19/10/2019
زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوجاتے ہے جس کی وجہ سے انسان مطالعہ کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور اپنی علم کم لگنا لگتا ہے۔ اور میں ارشد حمید ان لوگوں میں شمار میں ہوتا ہوں جو سمجھتے ہیں کہ میرا علم کم اور نا سمجھدار ہوں۔ سمجھنے کیلئے مجھے اور مطالعہ کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر مولانا حشمت علی صافی فرماتے ہے۔ ہر زمانہ میں مطالعہ کی اہمیت رہتی ہے۔ اس سے شعور بیدار ہوتا ہے علم میں ترقی اور فکر و نظر میں میں وسعت پیداہوتی ہے۔ آدمی مطالعہ کی بدولت تقریر اور تحریر پر دسترس حاصل کر لیتا ہے۔ کسی سے اچھی طرح کفتگو کرنے کے قابل ہو جاتاہے۔
کہی دنوں سے یہ احساس ہو رہا ہے کہ مجھے اب اور مطالعہ کرنا ہوگا۔ تاکہ اچھی طرح کفتگو کرسکوں ۔
کراچی میں میری زندگی کا بہت قریبی ساتھی سے اکثر واٹس اپپ پہ بات ہوتی رہتی ہے مجھے سے جلدی لکھنے میں بہت سے غلطیاں ہوتی رہتی ہے۔ جو کہ مجھ لگ رہا ہے کہ میری ان غلطیوں کی وجہ سے اکثر اُن سے اختلافات/ غلط فہمی ہوجاتی ہے یا بڑھ جاتی ہے۔ جو میں کسی قریبی دوستوں سے اختلافات نہیں چاہتا ہوں۔ آج میں فخر محسوس کر رہاہوں کہ اب اچھی کفتگو سیکھنے کیلئے مطالعہ پر مجبور ہوا ہوں۔ اور دوستوں کو بھی درخواست کرتا ہوں۔ رشتوں کو نبھانے، اچھی کفتگو اور زندگی میں کامیابی کیلئے مطالعہ بہت ضروی ہے اور مطالعہ کرتے رہنا۔
اس تحریر میں کوئی غلطی ہوئی ہو، تو میں معزرت خواہ ہوں۔
ارشد حمید ۔۔۔