10/12/2025
*فیصلہ آپ کا: شوق یا کاروبار؟*
*(تبدیلی کیوں ضروری ہے)*
*(ایک کھلا خط: شاکر عمر گجر کی جانب سے کسان بھائیوں کے نام)*
میرے معزز ڈیری فارمر ساتھیو! السلام علیکم۔
آج ہم جس معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، اس میں جذباتی ہونے کے بجائے ہمیں کیلکولیٹر اٹھا کر حساب کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر کراچی نے دودھ کا ریٹ 200 روپے مقرر کر دیا ہے جبکہ ہماری لاگت 270 روپے ہے۔ یہ بظاہر ناممکن صورتحال ہے، لیکن اگر ہم آنکھیں کھول کر آج کے "زمینی حقائق" (Ground Realities) کو تسلیم کر لیں تو ہم نہ صرف زندہ رہ سکتے ہیں بلکہ منافع بھی کما سکتے ہیں۔
آئیے نفع اور نقصان کا سیدھا حساب کرتے ہیں:
1️⃣ بھینس کا ماڈل (ناکام ماڈل) ❌
* اوسط پیداوار: 7 لیٹر (یومیہ)
* سرکاری قیمت: 200 روپے
* یومیہ آمدن: 1400 روپے
* یومیہ خرچہ: 1800 روپے (خوراک، جگہ، لیبر)
* 🔻 نتیجہ: آپ روزانہ 400 روپے کا خالص نقصان کر رہے ہیں۔
* تلخ سچ: بھینس اب صرف اس امید پر رکھی جا رہی ہے کہ "ریٹ بڑھے گا"، جو کہ فی الحال ناممکن ہے۔
2️⃣ کراس گائے کا ماڈل (کامیاب ماڈل) ✅
* اوسط پیداوار: 20 لیٹر (اچھی کراس بریڈ)
* سرکاری قیمت: 200 روپے
* یومیہ آمدن: 4,000 روپے
* یومیہ خرچہ: 2,200 روپے (بہترین فیڈ کے ساتھ)
* ✅ نتیجہ: آپ روزانہ 1,800 روپے کا خالص منافع کما رہے ہیں۔
ہمیں مزید کیا کرنا ہوگا؟ (ہمارا روڈ میپ)
صرف جانور بدلنا کافی نہیں، ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ ان 3 باتوں پر عمل کریں:
1۔ "فیٹ" نہیں، "لیٹر" (Volume) بیچیں
ہماری سوئی "گاڑھے دودھ" پر اٹکی ہوئی ہے جبکہ دنیا "مقدار" (Volume) بیچ کر امیر ہوئی ہے۔
مہینے کے آخر میں بل "لیٹرز" کا بنتا ہے۔ 7 لیٹر والی 7 فیصد فیٹ سے بہتر وہ گائے ہے جو 20 لیٹر دودھ دے (چاہے فیٹ 4 فیصد ہو)۔ کیونکہ والیوم زیادہ ہے تو پیسہ زیادہ ہے!
2۔ بچھڑوں کو "بوجھ" نہیں "اثاثہ" سمجھیں
* بھینس کا کٹڑا ہمارے لیے نقصان ہے، ہم اسے بیچ دیتے ہیں۔ یہ نسل کشی ہے۔
* گائے کی "بچھڑی" ہمارا مستقبل ہے۔ اسے فارم پر پالیں، 14 ماہ میں وہ پانچ لاکھ لاکھ کی تیار گائے بن جائے گی۔
* گائے کا "بچھڑا" (نر) 6 ماہ میں گوشت کی مد میں نقد منافع دے گا۔ یہ دودھ کے علاوہ آپ کا بونس ہے۔
۔ صارف کو سچ بتائیں (Awareness)
صارف کو بتائیں کہ گائے کا دودھ "پتلا" نہیں بلکہ "صحت مند" ہے۔ یہ دل کے امراض، بلڈ پریشر اور موٹاپے سے بچاتا ہے۔ جب ہم صارف کی ذہن سازی کریں گے تو دکاندار خود آپ سے گائے کا دودھ مانگے گا۔
میرا آخری پیغام:
میرے بھائیو! "6 لیٹر والی بھینس اب شوق تو ہو سکتی ہے، کاروبار نہیں۔"
اگر ہمیں 200 روپے کے سرکاری ریٹ پر سر اٹھا کر جینا ہے تو ہمیں ہر حال میں 20 لیٹر والی گائے پر شفٹ ہونا پڑے گا۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
خادمِ فارمرز:
شاکر عمر گجر
صدر، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (DCFA) پاکستان