New Mardan Bilal Property Dealer

New Mardan Bilal Property Dealer Any type service related to real estate.

Corner Plaza For sell Location: Ghanta Ghar Bazar PeshawarStart Income: 1 lakh rupees Area: 3.5 marlaRegistry: 4.5 marla...
01/12/2020

Corner Plaza For sell
Location: Ghanta Ghar Bazar Peshawar
Start Income: 1 lakh rupees
Area: 3.5 marla
Registry: 4.5 marla
Demand: 3 crore
Contact # 03449102508
03449909490

19/05/2020

On the lighter note....

29/04/2020
سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟تحریر شاہد خان  سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ... جو کہ تجربہ کار لو...
25/04/2020

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟تحریر شاہد خان
سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!

پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،

تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.

یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین تحریر شاہد خان

25/04/2020
19/04/2020
05/04/2020

رئیل اسٹیٹ وکنسٹرکشن پیکیچ

#1پراپرٹی کی خریداری پر نان فائیلر کی پابندی ختم (کوئی سوال نہی ہوگا

#پہلےمکان کی فروخت پر ( CGT )ختم
یعنی کوئی ٹیکس نہی

#خرید اور فروخت پر ٹیکس کم اور فکس
یعنی مختلف ریٹ ٹیکس کی ناسمجھ آنے والے معملات ختم (فیکس ٹیکس مناسب اور آسان

#کنسٹریکشن میں استعمال تمام ایٹم پر (وید ہولڈینگ ٹیکس) ختم علاوہ سیمنٹ وسریا
یعنی تعمیراتی سامان کے ریٹ کم مکان,بلڈینگ بنانے میں آ سانی

#کیپٹل ویلیو ٹیکس میں کمی
سٹام ڈیوٹی ٹیکس میں 3فیصد کمی
یعنی 500 گز پلاٹ کے خریدار اگر پہلے ٹرانسفر خرچہ ٹوٹل 5لاکھ تھا اب تقریباً 2لاکھ ہوگا

#رئیل اسٹیٹ وکنسٹریکشن کو صنعت(انڈسٹری) کا درجہ ملا بورڈ تشکیل ہوگا
یعنی اب رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز باقی ملکی صنعت کی طرح حکومتی سطح بجٹ باقی حکومتی کاروباری معملات میں اسٹیک ہولڈر ہو گئ.

#رئیل اسٹیٹ وکنسٹریکشن سے وبسطہ قانونی معملات کے لیے الگ سول بینچ تشکیل دی جاے گی
یعنی قانونی پیچیدہ معملات بہتر اور آسان انصاف پر معبنی جلد حل ہوگے

# سرکاری ادارہ نعقشہ, مختلف NOC, NDC سے صرف اور صرف 45 دن میں کلیر کرانے کے پابند. ون ونڈو اپریشن کی ہدایت

#بینک سے آسان اور منافع کم کرکے ہاوس لون یعنی کم منافع پر بینک سے اقساط پر مکان وغیرہ خرید سکتے ہے

اس کے علاوہ بہت سے بہتر اقدامات

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بلڈرز سے درخواست
ممزز دوستو
اس پیکچ کا بھر پور فائدہ خود, انویسٹر. کلائینٹ کو دے اور ملازمین اور مزدورو کئ تنخواہ اور دیاڑی کا خاص خیال رکے. ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے.اور تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکے ملک سے کرونہ وائیرس کا خاتمہ کرے

06/11/2019

kutchery road near UBL bank
08/09/2019

kutchery road near UBL bank

Address

Dalazak Road Sultan Colony St#2 Azeem Khan Market
Peshawar

Telephone

03449102508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Mardan Bilal Property Dealer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share