Ajmer Gas stove Pattoki

Ajmer Gas stove Pattoki اجمیر گیس سٹوو
بمبۓ ہوٹل بازار پتوکی

ڈیلر؛ صاحبزادہ عابد حسین چشتی

میں گنہارہوں سیاہ کار ہوںہوں میں امتی آپ کا یا رسول اللہﷺ توڑ چکا ہوں زندگی کی ساری امیدیںاب امید ہے مجھ کوآپ کے در سے ی...
15/08/2017

میں گنہارہوں سیاہ کار ہوں
ہوں میں امتی آپ کا یا رسول اللہﷺ

توڑ چکا ہوں زندگی کی ساری امیدیں
اب امید ہے مجھ کوآپ کے در سے یا رسول اللہﷺ

کھائی ہیں ٹھوکریں در بدر کی میں نے
ٹھکرانا نہ مجھ کو اپنے در سے یا رسول اللہﷺ

اپنے بھی غیروں سے بھڑ گئے ہیں میرے
اب کوئی اور سہارا نہیں آپ کے سوا یا رسول اللہﷺ

گرگیا ہوں میں دنیا کی نظروں میں
نظر کرم مجھ پر فرمانا یا رسول اللہﷺ

جی رہا ہے عابد آپ کی محبت میں
مرے تو آپ کے عشق میں یا رسول اللہﷺ

(صاحبزادہ عابد چشتی حسینی)

ﺍﺟــﻤــــــــــــــــﯿﺮ ﮔﯿــــــــــــــــﺲ ﺳــــــــــــــٹـﻮﻭﺑﻤﺒﺌﮯﮨﻮﭨﻞ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﭘﺘﻮﮐﯽڈیلر: صاحبزادہ عابد حسین چشتی
04/12/2016

ﺍﺟــﻤــــــــــــــــﯿﺮ ﮔﯿــــــــــــــــﺲ ﺳــــــــــــــٹـﻮﻭ
ﺑﻤﺒﺌﮯﮨﻮﭨﻞ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﭘﺘﻮﮐﯽ
ڈیلر: صاحبزادہ عابد حسین چشتی

07/11/2016

لبيك يا حســــــــــــــــــــــين۴ ♡

29/05/2016

جب لوگ حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ سے اُن کے لئے دُعا کرنے کا کہتے تو آپ رحمتہ اللہ اللہ کی بارگاہ میں عرض کرتے کہ "مخلوق مجھے واسطہ بنا کر تجھ سے مانگ رہی ہے اور تُو اِن کی طلب سے بخوبی واقف ہے۔"

ایک مرتبہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کہیں تشریف لے جا رہے تھے کہ ایک مُرید آپ رحمتہ اللہ علیہ کے نقشِ قدم پر قدم رکھتے ہوئے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے پیچھے چلتے ہوئے کہنے لگا کہ "مُرشد کے نقشِ قدم پے چلنا اِس کو کہتے ہیں۔" پھر اُس مُرید نے آپ رحمتہ اللہ علیہ سے کہا کہ "مجھے اپنی چادر کا ایک ٹُکڑا عطا فرما دیجیے تاکہ میں اُسے برکت حاصل کرنے کی نیت سے اپنے پاس رکھ لوں۔" تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ "اگر میں تجھے اپنی کھال کا ٹکڑا بھی کاٹ کے دے دوں تو اُس سے بھی تجھے اُس وقت تک برکت حاصل نہیں ہو گی جب تک کہ تُو میرے جیسی نیت رکھنے والا اور میرے جیسا عمل کرنے والا نہ بن جائے۔"
. اقتباس از مترجم کتاب "تذکرہ الاولیاء" از حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمتہ اللہ علیہ.

04/05/2016

ایک مرتبہ حضور پیر مہر علی شاہ صاحب رح, بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے عرس مبارک کے موقع پر پاک پتن شریف گئے ہوئے تھے, وہاں موجود ایک شخص نے آپ سے سوال کیا کہ,
'کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ جو لوگ "حق فرید یا فرید" کے نعرے لگا رہے انہیں اللہ اللہ کا ذکر کرنا چاہیے؟'
سبحان اللہ! اس بات پر پیر صاحب نے تبسم فرمایا اور کہا کہ,
'اس وقت تو اللہ بھی فرید فرید کر رہا ہوگا'
وہ شخص پیر صاحب کا جواب سن کر کہنے لگا کہ, 'مجھے آپ سے کم از کم اس جواب کی توقع نہیں تھی'
حضور پیر مہر علی شاہ صاحب نے مزیذ اس پر فرمایا کہ, یہ میں خود سے تو نہیں کہ رہا, یہ اللہ پاک قرآن میں فرما رہا ہے,
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ ﴿١٥٢﴾ سورة البقرة
ترجمہ : ’’ سو تم میرا ذکر کرو، میں بھی تمہیں یاد کروں گا، میری شکر گزاری کرو اور ناشکری سے بچو۔ ‘‘
اللہ کے جس بزرگ نے اپنی تمام ذندگی اللہ کا ذکر کیا, اب اللہ اپنی مخلوق کے ذریعے اپنی پیارے کا ذکر کروا رہا ھے۔

03/05/2016

کیا معراج ایک ’’واقعہ‘‘ ہے جسے صرف پڑھ اور سن کر پھر فراموش کر دیا جائے۔ ہم سال بھر بعد صرف 27 رجب کی رات اس واقعے کو یاد کرتے ہیں حالانکہ ہماری تو ہر نماز ہمیں معراج کی حقیقت سمجھانے کے لئے ہے معراج کیا ہے؟ اللہ کے قرب کی انتہا ۔ ایک مسلمان کی ہرعبادت کااصل مقصد اگر اللہ کا قرب حاصل کرنا بن جائے تو اس کی ہر عبادت اور ہر نیک عمل معراج کی طرف ایک قدم ہو ۔ وہ لمحہ بہ لمحہ اللہ کے قرب کا سفر طے کرتے ہوئے جب اس کے اتنے قریب ہو جائے کہ اسے دیکھ کر عبادت کرنے لگے تو اس کی نماز معراج بن جائے۔ اللہ عزوجل کے تمام اولیاء قربِ الہی کی منازل طے کرتے کرتے اپنی اپنی بساط کے مطابق معراج تک پہنچے ، اللہ تک معراج کی صورت میں رسائی حاصل کی تو ہی اللہ کے دوست یعنی ولی بنے ۔ معراج کا یہ راستہ تمام اُمت کے لیے کھلا ہے بشرطیکہ کوئی خلوصِ نیت سے اس پر چلنا چایے اور اپنی عبادتوں کو معراج بنانا چاہے_!!! :-)

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا،مزدور کو اسکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردیا کرو۔۔ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻃﺮﺡ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ...
01/05/2016

حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا،
مزدور کو اسکا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردیا کرو۔۔

ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻃﺮﺡ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔ﺑﺲ ﻓﺮﻕ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﮑﺎ ﭼﻮﻟﮩﺎ ﺗﺐ ﺟﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﺍﻧﮑﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔۔ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮎ ﺟﺐ ﺷﺎﻡ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻞ ﭘﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﮯﺑﺲ ﻟﻮﮒ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﭼﺮﺍ ﮐﺮ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ,
ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﻮﺳﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ
ﺍﺟــﻤــــــــــــــــﯿﺮ ﮔﯿــــــــــــــــﺲ ﺳــــــــــــــﭨـﻮﻭ
ﭘﯿﺞ ﻻ ﺋﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ —

 ایک عابد شخص اپنی جھونپڑی میں لوگوں سے الگ تھلگ عبادت کیا کرتا تھا۔ وہ ستر سال تک اسی جھونپڑی میں رہا، اس عرصہ میں کبھی...
30/04/2016


ایک عابد شخص اپنی جھونپڑی میں لوگوں سے الگ تھلگ عبادت کیا کرتا تھا۔ وہ ستر سال تک اسی جھونپڑی میں رہا، اس عرصہ میں کبھی بھی اس نے عبادت کو ترک نہ کیا اور نہ ہی کبھی اپنی جھونپڑی سے باہر آیا۔ پھر ایک دن وہ جھونپڑی سے باہر آیا تو اسے شیطان نے ایک عورت کے فتنہ میں مبتلا کر دیا، اور وہ سات دن اور سات راتیں اسی عورت کے ساتھ رہا، سات دن کے بعد جب اس کی آنکھوں سے غفلت کا پردہ ہٹا تو وہ اپنی اس حرکت پر بہت نادم ہوا، اور اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں توبہ کی، اور وہاں سے رخصت ہو گیا۔ وہ اپنے اس فعل پر بہت نادم تھا، اب اس کی یہ حالت تھی کہ ہر ہر قدم پر نماز پڑھتا اور توبہ کرتا۔ پھر ایک رات وہ ایسی جگہ پہنچا جہاں بارہ مسکین رہتے تھے۔ وہ بہت تھکا ہوا تھا، تھکاوٹ کی وجہ سے وہ ان مسکینوں کے قریب گر پڑا۔
ایک راہب روزانہ ان بارہ مسکینوں کو ایک ایک روٹی دیتا تھا۔ جب وہ راہب آیا تو اس نے روٹی دینا شروع کی اور اس عابد کو بھی مسکین سمجھ کر ایک روٹی دے دی، اور ان بارہ مسکینوں میں سے ایک کو روٹی نہ ملی تو اس نے راہب سے کہا آج آپ نے مجھے روٹی کیوں نہ دی؟ راہب نے جب یہ سنا تو کہا کہ میں تو بارہ کی بارہ روٹیاں تقسیم کر چکا ہوں۔ پھر اس نے مسکینوں سے مخاطب ہو کر کہا کیا تم میں سے کسی کو دو روٹیاں ملی ہیں؟ سب نے کہا نہیں ہمیں تو صرف ایک ایک ہی ملی ہے۔
یہ سن کر راہب نے کہا شائد تم دوبارہ روٹی لینا چاہتے ہو، جاؤ آج کے بعد تمھیں روٹی نہیں ملے گی۔ جب اس عابد نے یہ سنا تو اسے اس مسکین پر بڑا ترس آیا چنانچہ اس نے وہ روٹی مسکین کو دے دی اور خود بھوکا رہا اور اسی بھوک کی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا۔
جب اس کی ستر سالہ عبادت اور غفلت میں گزری ہوئی سات راتوں کا وزن کیا گیا، تو اللہ تعالٰی کی نافرمانی میں گزاری ہوئی راتیں اس کی ستر سالہ عبادت پر غالب آ گئیں۔ پھر جب ان سات راتوں کا موازنہ اس روٹی سے کیا گیا جو اس نے مسکین کو دی تھی تو وہ روٹی ان راتوں پر غالب آ گئی اور اس کی مغفرت کر دی گئی۔
سبحان اللہ 🌺🌺

ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﻮﺳﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ ( ﺍﺟﻤﯿﺮ ﮔﯿﺲ ﺳﭩﻮﻭ ) ﭘﯿﺞ ﻻ ﺋﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ
ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﻮﺍﺋﯿﭧ ﮐﺮﯾﮟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺷﮑﺮﯾﮧ

سایہ نہیں ہے گبند خضره کا آج بهی_!!ﻣُﺤﻤﺪ  ﮨﻤﺎﺭﮮبڑی ﺷﺎﻥ ﻭﺍﻟﮯﺍﻟﺼــﻠﻮﺓ ﻭﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﻚ ﻳﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪﺻَﻠَّﻰ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠ...
29/04/2016

سایہ نہیں ہے گبند خضره کا آج بهی_!!

ﻣُﺤﻤﺪ ﮨﻤﺎﺭﮮبڑی ﺷﺎﻥ ﻭﺍﻟﮯ
ﺍﻟﺼــﻠﻮﺓ ﻭﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﻚ ﻳﺎﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ
ﺻَﻠَّﻰ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ
ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﻮﺳﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ (اجمیر گیس سٹوو ) ﭘﯿﺞ ﻻ ﺋﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ
ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﻮﺍﺋﯿﭧ ﮐﺮﯾﮟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺷﮑﺮﯾﮧ
ﺍﺟــﻤــــــــــــــــﯿﺮ ﮔﯿــــــــــــــــﺲ ﺳــــــــــــــٹـﻮﻭ
ﺑﻤﺒﺌﮯﮨﻮﭨﻞ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﭘﺘﻮﮐﯽ

29/04/2016

پڑھی نماز جنہاں عشق والی
بار بار نہیں اوہ وضو کردے

نیّت صاف کرکے جیہڑے نیت لیندے
سجدہ یار اگے رو برو کر دے

تصوّر یار دا رکھ کے وچ دل دے
نال اوہدے گفتگو کر دے

عشقی دنیا تے عقبیٰ چھڈ دیندے
باہجوں یار نہیں ہور جستجو کردے_!!! :-)

ﻗﺪﻡ ﻣﺼﻄﻔﯽ ﷺ ﺿﺮﻭﺭ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﯾﮟﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻗﺎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﺟﺘﻨﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺮﮮﻧﻮﭦ : ﺑﺮﺍﮪ ﮐﺮﻡ ﺍﯾﮏ ﻋﺪﺩ ﺳﺒﺤﺎﻥ ...
28/04/2016

ﻗﺪﻡ ﻣﺼﻄﻔﯽ ﷺ ﺿﺮﻭﺭ ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﯾﮟ
ﺟﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻗﺎ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﺟﺘﻨﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺮﮮ
ﻧﻮﭦ : ﺑﺮﺍﮪ ﮐﺮﻡ ﺍﯾﮏ ﻋﺪﺩ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﺎ ﮐﻤﻨﭧ ﺿﺮﻭﺭ ﺩﯾﮟ_!!! :-)
ﻣﺰﯾﺪ ﺍﭼﮭﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﭘﻮﺳﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ
ﺍﺟــﻤــــــــــــــــﯿﺮ ﮔﯿــــــــــــــــﺲ ﺳــــــــــــــﭨـﻮﻭ
ﭘﯿﺞ ﻻ ﺋﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ —

Address

Pattoki
55300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajmer Gas stove Pattoki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share