکتا ہے خاص ایسا کاروبار جس میں سارا انحصار پیسے پر ہو اور اس کی سب سے بڑی مثال بینک کی ہے۔
اس لئے سرمایہ کاروں کو ہمیشہ اس بات پر نگاہ رکھنا چاہیئے کہ سٹاک کی قیمت اچانک کیوں گررہی ہے۔

یہ پیج آپ لوگوں کی انفارمیشن کے لیے بنایا ہے۔اس سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آپ لوگوں کی بھلائی کے لیے بنایا ہے۔اکثر لوگ ...
27/03/2024

یہ پیج آپ لوگوں کی انفارمیشن کے لیے بنایا ہے۔اس سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ آپ لوگوں کی بھلائی کے لیے بنایا ہے۔اکثر لوگ ایسے ہونگے جو سوچتی ہونگے کے کوئی آنلائن ارننگ کا طریقہ ہو۔ یہ صرف ان لوگوں کے لیے جو واقعی میں ایسا کاروبار چاہتے ہیں۔
یہ کوئی ایسا پیج نہیں ہے کہ جس میں کہا جائے کے 10 لوگوں کا پیسہ پھنساؤ اور باقی 10 لوگ اور لوگوں کا پھنسائیں ۔
آپ کا کام سیکھنا ہے۔ اسکو سیکھیں سمجھیں اور سوچیں کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ آپ اپنا جمع پونجی اس میں ڈال دو میں یہ کہوں گا کہ اسکو سیکھیں پھر فیصلہ کریں ۔ اگر آپکو یہ کام پسند اتا ہے تو ضرور کریں۔
آپ گوگل پے سرچ کریں psx کیا ہے۔
Good luck.

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیک...
27/03/2024

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔

دنیا میں سٹاک مارکیٹ میں کام طریقہ کار چند ڈالر کچھ شیئر میں انویسمنٹ، اسے سیکھا ، سمجھا اور پھر تھوڑی کرکے انویسمنٹ بڑھ...
26/03/2024

دنیا میں سٹاک مارکیٹ میں کام طریقہ کار
چند ڈالر کچھ شیئر میں انویسمنٹ، اسے سیکھا ، سمجھا اور پھر تھوڑی کرکے انویسمنٹ بڑھاتے گئے اور ساتھ ہی دوسرے شیئر میں چند ڈالر سے انٹری لیکر یہی عمل دہرایا ۔ مارکیٹ کو اچھی سیکھنے کے بعد پھر سوئنگ ٹریڈنگ کی اور اسے سمجھ کر اور پیسہ کماکر جہاں موقع ملا ڈے ٹریڈنگ کرلی۔
اس کے برعکس پاکستان میں طریقہ کار
لاکھوں روپے یا ساری جمع پونجی بغیر سیکھنے سمجھے ایک یا ایک سے زیادہ شیئر میں لگاکر ڈے ٹریڈنگ شروع کردی ۔۔ اس میں آدھا سرمایہ گنوانے کے بعد ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مارے ، گروپ کھنگالے اور پھر باقی آدھا سرمائے سے سوئنگ ٹریڈنگ میں لگادیا ۔۔ یہاں بھی مارکھائی اور مزید آدھا سرمایہ کھودیا ۔۔ اب بچا کل سرمایہ صرف 25 فیصد جس پر انویسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن چونکہ جلدی بازی ، مارکیٹ رویہ اور نقصان کی وجہ سے آئی مایوسی کی وجہ سے یہاں بھی کمانے سے قاصر رہے اور باقی آدھا سرمایہ بھی گنوادیا اور مارکیٹ کو کوستے نکل گئے اور ساتھ پورے خاندان میں اور عزیز اقارب کو صلاح ومشورے دینے لگے یہ جوا خانہ ، یہ کمانے کی جگہ نہیں یہاں پیسہ لگانا گھاٹے کا سودا ہے۔
سٹاک مارکیٹ سے کمانے کا سارا قصور آپ کا ہے کیونکہ آپ کا ٹریک ٹھیک نہیں ہے۔ تھوڑے سرمایہ سے سرمایہ کرکے سیکھیں پھر آگے بڑھیں، آخر ہم لوگ گاڑی چلانا بھی تو ٹویوٹا کی بجائے ایف ایکس اور مہران پر سیکھتے ہیں کبھی کسی کو مرسیڈیز یا بی ایم ڈبلیو پر گاڑی چلانا سیکھتے دیکھا ہے آپ نے نہیں نہ ؟ پھر یہاں پہلی بار ساری انرجی کیوں ضائع کرتے ہیں۔

Address

Muzaffargarh
34600

Telephone

+923013323279

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSX Consultancy By Waqas Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PSX Consultancy By Waqas Khan:

Share