Aslam Trader's

Aslam Trader's Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aslam Trader's, Business service, Grain Market Nankana Sahib, Nankana Sahib.

13/06/2016

Taxes On Pakistani Peplos (Awam)
(1). Income Tax
(2). General Sales Tax
(3). Capital Value Tax
(4). Value Added Tax
(5). Central Sales Tax
(6). Service Tax
(7). Fuel Adjustment Charges
(8). Petrol Levy
(9). Excise Duty
(10). Customs Duty
(11). Octroi Tax (tax levied on entry of goods into municipal area)
(12). TDS Tax (tex deduction at source)
(13). Employment Status Indicator Tax (ESI Tax)
(14). Property Tax
(15). Government Stamp Duty
(16). Aabiana (tax on water for agricultural land)
(17). Ushr
(18). Zakat (deducted on money from the banks)
(19). Dhal Tax
(20). Local Cess
(21). PTV License
(22). Parking Fee (at least 5 times a day)
(23). Capital Gains Tax (CGT)
(24). Water Tax
(25). Flood Tax (for heavens sake - there are no floods now)
(26). Professional Tax
(27). Road Tax
(28). Toll Gate Fee
(29). Securities Transaction Tax (STT)
(30). Education Cess
(31). Wealth Tax
(32). Transient Occupancy Tax (TOT)
(33). Congestion Levy Complusory Deduction
(34). Super Tax ( 3 to 4%)
(35) With holding taxes
(36) Education fee (5%)
(37) Secp levy
and also toufeeq to pay
(a). Heavy Education Fees
(b). Donations at schools
(c). Chandas at Mosques etc
(d). Beggers Black Mailing at every Road Corner
O' my Lord - please save me from Bribery. If I have some money left then I will try to boost my business to pay more to stupid FBR employees, government officials etc...
Not stupidity. Cleverness/rather cunningness to generate money for corrupt politicians and officials and crush honest , hand to mouth people.

08/06/2016

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جون۔2016ء) حکومت نے مختلف بینکوں سے ایک روز میں پچاس ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی ، اب ایک شناختی کارڈ پر نکالی گئی رقم پچاس ہزار سے بڑھی تو 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔نئے بجٹ میں بینکوں سے رقم نکلوانے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا ، حکومت کے اس فیصلے پر تاجر ناراض ہیں۔
(خبر جاری ہے)

ایک شناختی کارڈ پر کھولے گئے مختلف اکاونٹس سے بھی کل ملا کر ایک دن میں اگر 50 ہزار سے زائد کی رقم نکلی ، تو اس پر بھی 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا۔ایسے اکاونٹ ہولڈرز جنھوں نے ٹیکس گواشوارے جمع کرا رکھے ہیں انہیں بھی 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے حکومتی فیصلہ تاجروں کے ساتھ عام عوام کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنے گا۔

فاسٹ ٹریڈ!31 مئی 2016ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتریفاسٹ ٹریڈ (بزنس رپورٹر) فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو...
31/05/2016

فاسٹ ٹریڈ!
31 مئی 2016
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری
فاسٹ ٹریڈ (بزنس رپورٹر) فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.84روپے سے کم ہو کر104.82روپے اورقیمت فروخت 104.89 روپے سے کم ہوکر 104.87 روپے پرآگئی، اسی طرح 15 پیسے کی نمایاں کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.25روپے سے گھٹ کر 105.10روپے اور فروخت105.45روپے سے گھٹ کر 105.30روپے ہوگئی ۔ یورو کی قدرمیں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے بعدیوروکی قیمت خرید117روپے اورقیمت فروخت118روپے پرجاپہنچی تاہم 35پیسے کی کمی سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید153.40روپے اورقیمت فروخت154.40روپے پرآگئی ۔

فاسٹ ٹریڈ!30 مئی 2016زیریں سندھ میں نئی پُھٹی مارکیٹ میں آگئی، کاشتکاروں کو اطمینانابتدائی طور پر تین ہزار روپے فی من کے...
30/05/2016

فاسٹ ٹریڈ!
30 مئی 2016
زیریں سندھ میں نئی پُھٹی مارکیٹ میں آگئی، کاشتکاروں کو اطمینان
ابتدائی طور پر تین ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت، موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا مطالبہ پورے سیزن یہی نرخ رہے تو آئندہ سال پُھٹی کی بوائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائیگا، کاشتکار
فاسٹ ٹریڈ (بزنس رپورٹر) پنگریو، شادی لارج، نندو، ٹنڈو باگو، کڈھن، ملکانی شریف، ڈیئی، کھڈھرو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں میں نئی پُھٹی مارکیٹ میں آگئی ہے جس سے زرعی منڈیوں کی رونقیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں اور کاشت کاروں کے مرجھائے ہوئے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ ابتدائی طور پر مارکیٹ میں آنے والی پُھٹی تین ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ کاشت کاروں نے ان نرخوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے برقرار رکھنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنا کر دار ادا کرے ۔ کاشت کاروں کا مزید کہنا ہے کہ پُھٹی زیریں سندھ کی سب سے بڑی فصل بن چکی ہے مگر رواں سال اس کی بوائی میں کمی ہوئی ، جس کی وجہ وفاقی حکومت کی زراعت دشمن پالیسیاں ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پُھٹی کے مقرر کر دہ نرخ کاشت کاروں کیلئے قابل قبول ہیں، اگر پورے سیزن یہی نرخ برقرار رہے تو اس سے پُھٹی کے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور آئندہ سال سے ایک بار پھرپُھٹی کی بوائی میں اضافہ ہو جائے گا ۔کاشت کاروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پُھٹی کے نرخ تین ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کے اقدامات کیے جائیں ۔واضح رہے کہ زیریں سندھ میں پُھٹی ملک بھر میں سب سے پہلے مارکیٹ میں آئی ہے اور ملک کی جننگ فیکٹریوں کو آئندہ چند روز میں بھر پور طریقے سے پُھٹی کی سپلائی شروع ہو جائیگی۔

فاسٹ ٹریڈ!28 مئی 2016کھاد پر سبسڈی ختم, ڈی اے پی کی بوری 500روپے مہنگی ہو جائے گیفاسٹ ٹریڈ (بزنس رپورٹر) حکومت نے کھاد پ...
29/05/2016

فاسٹ ٹریڈ!
28 مئی 2016
کھاد پر سبسڈی ختم, ڈی اے پی کی بوری 500روپے مہنگی ہو جائے گی
فاسٹ ٹریڈ (بزنس رپورٹر) حکومت نے کھاد پر سبسڈی ختم کردی۔کھاد مہنگی ہونے زرعی شعبہ تباہ ہو جائے گا ، اور خطے کے ممالک کا مقابلہ کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔کھاد پر حکومت نے سبسڈی کیلئے 20ارب روپے مختص کے تھے ۔ڈی اے پی کی بوری 500روپے مہنگی ہو جائے گی۔10 ماہ میں ڈٰ ی پی اے کی کھپت میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے ، سبسڈی ختم ہونے سے کھاد چھو ٹے کاشتکاروں پہنچ سے با لکل دور ہوجائے گی ، جس کا نقصان فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی صورت میں سامنے آئے گا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیا ہے ، اس کے برعکس بھارت میں کھا د اور بیج پر حکومت سبسڈی دے رہی ہے ۔کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیداواری لاگت زیادہ ہے ، کھاد مہنگی ہونے سے کسان مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گا ۔

مہران کی طرح دکھنے والی کار چائنہ کی ایک کمپنی نے صرف2.5 اڑھائی لاکھ میں متعارف کروا دی۔ اس کار میں مہران سے بھی زیادہ د...
28/05/2016

مہران کی طرح دکھنے والی کار چائنہ کی ایک کمپنی نے صرف2.5 اڑھائی لاکھ میں متعارف کروا دی۔ اس کار میں مہران سے بھی زیادہ درج ذیل خوبیاں ہیں۔
- اے۔سی
- یہ 120 رفتار تک آسانی سے چل سکتی ہے۔
- لمبائی3.3 meter اور چوڑائی 1.4 meter ہے۔
- اس میں کارگو ڈگی بھی ہے۔
- اور بھی بہت سے خوبیاں ہیں اور یہ کار جلد ہی پاکستان میں امپورٹ کی جا سکے گی۔
- ایک لیٹر پٹرول میں 20km سے بھی ذیادہ چلتی ہے۔
- اس میں 0.8 لیٹر 3 سیلینڈر پیٹرول انجن ہے جو 36 ہارس پاور کی طاقت دیتا ہے۔

27/05/2016

ڈی اے پی پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان
نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔

27/05/2016

بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 94پےسے فی یونٹ کمی منظور
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نےپرا)نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی کی قےمتوں میں 3روپے 94پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، کمی کی منظوری اپرےل کی ماہانہ فےول اےڈجسٹمنٹ کی مد مےں دی گئی ہے،جبکہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک،زرعی اورماہانہ300سے کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔تفصےلات کے مطابق جمعرات کے روز نےپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قےمت مےں کمی کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت نےپرا نے سی پی پی اے کی طرف سے میرٹ آرڈر پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کےا، جبکہ سی پی پی اے حکام نے موقف اختےار کےا ہے کہ نیپرانے عملدرآمدنہ ہونے پراین ٹی ڈی سی،سی پی پی اے کونوٹس دیاہواہے،جبکہ پیداوار میرٹ آرڈر کے مطابق کی جا رہی ہے۔تاہم نےپرا نے سی پی پی اے کو بجلی کی قےمتوں مےں3 روپے 94 پیسے فی یونٹ کمی منظوری دےدی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی،جس سے صارفےن کو 22ارب روپے کا رےلےف ملے گا جبکہ کے الیکٹرک،زرعی اورماہانہ300سےکم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔

26/05/2016

رمضان بازاروں کو 14ہزار میٹرک ٹن سستی چینی کا کوٹہ جاری
لاہور: پنجاب کی 36 شوگر ملوں نے 330 رمضان بازاروں کیلئے 14,703 میٹرک ٹن چینی کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ صوبہ بھر کے 36 اضلاع کو گزشتہ سال کی کھپت کی روشنی میں چینی کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے ، سب سے زیادہ چینی لاہور ڈویڑن کے 4 اضلاع کو دی جائیگی جس میں ضلع لاہور کو 3,165 میٹرک ٹن، شیخوپورہ 380 میٹرک ٹن، قصور419 جبکہ ننکانہ صاحب کو 169 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہاولپور ڈویڑن کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کیلئے 1,276 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ باقی سات ڈویڑنوں میں ڈیرہ غازی خان کو 1,414 میٹرک ٹن، ملتان ڈویڑن کو 1,337 ، ساہیوال ڈویڑن کو 1,032 ، فیصل آباد 1,686 میٹرک ٹن، سرگودھا کیلئے 983 ٹن، گوجرانوالہ 1,984 میٹرک ٹن اور راولپنڈی کیلئے 858 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ جاری کیا گیا ہے۔آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سستے رمضان بازاروں کیلئے مجموعی طور پر20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی حامی بھری ہے جس کی دوسری قسط ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت کو فراہم کر دی جائیگی۔ واضح رہے کہ رمضان بازاروں میں یہ چینی ایک کلو اور دو کلو کی پیکنگ میں اوپن مارکیٹ سے 10 روپے کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔

25/05/2016
The Ministry of National Food Security and Research (MNFS&R) has proposed not to levy General Sales Tax (GST) and Gas In...
25/05/2016

The Ministry of National Food Security and Research (MNFS&R) has proposed not to levy General Sales Tax (GST) and Gas Infrastructure Development Cess (GIDC) on urea in the budget 2016-17 to be announced on June 3 with the objective of reducing farm input costs. According to an official document, currently the price of urea fertiliser is very high due to imposition of a number of taxes including GST at the rate of 17 percent and GIDC. The overall tax quantum of GST was Rs 32.05 billion and GIDC was Rs 41.04 billion, it said. If the government removes GST and GIDC then the price of 50kg urea bag, which is Rs 1850 at present, will decline to Rs 1150. The Ministry of Finance and National Food Security and Research have jointly developed a proposal to reduce urea price in view of a sharp decline in the international urea price, the document argued. MNFS&R has also proposed that the current subsidy on phosphatic fertiliser to the tune of Rs 20 billion on 50 percent share basis picked up by the federal and provincial governments may be continued in the next budget. In the wake of an increase in cost of production, the Ministry also proposed that the GST on Di-ammonia Phosphate (DAP) and other fertilisers at an estimated impact of Rs 14.4 billion and Rs 6.08 billion respectively on the farmers may be removed. The Ministry also proposed to remove seven percent GST on import of pesticides.

Address

Grain Market Nankana Sahib
Nankana Sahib

Telephone

03008114300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aslam Trader's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share