Civil Defence Fire Fighting Service Gilgit Baltistan

Civil Defence Fire Fighting Service Gilgit Baltistan Our theme is
"Lives For Others...."

08/05/2025

حکومت گلگت بلتستان
سول ڈیفنس، گلگت بلتستان

تاریخ: 08 مئی 2025ء
اطلاع عام
موضوع: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عوامی حفاظتی اقدامات

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سول ڈیفنس، گلگت بلتستان عوام الناس کو مطلع کرتا ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں:

1. افواہوں سے اجتناب کریں: غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔

2. ہنگامی بیگ تیار رکھیں: ہر گھر میں ایک ایمرجنسی بیگ ہونا چاہیے جس میں پینے کا پانی، خشک خوراک، ابتدائی طبی امداد، ضروری ادویات، شناختی دستاویزات، ٹارچ اور اضافی بیٹریاں شامل ہوں۔

3. محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں: نزدیکی پناہ گاہوں یا محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں اور اہلِ خانہ کو ان کے متعلق مکمل آگاہی دیں۔

4. کمزور طبقات کا خاص خیال رکھیں: بچوں، خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کی حفاظت کو ترجیح دیں اور انہیں بنیادی حفاظتی اقدامات سکھائیں۔

5. بجلی اور گیس کا محتاط استعمال: کسی بھی ہنگامی حالت میں بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کریں تاکہ آتشزدگی یا دھماکے کا خطرہ نہ ہو۔

6. سول ڈیفنس کی تربیت میں حصہ لیں: نوجوانوں اور رضاکاروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ سول ڈیفنس کی تربیتی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کریں۔

7. غیر ضروری سفر سے گریز کریں: صورتحال بہتر ہونے تک غیر ضروری نقل و حرکت اور سفر سے مکمل پرہیز کریں۔

سول ڈیفنس، گلگت بلتستان ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور سرکاری اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

22/08/2024
21/08/2024

**سول ڈیفنس فائر بریگیڈ گلگت بلتستان کے سٹاف کی رسک الاونس اور اپ گریڈیشن سے محرومی**

سول ڈیفنس فائر بریگیڈ گلگت بلتستان کے سٹاف کو ایک بار پھر رسک الاونس اور اپ گریڈیشن سے محروم کر دیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اور ہر قسم کی ایمرجنسیز میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خدمات انجام دینے کے باوجود ہمیں رسک الاونس اور اپ گریڈیشن نہیں دی گئی۔

حالیہ دنوں میں ریسکیو 1122 اور محکمہ بجلی و پانی کے لائن مین کو رسک الاونس دیا گیا ہے، جبکہ پٹواری سے لے کر تحصیلدار تک کو ریونیو الاونس فراہم کیا گیا ہے۔ لیکن سول ڈیفنس فائر سروس کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے۔ کیبنٹ سے اپ گریڈیشن کی منظوری ملنے کے باوجود فائنانس ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کنکرینس نہیں دیا جا رہا۔

ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے احکامات جاری کریں۔ ہم سول ڈیفنس فائر سروس گلگت بلتستان کے تمام ملازمین آپ کے مشکور رہیں گے۔

**حامد حسین**
صدر سول ڈیفنس فائر فائٹنگ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

#سول ڈیفنس #رسکالاونس #اپگریڈیشن

05/09/2022

گلگت۔ NLIچوک کے قریب کباڈ مارکیٹ میں رات ١٠ بجے شدید آگ بھڈک اٹھی اور تمام دکانوں کو لپیٹ میں لے لیااور اردگرد کی عمارتو...
13/02/2022

گلگت۔ NLIچوک کے قریب کباڈ مارکیٹ میں رات ١٠ بجے شدید آگ بھڈک اٹھی اور تمام دکانوں کو لپیٹ میں لے لیااور اردگرد کی عمارتوں تک بھی پھیل رہی تھی سول ڈیفنس فائر بریگیڈ اور گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122اور دیگر اداروں نے عوام کی مدد سے مسلسل ۵ گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔ مارکیٹ میں زیادہ تر کباڈ کے کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں تھیں جس کی وجہ سے آگ جلدی پھیلی۔ تاہم ارد گرد کے عمارتوں کو بچالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنسں گلگت اسامہ مجید چیمہ موقع پر آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کررہےتھے.

17/01/2022

موسم اپڈیٹ
موسلا دھار بارشوں اور برفانی طوفانوں کا نیا سسٹم آج سے شروع ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں 6 دن تک مسلسل بارشیں اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس لیے تمام مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

  Deputy Commissioner Office Nagar Deputy Commissioner Hunza  Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority
06/09/2021


Deputy Commissioner Office Nagar
Deputy Commissioner Hunza
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority

شاہ گل حیات کی بہادری دوسروں کے لئے بھی باعث تقلید ہے۔ان کی بہادری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ فائر فاٹر ایسوسی ایشن گلگت بل...
15/09/2020

شاہ گل حیات کی بہادری دوسروں کے لئے بھی باعث تقلید ہے۔ان کی بہادری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ فائر فاٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ۔
شاہ گل حیات تمغہ شجاعت ملنے کے بعد گلگت آمد پر فائر بریگیڈ سٹاف و شہریوں کا شاندار استقبال ۔پھولوں کا ہار بھی پہنایا. ان کو تمغہ شجاعت 2005 کے مذہبی فسادات کے دوران ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن کے اس وقت کے ڈی سی ساجد بلوچ کو پروٹیکشن دے کر راستے پار کراتے ہوۓ سیکریٹ تک پہچانے کے اعتراف میں نوازا گیا ہے۔
انتہائی بہادری اور شجاعت دیکھانے والے فاٹر سٹاف اس طرح سے ہمیشہ جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے جان کی پرواہ کئیے بغیر ہمیشہ سے شہری دفاع میں صف اول میں رہتے ہیں۔محرم ڈیوٹی ہو یا وی وی آئی پیز کا دورہ ہو عام آگ بجھانا ہو یا گیس سلینڈروں کے درمیان لگی آگ اور بجلی کی آگ پر قابو پانا ہو یا کوئی کیمیکل کی آگ سے کھیل کر بجھانا ہو۔ فائر فاٹرز ہمشیہ سے آگے آگے رہے ہیں۔
مگر یہاں کا الٹا نظام یہ کہ باہر ڈیوئی کی نگرانی کرنے والے مجیسٹریٹ اور پولیس ریسک اور ڈبل بیسک سے محضوض ہو رہے ہیں اور ایک ہی ڈیوٹی نیچر والے ریسکیو 1122 بھی ان الاونس سے استفاده ہو رہے ہیں۔ تاہم فائر بریگیڈ کے یہ سٹاف اب تک ریسک الاونس, ڈریس الاونس اور اپ گریڈیشن سے محروم ہے ۔

🔰🚒 🚒🔰4 مئی کا دن دنیا بھر میں فائرفائٹر کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس سے قبل یورپی ممالک میں سینٹ فلورین کی ہمت و بہادری ...
04/05/2020

🔰🚒 🚒🔰

4 مئی کا دن دنیا بھر میں فائرفائٹر کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس سے قبل یورپی ممالک میں سینٹ فلورین کی ہمت و بہادری کے سبب سنگل بکٹ کی مدد سے پورے گائوں کو نذرِآتش ہونے سے بچانے کی علامت کے طور پر منایا جاتا تھا مگر اس نے عالمگیریت تب حاصل کی جب 2دسمبر 1998کو آسٹریلیا کی لٹن کیمونٹی جو وکٹوریہ میں سٹی میلبورن سے تقریباََ150کلومیٹرشمال مغرب میں واقع ہے جس میں ایک ہولناک آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔ اس آگ پر قابو پانے کیلئے ایک امدادی کال دی گئی جس پر فائرفائٹرز کی ایک بڑی تعداد سمیت رضاکار وں اور (Geelong West Fire Brigade)کی امدادی ٹیمیں اس وسیع پیمانے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئیں ۔ آگ پر قابو پانے کے دوران جیلونگ ویسٹ فائر بریگیڈ کے پانچ فائر فائٹر آگ کی لپیٹ میں آگئے اور یوں آگ پر قابو پانے والے خود نذرِآتش ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد وولنٹیئرلیفٹیننٹ اور فائرفائٹرجے جے ایڈمونڈسن کو اس بات پر آمادہ کیاگیاکہ وہ دنیابھر کے ممالک کو فائرفائٹنگ کے حوالے سے آگاہی دیں ۔ چنانچہ ایڈمونڈسن نے 4جنوری 1999کو ایک ای میل بھیجی جس میں انہوں نے آسٹریلیاکی ایک ہولناک جنگلی آ گ کے نتیجہ میں پانج فائرفائٹرز کی موت کے متعلق آگاہ کیا ۔ا س طرح انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
اب د نیا بھر میں ہر سال 4مئی کو فائر فائٹرڈے ان ہیروز کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، زخمی ہوئے یا پھر ہمت وبہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں ۔ فائر فائٹرز وہ جری جوان ہیں جو اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ وہ مردِ میدان ہیں جو کسی بھی نوعیت کی آگ میں پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سینہ سپر ہو کر بر وقت آگ پر قابو پا لیتے ہیں۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ جوں جوں انسانی ضروریات کا دائرہ کاروسیع ہوتاگیا آگ کا کردار بھی انسانی زندگی میں مختلف شکلوں میں بڑھتا چلا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آگ کو زندگی کا ایک لازمی جزو سمجھا جاتا ہے وہاںاگر یہی آگ بے قابو ہو جائے تو بلاشبہ یہ مفید آگ ایک خوفناک روپ دھار لیتی ہے اوردشمن بن کر ہنستی اور مسکراتی زندگیوں کو ابدی نیند سلا دیتی ہے ۔

ریسکیو سروس اور دیگر فائر سروسز کے بہادر فائرفائٹرز نے مسلسل آگ پر قابو پانے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کیاجن کو ہمیشہ سلامِ عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا ۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھتی ہیںبلکہ ان سے سبق بھی حاصل کرتی ہیں ۔ اگر ماضی بعید اور ماضی قریب کے دل دہلادینے والے آگ کے واقعات پر نظر ڈالیں تو آگ لگنے کے کئی خوفناک واقعات و حادثات ہماری زندگی پر گہرے نقوش چھوڑ چکے ہیں ۔ ان واقعات میں امدادی اداروں کے کارکنان کے ساتھ ان گنت پاکستانی شہری بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔تاریخ آج بھی ان حادثات کے رونما ہونے اور نقصان سے بچائو کے لئے اربابِ اختیار کو تنبیہ کر رہی ہے کہ آگ سے بچائو کیلئے اقدامات کوسنجیدگی اور برق رفتاری سے لاگو کیا جائے ۔ حالیہ دنوں میں آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ۔کسی بھی جگہ اگر کوئی آگ لگنے کا واقعہ رونماہوجائے تو ایمرجنسی سروسز سے آنے سے پہلے ہی شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے جو یاتو امدادی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہے یاپھر اس منظر کو تماشائی کے طورپر دیکھتی ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو فائر اور سیفٹی کی آگاہی اور تربیت دی جائے تاکہ اس صورت حال میں لوگ ایسے واقعات کی منظرکشی کرنے کی بجائے متعلقہ اداروں کی ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور کسی بھی حادثے کو سانحہ ہونے سے بچائو کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ضروری ہے کہ حکومت وقت فائر اور سیفٹی پر مبنی معلومات و احتیاطی تدابیر کو نصابِ تعلیم میں شامل کرائے۔جب تک بڑے شہروں میں تا حدِ نگاہ ہمیں کثیر المنزلہ عمارتیں ، پلازے ، مارکیٹیں ، فیکٹریاں، ہسپتال، تعلیمی درس گاہیں ،سرکاری وغیرسرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں فائر اور سیفٹی اقدامات اور آگ سے بچائو کی تنصیبات غیر تسلی بخش ہیں ۔
اگر آگ سے بچائوکے حوالے سے دیکھا جائے تو بڑی بڑی فیکٹریاں اور پلازے ایک چھوٹی سی لاپرواہی سے آگ کی نذر ہو جاتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ عمارت میں فائر فائٹنگ کے نظام کا نہ ہونا اور موجود ہ آگ بجھانے کے آلات کی ناگفتہ بہ حالت، حفاظتی اصولوں سے لاپرواہی اور تربیت کی کمی ان حادثات کو جنم دیتی ہیں۔ بعض اوقات ایک شخص کی بے احتیاطی کا خمیازہ درجنوں لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ زرا سی احتیاط بڑے حادثے سے محفوط رکھ سکتی ہے۔گھروں میں مناسب وائرنگ اور معیاری آلات کا استعمال ، سوئی گیس کی وائرنگ کیلئے لوہے کے پائپ کی معیاری وائرنگ، گھر میں مناسب فائر ایکسٹنگشر کی موجودگی اور اس کا بروقت استعمال حادثہ سے ممکنہ تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔…

Address

Minapin Nagar
Nagar

Telephone

05813922001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Fire Fighting Service Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share