JTI Tehsil Adanzai

JTI Tehsil Adanzai In Pakistan
(4)

13/08/2026

الحمدللہ
جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادینزی کے کابینہ ممبران کی اہم بیٹھک ۔۔۔
اللہ پاک آپ سب کی محنتوں کو قبول فرمائے اور جمعیت کے کام میں برکت ڈالے۔ انشاءاللہ جو بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں وہ طلباء کی فلاح اور دین کی خدمت کا ذریعہ بنیں گے
تنظیم میں ہی قوت ہے
اور جب نیت خالص ہو تو اللہ خود راستے کھول دیتا ہے۔
شیڈول جلد تیار کیا جائے گا

07/08/2026
الحمدللہ         جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادینزی کے کابینہ ممبران نے جمعیت بزنس فورم تحصیل ادینزی  کے لیے صدر منتخب ہونے ...
24/07/2026

الحمدللہ
جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادینزی کے کابینہ ممبران نے جمعیت بزنس فورم تحصیل ادینزی کے لیے صدر منتخب ہونے پر محترم مولانا ارشد صاحب کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کے دفتر میں حاضری دی۔
اللہ تعالیٰ مولانا ارشد صاحب کو نئی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق دے اور جمعیت کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے۔
آمین

19/07/2026

پروپیگنڈے چھوڑو ، جواب دو۔

ملک میں امن کیوں نہیں ہے ؟
ہمارے بے گناہ عوام کیوں شہید ہو رہے ہیں ؟
تم نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے
ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ کیوں نہیں ہیں ؟

ہم نے تمہیں ملک کے دفاع کے لیے طاقتور بنایا
تم نے اس طاقت کو سیاست میں گھسنے کے لیے استعمال کیا
پارلیمنٹ اور حکمرانوں کو اپنے گھر کی لونڈی بنانے کے لیے استعمال کیا

امن کی ذمہ داری اپ نے لی ہے
اگر آپ امن لانے میں ناکام رہے
تو پھر آپ سے سوال ہوگا
اور آپ کو جواب دینا ہوگا۔

از جانب:
فاروق خان
جنرل سیکرٹری جمعیت طلبہ اسلام تحصیل ادنزئی

17/07/2026

جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترم جناب مجاہد اسلام صاحب، جمعیت طلباء اسلام ضلع دیر لوئر کے جنرل سیکرٹری محترم جناب عمار حیات صاحب، جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادنزائی کے صدر جناب اسامہ عمبر صاحب، جنرل سیکرٹری جناب فاروق خان صاحب، سوشل میڈیا ورکر جناب ابرار بیتاب صاحب اور سپورٹس انچارج جناب مدثر خان صاحب نے چکدرہ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جاری منظم منفی پروپیگنڈا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی سیاسی، دینی اور قومی خدمات ایک روشن حقیقت ہیں، جنہیں جھوٹے پروپیگنڈے سے ہرگز داغدار نہیں کیا جا سکتا۔
مقررین نے کہا کہ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن کردار کشی، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے کسی کی عزت کو نشانہ بنانا نہ صرف اخلاقی اقدار بلکہ جمہوری روایات کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جھوٹی معلومات اور نفرت انگیز مہمات پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت طلباء اسلام اپنے قائد اور جماعت کے نظریے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر سطح پر آئینی، قانونی اور جمہوری انداز میں ایسے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیتی رہے گی۔ مقررین نے کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر، اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت اندازِ فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچائی پر مبنی مؤقف کو عوام تک پہنچائیں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی صحت، درازیٔ عمر اور ملکِ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادنزائی کے زیر اہتمام ویلج کونسل گدر میں ایک اہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل صدر جن...
17/07/2026

جمعیت طلباء اسلام تحصیل ادنزائی کے زیر اہتمام ویلج کونسل گدر میں ایک اہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل صدر جناب اسامہ عمبر صاحب، جنرل سیکرٹری جناب فاروق خان صاحب اور سپورٹس انچارج جناب مدثر خان صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے محترم جناب اسد اللہ کو صدر جبکہ محترم جناب زبیر خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر نومنتخب ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ تنظیم کی مضبوطی، اتحاد اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

16/07/2026

پریس انچارج جے ٹی آئی تحصیل ادینزی❤

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Tehsil Adanzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share