HydroSolar Engineering Services

HydroSolar Engineering Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HydroSolar Engineering Services, Solar Energy Company, Karak, Peshawar.

HYDROSOLAR Engineering Services (SMC-Private) Limited, a Pakistan Based Construction Company, Offers Consultancy Services in Landscaping, Solar Energy, Construction, Irrigation, and Water Resources Engineering.

22/07/2026

تمام انجینئرنگ کے طلبہ، خصوصاً فورتھ ایئر، فائنل ایئر اور گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایک اہم پیغام۔۔۔۔

اپنا قیمتی وقت غیر متعلقہ اداروں میں معمولی نوعیت کی انٹرن شپ یا صرف چند پیسوں والی عارضی ملازمتوں میں ضائع نہ کریں۔ کوشش کریں کہ اپنے شعبے سے متعلق بڑے صنعتی منصوبوں (Mega Projects)، معروف کمپنیوں، انجینئرنگ کنسلٹنسیز اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں کے ساتھ منسلک ہوں، جہاں آپ کو عملی طور پر سیکھنے، جدید مشینری اور ٹیکنالوجی پر کام کرنے اور حقیقی صنعتی ماحول میں تجربہ حاصل کرنے کے بہترین مواقع مل سکیں۔

الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبہ ٹرانسفارمرز، جنریٹرز، سولر سسٹمز، پاور ڈسٹری بیوشن، الیکٹریکل انسٹالیشنز، کنٹرول سسٹمز، PLC، SCADA، آٹومیشن، الارم اور فائر سیفٹی سسٹمز پر عملی تجربہ حاصل کریں۔

مکینیکل انجینئرنگ کے طلبہ صنعتی مشینری، HVAC، مینٹیننس، CNC مشینز، مینوفیکچرنگ، ویلڈنگ، فیبریکیشن، تھرمل سسٹمز، پمپس اور صنعتی پلانٹس کے آپریشنز سے وابستہ ہوں۔

سول انجینئرنگ کے طلبہ میگا کنسٹرکشن پروجیکٹس، بلڈنگز، ہائی ویز، پلوں، ڈیمز، انفراسٹرکچر، سروے، BIM، AutoCAD، Quantity Surveying، Quality Control اور Project Management میں عملی تجربہ حاصل کریں۔

ایگریکلچر انجینئرنگ کے طلبہ سمارٹ ایریگیشن سسٹمز، سولر پمپنگ، لینڈسکیپ ڈیزائن اور کنسٹرکشن، ورٹیکل اور انڈور فارمنگ، پریسیشن ایگریکلچر، سمارٹ سینسرز، ڈرون ٹیکنالوجیز، فارم منیجمنٹ، جی آئی ایس اور جی پی ایس، ہائیڈرالک ماڈلنگز، ڈیزائن سافٹویئر جیسے، WaterCAD, RainCAD, GIS, HEC-RAS, WaterGEMS, SewerGEMS, اور سب اہم، پراجیکٹ منیجمنٹ اور کنٹرول میں عملی تجربہ حاصل کرے۔

الیکٹرانکس، میکاٹرونکس اور کنٹرول انجینئرنگ کے طلبہ روبوٹکس، IoT، سینسر ٹیکنالوجی، صنعتی آٹومیشن، ایمبیڈڈ سسٹمز، AI، PLC، CNC اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ جیسے جدید شعبوں میں اپنی مہارتیں بہتر بنائیں۔

کمپیوٹر، سافٹ ویئر اور آئی ٹی انجینئرنگ کے طلبہ Artificial Intelligence، Machine Learning، Cybersecurity، Cloud Computing، Data Science، Software Development، Networking اور دیگر emerging technologies میں عملی مہارت حاصل کریں۔

کیمیکل، انوائرمنٹل، انڈسٹریل، ٹیکسٹائل، مائننگ، میٹالرجیکل اور دیگر انجینئرنگ شعبوں کے طلبہ بھی اپنی متعلقہ صنعتوں، پروڈکشن یونٹس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اداروں اور بڑے صنعتی منصوبوں سے منسلک ہو کر عملی تجربہ حاصل کریں۔

یاد رکھیں! آج کے دور میں صرف ڈگری کافی نہیں، بلکہ عملی مہارت (Skills)، صنعتی تجربہ (Experience) اور جدید ٹیکنالوجیز پر عبور ہی اصل سرمایہ ہے۔

پہلے اپنے آپ کو Skillful بنائیں، عملی تجربہ حاصل کریں، اپنی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کریں؛ پھر کامیابی، عزت اور ایک بہترین پروفیشنل کیریئر آپ کے لیے خود راستے بنائے گا۔

Address

Karak
Peshawar
27210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HydroSolar Engineering Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HydroSolar Engineering Services:

Shortcuts

Share