Pakistan Borders Trade Council - PBTC

Pakistan Borders Trade Council - PBTC Pakistan Borders’ Trade Council - (PBTC)

"The Kurram Agency Chamber of Commerce & Industry KACCI is an organization dedicated to creating a positive environment in which business, community and people thrive while preserving our heritage.”
 Our Vision is to improve the business environment and economic well-being of Pakistan, specially the Kurram Agency, by providing value to our members and becoming the most respected and relevant voic

e of the business community.
 We aim to facilitate our members to prosper and succeed through a proactive working partnership with businessmen, traders, all levels of government and community organizations to achieve a strong economy and high quality of life.

23rd March –   The day a dream turned into a destiny! When a nation found its voice, hope transformed into history, and ...
23/03/2026

23rd March –


The day a dream turned into a destiny! When a nation found its voice, hope transformed into history, and the vision of freedom began to take shape.

Alhamdulillah, the Spirit of Pakistan lives on – Strong, Proud & Unbreakable!
💚🇵🇰

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی نے پاک آفغان مذاکرات کے حوال...
07/01/2026

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد حسین کاظمی نے پاک آفغان مذاکرات کے حوالے سے اہم ملاقات کی

ملاقات میں پاک آفغان مذاکرات اور سرحدات پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں بارڈر کھولنے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان ہونے والے اجلاس میں طے گیے گئے اقدامات اور فیصلوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی

06/01/2026
06/01/2026

آج نیوز رپورٹ۔۔۔

04/01/2026

*پاک افغان تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت*
*پاکستان و افغانستان کی تاجر قیادت کا مشترکہ لائحہ عمل طے، 6 جنوری کو طورخم میں اہم اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق*

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بند تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس ضمن میں دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مرکزی قائدین کے درمیان ایک اہم آن لائن (زوم) اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، سرحدی کشیدگی کے خاتمے، اور پاک افغان تجارتی راستوں کی فوری بحالی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر صدارت کی، جبکہ افغانستان کی جانب سے افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست سید کریم ہاشمی نے اجلاس کی قیادت کی۔

زوم اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاک افغان تجارت کو درپیش مسائل کے حل اور سرحدی تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے دونوں ممالک پر مشتمل 12 رکنی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں پاکستان اور افغانستان سے چھ، چھ نمائندے شامل ہوں گے۔ اس مشترکہ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس 6 جنوری کو طورخم سرحد پر منعقد ہوگا، جہاں تجارتی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم اور حتمی فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستان کی جانب سے مشترکہ کمیٹی کی قیادت کے لیے ایف پی سی سی آئی کے سینئر رہنما اور پاکستان بارڈرز ٹریڈ کونسل کے چیئرمین سید جواد حسین کاظمی کو نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کا اجلاس دونوں ممالک کے عوام اور تاجر برادری کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا اور پوری امید ہے کہ اسی روز بند تجارتی گزرگاہوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 12 رکنی مشترکہ کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر اجلاس منعقد کرے گی، جبکہ آئندہ اجلاس کابل، اسلام آباد اور دیگر اہم شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی دوطرفہ تجارت کے فروغ، ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل اور تاجر برادری کو لاحق رکاوٹوں کے عملی حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی تاجر برادری نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی تجارتی قیادت کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکمل اختیار دیا گیا ہے تاکہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے شرکاء نے “پاکستان افغانستان زندہ باد” اور “پاک افغان دوستی زندہ باد” کے نعرے لگائے اور مشترکہ کمیٹی کے قیام کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اور مثبت قدم قرار دیا۔

زوم اجلاس میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد یوسف آفریدی، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی ایوب مریانی، وزیرستان چیمبر کے صدر حاجی قدیر اللہ وزیر، مانسہر چیمبر کے صدر سید ممتاز شاہ، مالاکنڈ چیمبر کے صدر انعام جان، کرم سمال چیمبر کے گروپ لیڈر سید علی حماد، ٹوبیکو گروورز ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد ہارون صابر، طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی ظہیر اللہ شینواری سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں کے اہم قائدین نے شرکت کی۔

04/01/2026

حاجی قدیر اللہ وزیر شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

16/12/2025
Prime Minister Shehbaz Sharif has appointed Lt Gen (Retd) Hassan Azhar Hayat as Managing Director of the Pakistan Land P...
16/12/2025

Prime Minister Shehbaz Sharif has appointed Lt Gen (Retd) Hassan Azhar Hayat as Managing Director of the Pakistan Land Port Authority.

The authority will serve as a central platform to coordinate agencies and facilitate cross-border trade and transportation.

This marks a major step in strengthening Pakistan’s regional trade integration and improving economic connectivity.

بارڈرز کے تاجروں کا عوامی نیشنل پارٹی سے جرگہپاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل کے سینئر رہنماء اور وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ ا...
26/11/2025

بارڈرز کے تاجروں کا عوامی نیشنل پارٹی سے جرگہ

پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل کے سینئر رہنماء اور وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللہ وزیر کی سربراہی میں بارڈرز سے وابستہ تاجروں کے ایک جرگے نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی اور سرحدوں کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا تاجروں کے مطابق بارڈرز کی بندش کو تقریباً 45 دن ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں تاجروں کو کھربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جبکہ قومی خزانے کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تمام سرحدیں فوری طور پر کھولی جائیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے مال بردار گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال ہو سکیں تاجروں نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو بندش کے باعث مال سے بھری کھڑی ہیں انہیں بھی فوری طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے۔

جرگے کے مطالبات پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے تاجروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی قیادت کا کہنا تھا کہ پارٹی اس مسئلے کو پارلیمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھائے گی اور بارڈر ٹریڈ کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

آخر میں تمام بارڈرز کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور مسئلے کے فوری حل کی اہمیت پر زور دیا۔

23/11/2025

دہشت گردی سے لڑائی پاکستان کی بقا و ترقی کی لڑائی ہے لیکن آفغان و فوبیا سے ہٹ کر سوچنا ہوگا ہمیں اپنے معاشی استحکام کو بھی ترجیح دینی چاہیئے۔

Address

Secretariat A-14 2nd Floor Pak Business Center Main G. T. Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00

Telephone

0926-400002

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Borders Trade Council - PBTC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Borders Trade Council - PBTC:

Share