11/09/2026
SCCI Delegation Meets Chief Commissioner, RTO Peshawar
Mr. Junaid Altaf, President, Sarhad Chamber of Commerce and Industry (SCCI), accompanied by Mr. Sajjad Zaheer, Executive Committee Member, held a productive meeting today with the Chief Commissioner, Regional Tax Office (RTO), Peshawar.
Various issues and difficulties faced by taxpayers, including matters relating to the Tajir Dost Scheme, were discussed in detail. The SCCI delegation assured RTO Peshawar of its full cooperation in promoting tax compliance and facilitating taxpayers.
The Chief Commissioner agreed that notices and penalty orders issued for non-integration to taxpayers who are already integrated with FBR’s Digital Invoicing System and are regularly generating digital invoices would be withdrawn immediately.
It was also agreed that exemption certificates under Section 153 would be issued to genuine taxpayers within 15 days for a period of three months. Where issuance is delayed beyond 15 days, an exemption certificate valid for six months would be issued.
The delegation was informed that RTO Peshawar issued a record amount of approximately Rs. 500 million in refunds during August. The RTO assured that all genuine pending refund claims would be processed and released expeditiously.
Regarding roadside digital-invoicing checks, it was agreed that small consignments, warehouse-to-warehouse transfers and other genuine stock movements supported by valid digital invoices would not be detained. If any consignment is stopped for verification, it will be released immediately after confirmation. An FBR focal person will remain available to coordinate with the designated SCCI focal person in such cases.
The meeting concluded with a shared commitment to strengthen cooperation between RTO Peshawar and SCCI, facilitate genuine taxpayers and promote a fair and business-friendly tax environment.
سرحد چیمبر آف کامرس کے وفد کی چیف کمشنر آر ٹی او پشاور سے ملاقات
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب جنید الطاف نے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جناب سجاد ظہیر کے ہمراہ آج چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
ملاقات میں تاجر دوست اسکیم سمیت ٹیکس دہندگان کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سرحد چیمبر آف کامرس کے وفد نے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے فروغ اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے آر ٹی او پشاور کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیف کمشنر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایسے ٹیکس دہندگان، جو پہلے ہی ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ نظام سے منسلک ہیں اور باقاعدگی سے ڈیجیٹل انوائس جاری کر رہے ہیں، کو عدم انضمام کی بنیاد پر جاری کیے گئے نوٹسز اور جرمانوں کے احکامات فوری طور پر واپس لیے جائیں گے۔
یہ بھی طے پایا کہ حقیقی اور اہل ٹیکس دہندگان کو سیکشن 153 کے تحت تین ماہ کی مدت کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ 15 دن کے اندر جاری کیا جائے گا۔ اگر سرٹیفکیٹ کے اجرا میں 15 دن سے زیادہ تاخیر ہوئی تو چھ ماہ کی مدت کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
وفد کو بتایا گیا کہ آر ٹی او پشاور نے صرف اگست کے مہینے میں تقریباً 500 ملین روپے کے ریکارڈ ٹیکس ریفنڈز جاری کیے ہیں۔ آر ٹی او نے یقین دہانی کرائی کہ تمام حقیقی اور زیرِ التوا ریفنڈ کلیمز کو بھی تیزی سے نمٹا کر جاری کیا جائے گا۔
سڑکوں پر ڈیجیٹل انوائسنگ کی جانچ کے حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ چھوٹی کھیپوں، ایک گودام سے دوسرے گودام منتقلی اور درست ڈیجیٹل انوائس کے حامل دیگر حقیقی اسٹاک کو روکا یا ضبط نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی کھیپ کو تصدیق کے لیے روکا گیا تو جانچ کے فوراً بعد اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ ایسے معاملات کے فوری حل کے لیے ایف بی آر کا ایک فوکل پرسن، سرحد چیمبر آف کامرس کے نامزد فوکل پرسن کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔
ملاقات کے اختتام پر آر ٹی او پشاور اور سرحد چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے، حقیقی ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور منصفانہ و کاروبار دوست ٹیکس ماحول کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔