Neerif : A writer by soul

Neerif : A writer by soul Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Neerif : A writer by soul, Business service, Peshawar.

12/10/2022

جب زندگی کی مثلث
رنج، جدائی اور موت کے تین کونوں کا نام ہو
تو میں ایک گول چکر کاٹتا ہوں
اور تمہارے نام کا پھول
دائرے کے درمیان میں رکھ دیتا ہوں
تا کہ جینے کی اُمید قائم رہے

جس طرح ہوائیں ماہر ہوتی ہیں
خوشبو کا پیام نگر نگر پہنچانے میں ،
اور بارش
زمین کی گود سیراب کرنے میں
اسی طرح تم
اُداسی کے وقیع خلا میں
رقص کرتی ہنسی کی دُھن ہو
جو افسردہ قلوب کو تازگی بخشتی ہے

مزار پر جلتے دیے
ننداسی آنکھوں سے آس کا تیل نچوڑتے ہیں
تبھی روشن ہوتے ہیں،
منت کے دھاگے
وفا کے دعووں سے لتھڑی انگلیاں مانگتے ہیں
پھر بھی اُلجھ جاتے ہیں
اِن کو سلجھانے کیلئے
محبت اور تمہاری زبان کے علاوہ
کیا کارگر ہوسکتا ہے؟

عائزہ علی خان

12/10/2022

بہ نامِ عشق

محبت کے نام پر
میں مسکراہٹ کے بیچ تمہارے نام کرتا ہوں
تاکہ زمین کی شادابی میں
تمہارا وجود
زرخیزی کی علامت رہے
پھول کھلتے رہیں

عائزہ

12/10/2022

"میں نے آس لگائی اور تمہاری صورت کو نگاہوں میں رکھا تاکہ میرا دل محبت کو خوش آمدید کہہ سکے"

12/10/2022

عندما أراك أعتقد 🌸
القلب حي ويتنفس 💙

12/10/2022

"خودکشی"

زمینی رچاؤ میں
ایک آسمانی چیز
عقیدت کی گرہ ہے

میرا دل چاک کردو
میرا درد رفو کردو
میں دل اور درد سے
نجات کی خُو رکھتا ہوں

خدا ازل سے
وہاں ضرور پایا جاتا ہے
جہاں آس کے جگنو
اندھیرے کی مُٹھی میں ہوں
تم کیوں مرنا چاہتے ہو؟

میں کیوں مرنا چاہتا ہوں؟

عائزہ

12/10/2022

"میں نے آس لگائی اور تمہاری صورت کو نگاہوں میں رکھا تاکہ میرا دل محبت کو خوش آمدید کہہ سکے" 🌸
-neerif

12/10/2022

انسان کی زندگی میں وہ کونسا مقام ہے جہاں اُسے لگتا ہے بس یہی تو خوابوں کا اختتام ہے؟ جہاں تعبیر اپنے تمام کنایے ترک کر کے حقیقت کا دامن تھامتی ہے اور شاعری آہ اور ہائے چھوڑ کر لمحہِ موجود میں پنپتی ہے،سانس لینے لگتی ہے۔ کسی کیلئے وہ مقام زندگی کی سرحد کی آخری لکیر پر پاؤں رکھنے کا نام ہے تو کسی کیلئے کسی نئے وجود کی آمد کی گھڑی ۔ کوئی گیان کی دوربین لیکر قدرت کے رنگوں میں غور و خوض کو زندگی کا حاصل سمجھتا ہے تو کوئی دکھی انسانیت کے ہونٹوں پر ایک ہلکی مسکان بکھیرنے کو نجات مانتا ہے۔ اور میں اپنا ہر لحاظ سے خالی کاسہ لیے ان گنت زخموں کے تیر کھا کر تیرے در کی خاک چھاننا اپنی معراج سمجھتا ہوں۔

💚

عائزہ علی خان

12/10/2022

"لفافہ بند نظم "

تم وہ عنوان ہو
جو میری بولتی آنکھوں میں
سب پڑھ لیتے ہیں
میں وہ خط ہوں
جو تمہارے ہونٹوں کی جنبش میں
کہیں بھی موجود نہیں

🙂❤️
عائزہ

12/10/2022

"رمزِ ناشنیدہ"

آدم کے تمام اوصاف
مٹی کی نسبت رکھتے ہیں
پھر بھی میری فطرت میں
بغاوت کا جذبہ آفاقی ہے
جب میں روتے روتے ہنس پڑتا ہوں
تو روشنی کا چہرہ
خوف سے پیلا پڑ جاتا ہے

سفر میں سراب
وجدان میں تشنگی
میرے اندر کے خالی پن کا عَلَم ہے
جب صحرا میں بارش برستی ہے
تو میں ریت کے ذرے پھانکتا ہوں
کیونکہ اپنے پاؤں
قناعت کی قبر میں لٹکانا
مجھے سرور دیتا ہے

رات کے تمام اَسرار
دن کی گدڑی میں سِل کر
میرے وجود کو خوش نما بناتے ہیں
"حقیقت کی عریانی ظاہری آنکھ کے دائرہِ عمل میں لانا مشکل ہے "
جب میں اپنے اندر کو دیکھتا ہوں
تو دور آسمان میں
آس کی سیڑھی ڈھونڈتا ہوں

خدا کی آواز
جب زیتون کی شاخ سے آتی ہے
تو موسیٰ کو نبی کا درجہ ملتا ہے
اور جب طور پر
کلام کی سعادت ملتی ہے
تو "ھل من مزید" کی ہڑک جاگتی ہے
میں آگ کی تلاش میں نہیں جاؤنگا
"خدا میرے دل میں دھڑکتا ہے"

عائزہ علی خان

*اَن سنا

12/10/2022

"پچھتاوا"

محبت کا عنصر
گرد آلود ہیٹ
سریلا قہقہہ
پتھریلی روش

مقناطیسی لہریں
آنکھوں میں وحشت
انگور کا کھیت
کیسری پانی
لہجے کی خلش

کیا "ٹائم ٹریول" ممکن ہے؟

عائزہ علی خان

12/10/2022

میرے خوابوں کی شکستگی
آنکھ کے پردے تک محدود ہے
جیسے دل کی دراڑ
میرے قہقہے کی دیوار میں چھپی ہوئی ہے
وہ کھڑکی کہاں ہے؟
جس میں اپنے سارے غم رکھ کر
میں ہمیشہ کیلئے بند کردوں
کیا ایسا کوئی روزن ہے؟
جسے کھولنے سے
میرے بچپن کے سُکھ
میرے گلے لگ جائیں
پورے چاند کی رات، گلزار کی نظم یا تمہارے ہونٹ؟
بوڑھے ہونے کے بعد
میرے پاس مسکرانے کا کیا جواز ہوگا؟

عائزہ

12/10/2022

نظرت في عينيك وتوقفت كل الأحزان في قلبي
سمعت صوتك وكلمات ازدهرت حولي
شعرت أنك بجواري وشعرت أنني لست بحاجة إلى أي شخص آخر بعد الآن

❤️

عائزہ علی خان

(میں نے تمہاری آنکھوں میں دیکھا اور میرے دل میں تمام غم ساکن ہوگئے
میں نے تمہاری آواز سنی اور میرے اردگرد لفظوں کے پھول کِھل اُٹھے
میں نے تمہیں اپنے پاس محسوس کیا اور مجھے لگا کہ اب اور کسی کی ضرورت نہیں رہی)

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neerif : A writer by soul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share